Madarsa ishat ul Islam academy

Madarsa ishat ul Islam academy we provide pure deen e Islam and Islamic research of our new generation
its our duty we have many

08/04/2024

22 roza taraweeh Alhamdulillah takmeel ul quran 2024 hafiza Aisha rafeeq
Madarsa ishaat ul Islam orangi town Karachi
Incharge: Baji memuna Muhammad junagarhi

08/04/2024

22 Roza taraweeh Alhamdulillah takmeel ul quran 2024 by khaula rafeeq in
Madarsa ishaat ul Islam orangi town karachi
Incharge: Baji memuna Muhammad junagarhi

10/03/2024

اسلام و علیکم
ان شاء اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 20 روزہ دورہ قرآن کلاسز کا اہتمام مدرسہ اشاعت الاسلام اورنگی ٹاون میں کیا جا رہا ہے ہر عمر کی خواتین اور لڑکیاں اس میں شرکت کرسکتی ہیں
ٹائمنگ صبح 10 سے 1 بجے تک
اپنا قیمتی وقت اللہ کے دین کو سمجھنے میں مصروف کریں۔
اس کورس کی کوئ فیس نہیں۔
زیر نگرانی:
باجی میمونہ محمد جونا گڑھی صاحبہ

21/05/2023

بیگم نے اخروٹ میری طرف بڑھاتے ہوئے کہا

“اسے توڑ دیں، آپ پتہ نہیں کیسے توڑتے ہیں”

مرد کیا چاہے، بیوی کے منہ سے مردانگی کی تھوڑی سی تعریف۔۔۔سو ہم نے فخریہ انداز میں الٹے ہاتھ سے اخروٹ پکڑ کر اپنے گٹھنے پر رکھا اور دائیں ہاتھ کا مُکّہ بنا کر اخروٹ کے جوڑ پر دے مارا۔

چٹاخ کی دوہری آواز آئی۔ بیگم کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی۔ ہمارے منہ سے مگر ایک نحیف سی آہ نکلی ۔۔۔کہ آواز صرف اخروٹ کے ٹوٹنے کی نہیں تھی۔

درد کا گھونٹ پی کر ہم یوں مسکرا دیے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، کہ بات کوئی معمولی نہیں، مردانگی کا شملہ اونچا رکھنے کی تھی۔

تو جو جو ”مرد” ہیں اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور بہنیں بیٹیاں، شکستہ اخروٹ کو غور سے دیکھیں کہ کیسے اور کہاں سے ٹوٹا ہے۔

اخروٹ توڑنے سے پہلے ہم نے بیگم کو راز کی ایک بات بھی بتائی۔ آپ بھی سُن لیں، کام آئے گی۔

ہم نے اخروٹ توڑنے سے پہلے بیگم کو بتایا کہ کسی بھی چیز کو اگر توڑنا ہو تو ہمیشہ اس کے “جوڑ” پر ضرب مارنی چاہئیے۔

یہ کلیہ صرف اخروٹ توڑنے پر لاگو نہیں ہوتا بلکہ زندگی کے کئی معاملات پر بھی لاگو ہو سکتا ہے۔

بندے اور ربّ کے درمیان تعلق کا جوڑ “توحید” ہے، لہٰذا اس تعلق کو توڑنے کے لیے شیطان سب سے پہلا وار اسی جوڑ پر کرتا ہے۔ ایک بار اس کا جوڑ ٹوٹ جائے یا بندش ڈھیلی پڑ جائے تو پھر وہ انسان در در کی ٹھوکریں کھاتا ہے، ہر چیز کے آگے جھکتا ہے۔

کسی بھی سماج کا بنیادی یونٹ، گھر ہوتا ہے اور گھر کا مطلب، “میاں اور بیوی کا مضبوط تعلق” ہے۔ صرف چھت، سیمینٹ کی دیواروں اور در و دیوار کو گھر نہیں کہا جاتا۔ مکاں مکینوں سے اور مکیں مضبوط باہمی تعلق سے۔ سماج تب ہی مضبوط ہوگا جب اس کا بنیادی یونٹ “گھر” مستحکم ہوگا۔ گھر اُجڑا، سماج ٹوٹا۔ یہی وجہ ہے کہ شیطان اپنے چیلوں کو تب زیادہ شاباش دیتا ہے جب وہ میاں بیوی میں تفریق کروا کر انہیں الگ کر دیتا ہے اور یہی وہ جوڑ ہے جس پر مغربی تہذیب کی جانب سے مسلسل وار ہو رہے ہیں۔

جاگتے رہئیے، سماجوں قدروں کے جوڑوں اور پشتوں کا مسلسل جائزہ لیتے رہئیے اور دیکھتے رہئیے کہ کہیں کوئی شگاف تو نہیں پڑ رہا، بند کہیں سے ٹوٹ تو نہیں رہا۔

08/04/2023

وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا(۳۲)

ترجمہ:

اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بیشک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی برا راستہ ہے۔

26/01/2023
ایک سروے کے مطابق2018 سے لے کر2023 تک صرف پاکستان میں دولاکھ 23 ھزار لڑکیاں فیس بک سے محبت کر کےمردوں کی ہوس کا نشانہ بن...
21/01/2023

ایک سروے کے مطابق
2018 سے لے کر2023 تک صرف پاکستان میں دولاکھ 23 ھزار لڑکیاں فیس بک سے محبت کر کےمردوں کی ہوس کا نشانہ بنیں
اور تین لاکھ سے زیاده لڑکیوں نے اپنی نیو ڈیپی پکس اور ویڈیو لڑکوں کو دیں
3 ھزار لڑکیاں ایسی ھیں جو محبت کے نام پہ ملنےگیئں اور لڑکوں نے الله کی قسم, ماما کی قسم, ڈیلیٹ کردوں گا کا ڈرامہ کر کے پورن ویڈیو بنائی اور بعد میں ان کو اس ویڈیو کے زریعے بلیک میل کیا.
بارہا اپنی ھوس پوری کی پیسے لیے اور دوستوں کی بھی ھوس پوری کروائی .
کتنی ھی لڑکیوں نے خودکشی کی.
کتنی ھی لڑکیوں کی ویڈیو اب بھی مختلف ویب سائٹ پہ گردش کررھی ھیں.
کتنے ایسے کیس ھیں جو رپورٹ ہی نھیں ھوتے اور ماں باپ اپنی عزت کے مارے اپنی بیٹیوں کو مار دیتے ھیں
کہتے ھیں انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ھے اور دوسروں کی غلطیوں سے بھی سیکھتا ھے
مگر افسوس یه ھے که اتنے کیس رپورٹ ھونے کے باوجود بھی لڑکیوں کو ھوش نھیں آیا
وه مسلسل اپنی عزت نیلام کرنے پہ تلی ھوئی ھیں
صرف اک جملے کے آسرے په کہ "میرے والا ایسا نھیں" اور جب سب کچھ لٹا بیٹھتی ھیں تو سمجھ آتی ھے که میرے والا بھی ایسا ھی گھٹیا ھے.

سوچنے کی بات یہ ھے کہ
اگر تیرے والا اتنا ھی اچھا ھوتا تو میرا رب نامحرم رشتے حلال قرار کر دیتا جب دیور, جیٹھ, سارے کزن, خالو, پھوپھا جیسے رشتے جن کو آپ جانتی ھیں ان کو نامحرم قرار کر دیا
تو آپ سوشل میڈیا په گردش کرتے مردوں پہ کیسے بھروسه کرسکتی ھیں؟
اس پر لکھنے کو بھت کچھ ھے مگر فائده کوئی نھیں, کیوں که اب لڑکیوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا یوز کررھی ھے
آپ کو بھی حالات کی سنگینی کا اچھے سے علم ھے.

اگر آپ کسی کو اچھا سمجھ کے دوستی یا محبت کررھی ھیں تو یه آپ کی زمے داری ھے .
اور مرد کی نفسانی خواھش کا اندازه اس بات سے لگایا جاسکتا ھے که اس کو چار شادیون تک کی بیک وقت اجازت ھے
مرد کے مقابلے میں عورت کی زمے داری زیاده ھے که وه اپنے آپ کو بچا کے رکھے
تو یاد رکھیں چاھے سوشل میڈیا ھو یا ریئل لائف آپ سب ھی محفوظ ھیں جب تک کہ آپ کے لہجے میں کسی نامحرم کے لیے کوئی نرمی نہ ہو.

اپنے آپ پر احسان کرو اپنا آپ بچالو 🙏🖤🥀

*💡خدارا اپنی اصلاح کیجئے**🚨اکثر خواتین نماز پڑھنے کے بعد  اور اٹھنے سے پہلےجائے نماز کو ایک کونے سے موڑ دیتی ہیں**⁉️وہ ا...
20/01/2023

*💡خدارا اپنی اصلاح کیجئے*

*🚨اکثر خواتین نماز پڑھنے کے بعد اور اٹھنے سے پہلےجائے نماز کو ایک کونے سے موڑ دیتی ہیں*
*⁉️وہ ایسا کیوں کرتی ہیں*
*جب پوچھا تو*
*🕯️مرد عموماً کوئی معقول جواب نہیں دیتے*

*🔸کہتے ہیں بس ایسے ہی عادت ہے اور خواتین کا جواب*
*❤‍🩹اکثر وہی جواب ملا*
*جو ہم اپنی نانیوں دادیوں سے سنتے آئے ہیں کہ*
*🚨جناب اگر کونہ نہ موڑو تو شیطان نماز پڑھنے لگتا ہے*

*❤‍🔥کتنی عجیب بات ہے ناں*
*💥وہ شیطان جو ایک سجدہ کرنے کو تیار نہ ہوا*
*وہ بھلا اب کیوں نماز پڑھنے لگا؟؟*
*▪️اگر اس نے اب سجدے کرنے ہوتے تو پہلے سجدے سے انکار ہی کیوں کرتا؟؟؟*
*🔥اسی لیے تو وہ راندہ درگاہ کر دیا گیا*

*🔖اور اگر چلیں فرض محال*
*ایک منٹ کو مان بھی لیتے ہیں*
*کہ وہ نماز پڑھتا بھی ہے تو یہ تو اچھی بات ہے*
*پڑھنے دیں آپ کا کیا جاتا ہے*

♦️دوستو اللہ تعالی فرماتے ہیں
*🥀يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا* *اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ* *بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ*
*📖🪶اے ایمان والو بہت بدگمانیوں سے بچو یقین مانو کہ بعض بدگمانیاں گناه ہیں*
سورة الحجرات

*🥀ایسی کتنی ہی سینہ بہ سینہ توہمات ہمارے آباو اجداد سے چلتے چلتے ہم تک پہنچتی ہیں*
*▪️جن میں سے کسی کو بھی تاریخ اسلام میں کوئی اہمیت حاصل نہیں ہے*

*❤‍🩹لیکن افسوس ہے*
*کہ وہ ہمارے مسلم گھرانوں میں بڑی شدت سے اپنائی جاتی ہیں*

🕯️مثلا

*🚨رات کو جھاڑو نہ دو گھر خالی ہو جائے گا*

*🚨قینچی خالی نہ چلاؤ جھگڑا ہوگا*

*🚨خالی جھولا نہ جھلاو*
*بچہ نہیں ہوگا یا نومولود بچے کو نقصان ہوگا*

*🚨جھاڑو سے نہ مارو سوکھے کی بیماری ہو جائے گی*

*🚨چوکھٹ پر بیٹھ کر کھانا نہ کھاؤ مقروض ہو جاؤ گئے*
وغیرہ وغیرہ
*⚠️جب کہ دین اسلام قران و حدیث میں ایسی توہمات کا کہیں ذکر نہیں ملتا*

*❓اللہ کیلئے اپنے گھروں کو دین محمد ﷺ کی تعلیمات سے آراستہ کیجئے*
*نہ کہ دقیانوسی توہمات اپنا کر خوامخواہ اپنی زندگی کو مشکل بنائے رکھیں*

27/07/2022

🌹🌹ایک تلخ معاشرتی تحریر🌹🌹
آج کی تلخ_حقیقت

ایک وقت تھا جب برقعہ_عبایہ پردہ_اور_حیا کی علامت کہلاتا تھا۔ پھر برقعے نے ارتقا کا سفر طے کیا اور فٹنگ کی تنگ و تاریک گلیوں سے ہوتا ہوا جسم کے ساتھ ایسا چپکتا گیا کہ اب برقعے کو بھی برقعہ کی ضرورت پڑ گئی ہے اور اب دور جدید کا برقعہ یا عبایہ بے حیائی کا سمبل بن گیا ہے پھر شلوار اور شلوار سے ٹراؤزر، پھر ٹراؤزر سے سکن ٹائیٹ پاجامے جو آہستہ آہستہ اوپر کو سرک رہے ہیں سر پہ چادر سے دوپٹہ جو سر سے گلے تک پہنچا اور پھر وہاں سے بھی اب بلکل غائب۔ اب قمیض کا گلا ہے جو آگے اور پیچھے سے نیچے کی طرف سرک رہا ہے یہ نشاندہی ہے کہ تربیت گاہ یا_درسگاہ اب ماں کی گود نہیں بلکہ 32 انچ کا ٹی وی اسکرین اور 5 انچ کی موبائل اسکرین ہے۔ ترقی کا سفر ابھی مزید جاری ہے جو مختصر اور تنگ لباسی سے نکل کر بے لباسی کی طرف رواں دواں ہے۔۔ اللہ خیر کرے۔

کل جنھیں چھو نہیں سکتی تھی نظر
آج وہ عورتیں رونق بازار نظر آتی ہیں "

17/07/2022
28/06/2022

*ذالحج کے دس دنوں میں اللہ کو راضی کرنے کے کام*

ذالحج کے پہلے دس دن میں سب سے اہم *یومِ عرفه* ہے۔

*یومِ عرفه میں کرنے کے کام*

*روزہ*
اس ایک دن کے روزے سے *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پچھلے سال اور اگلے ایک سال کے گناہوں کی بخشش کی بشارت دی ہے۔*

*دعائیں مانگنا*
عرفہ کے دن خوب خوب دعائیں کیجئے۔
بادشاہوں کے بادشاہ کیلئے کچھ دینا ناممکن نہیں۔اس لئے جو چاہے مانگیں۔اسکی عطا اور بخشش سے مانگیں۔
*اپنے لئے مغفرت ضرور مانگیں*

👈🏻پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عرفہ کے دن کیلئے یہ کلمات بتائے۔
*لااله الا اللہ وحدہ لا شریك له.له الملک وله الحمد.و ھو علی کل شئ قدیر

*عشرہ ذالحجہ میں کرنے کے کام*

اشراق کا اہتمام کریں۔
کیونکہ *دن کو ضائع نہیں کرنا جتنا ہو سکے کمائی کرنی ہے۔*

تمام نمازوں میں جو سنتیں ہیں یعنی 12 رکعات ضرور پڑھیں۔
اس پر *جنت میں محل* کا وعدہ ہے۔

لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔
اپنی زبان کو نرم رکھیں۔اللہ کے بندوں کو تکلیف نہ پہنچائیں۔

*تہجد پڑھیے۔*
اگر لمبا قیام نہیں بھی کر سکتے۔اگر زیادہ رکعتیں نہیں بھی پڑھ سکتے۔ مختصر ہی سہی۔لیکن پڑھ لیں۔

چھوٹی چھوٹی نیکیوں کے موقع بھی ضائع نہ کیجئے۔
*یہ دس دن سنہری موقع ہیں کہ ہم جنت کمالیں۔اور جہنم سے نجات لے لیں۔*

اگر سیل لگی ہوں یا ایک ماہ کے کام پر 2 ماہ کی تنخواہ ہو تو ہم بالکل بھی یہ موقع نہیں گنوائیں گے۔
*یہاں تو اللہ تعالی 2 سال کی بخشش دے رہے ہیں۔تو کیا ہم یہ 10 دن گنوا دیں گے۔*

*اللہ تعالی کو قیام اور روزہ بہت پسند ہیں۔*

اس لئے نوافل بھی پڑھیں تاکہ قیام ہو۔تو اللہ کو ہم پرکتنا پیار آئے گا۔

اور روزے بھی رکھیں۔

*آپ یہ پیغام خود تک نہ رکھیں*
بلکہ اپنےگھروالوں،دوستوں،رشتے داروں کو بھی بتائیں۔ کیونکہ ان دنوں کی فضیلت سے ہمارے ہاں بہت کم لوگ واقف ہیں۔
*صحابہ کرام رضہ رمضان المبارک کی طرح ان دنوں کی تیاری کیا کرتے تھے۔*

اگر آپ بھی پہلے نہیں جانتے تھے تو الحمدللہ اس مرتبہ خوب فائدہ اٹھائیں۔

*یاد رکھیں۔*
اللہ کا سودا سستا نہیں ہے۔
*اللہ کا سودا جنت ہے۔* اسکی قیمت ادا کرنی پڑے گی*
اپنے نفس پر کنٹرول۔۔۔اپنی خواہشات کی قربانی کی قیمت۔۔۔۔

اللہ تعالی ہمیں یہ دن ہماری زندگی میں دیں اور اللہ کو راضی کرنے کی توفیق دیں۔
*آمین*

Address

5
Orangi Town Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madarsa ishat ul Islam academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share