Abu Abdullah

Abu Abdullah Assalamualaikum, Jazak'Allah for joining this page.

Kindly make 'Dua' for me that may ALLAH (swt) give me the ability to do dawah with a clean heart & only for the pleasure of HIM; Ameen

*بیچ کر تلوار خرید لیا موبائل ہم نے**امت کٹتی رہی اور ہم پوسٹ کرتے رہے**بھیج کر دینی میسیج خود کو دیندار سمجھتے رہے**غاف...
04/08/2022

*بیچ کر تلوار خرید لیا موبائل ہم نے*

*امت کٹتی رہی اور ہم پوسٹ کرتے رہے*
*بھیج کر دینی میسیج خود کو دیندار سمجھتے رہے*
*غافل رہے نماز سے اور حدیث پوسٹ کرتے رہے••••❤︎❤︎❤︎*

*مسجد سے آذاں کی آواز آتی رہی اور ہم فیس بک پر لوگوں کے لئے دعا مانگتے رہے☹︎☹︎☹︎*
*▬▭▬▭▬▭▬▭▬▭*
*کڑوا سچ*

20/08/2021

طالبان نے اپنا قومی ترانہ جاری کر دیا
ترانے کی دھن پاکستان کے ترانے سے جیسی ہے, سنیئے

17/07/2021

*نافرمانبردا اولاد کیوں*
*قاسم علی شاہ*

🔹▬▬▬▬▬ 🌹 ▬▬▬▬▬🔹

16/07/2021
15/07/2021

👤ہمیں نہیں معلوم کہ یہ 🌟دس دن ہماری زندگی میں. ♻️دوبارہ آئے گئیں یا نہیں 🌠استاذہ محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی حفظہ اللہ.

07/07/2021

Thaliban is overtaking fresh video. The afghan army is surrendering quite softly. While the thaliban is forgiving them in the best intrest of being humans.

07/07/2021

Hisab Ka Din Aur Insan Ki Gaflat - Qari Sohaib Meer Muhammadi Hafizahullah

16/06/2021

کمال کی تحریر لکھی ھے کسی نے

ضرور پڑھیے گا

*یہ وقت بھی گزر جائے گا۔۔*

*میں ایک ضروری کام سے سفر میں تھا کہ راستے میں نماز عصر کا وقت ہوا تو میں ایک مسجد میں نماز کیلئے رک گیا۔۔*

*وضو خانہ میں رش تھا۔ ایک صاحب نے بتایا کہ مسجد کے بیسمنیٹ میں بھی وضو کی جگہ ہے وہاں چلے جایئں۔ میں اس طرف گیا تو وہ مسجد کا مدرسہ تھا۔ جہاں بچوں کی رہائش تھی انکا سامان پڑا ہوا تھا اور انہی کیلئے وضو کی جگہ بھی بنی ہوئی تھی۔ نماز میں چونکہ ابھی کچھ وقت باقی تھا۔ سو میں نے وضو کیا اور ان چھوٹے چھوٹے فرشتہ نما صاف ستھرے مدرسہ کے بچوں کے قریب بیٹھ کر انکی معصومانہ گپ شپ سے مستفیض ہونے لگ گیا۔*

*میرے بالکل سامنے ان کے چھوٹے چھوٹے ٹرنک پڑے ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک پرانا سا جستی چادر کے ایک ٹرنک پہ ایک جملہ دیکھ کر نجانے کیوں میں چونک گیا۔ اس ٹرنک پہ لکھا تھا کہ۔۔*

*یہ وقت بھی گزر جائے گا۔*😟😰😭

*میں بے ساختہ کھڑا ہوا۔۔اس ٹرنک کے پاس گیا اور اس لکھائی پہ ہاتھ پھیرنے لگ گیا۔*
*میری یہ حرکت بے ساختہ تھی۔*
*اور میرے گرد پتہ نیئں کیوں دکھ، درد اور کرب کا ایک ہالا سا بن گیا تھا۔ میں نے اس بچے کے بارے میں پوچھا کہ اس ٹرنک کا مالک بچہ کون ہے۔؟ پتہ چلا وہ اوپر مسجد میں نماز کیلئے چلا گیا ہے۔ باقی بچے بھی جارہے تھے میں بھی انہی کیساتھ اوپر آگیا۔*

*میں بظاہر نماز میں کھڑا تھا مگر دوران نماز بھی ٹرنک پہ لکھا وہ جملہ کہ "یہ وقت بھی گزر جائے گا " میرے حواس پہ چھایا رہا۔نماز سے فارغ ہو کر میں دوبارہ نیچے آگیا اور اس بچے سے ملا۔ میں نے اسکی انگلی پکڑی اور اسکو ٹرنک کے پاس لے گیا۔ یہ آٹھ سال کا ایک خوبصورت بچہ تھا جس کا نام عبدالشکور تھا۔ میں نے اس ننھے فرشتے سے حال احوال پوچھا اور اس جملے کے معانی پوچھنے لگ گیا۔*

*وہ ٹال مٹول سے کام لینے لگ گیا۔ میں اصرار کرنے لگا کہ آپ نے اس جملے کو کہاں سے لیا اور اپنے ٹرنک کیلئے اسی جملے کا انتخاب کیوں کیا۔۔وہ مسکرایا۔*۔

*اور یوں مسکرایا کہ اسکی آنکھیں نم ہو گیئں۔۔آنسووں کی ایک لکیر اسکی آنکھوں سے نمودار ہوئی اور گالوں سے ہوتی مسجد کی صفوں پہ جزب ہو گئی۔۔وہ کچھ کہنا چاہ رہا تھا مگر کہہ نہیں پا رہا تھا۔۔۔*

*میں نے اسکو تسلی دی، ایک بچے کو پانی لانے کا کہا اور اسکے پاس بیٹھ گیا۔ زرا سی دیر بعد وہ کچھ بحال ہوا اور بتایا کہ میں تین سال کا تھا کہ میرے والد محترم ایک حادثہ میں اللہ کو پیارے ہو گئے۔۔ایک بہن ہے جو مجھ سے دو سال بڑی ہے۔ والدہ محترمہ اور بہن گھر میں ہیں۔ والد صاحب کی خواہش تھی کہ میں حافظ بنوں۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار امی سے کیا تھا۔ وہ فوت ہوئے تو امی نے انکی خواہش پوری کرنے کا ارادہ کر لیا۔ رشتہ دار ہیں نہیں۔ بس چھوٹا سا کنبہ یے۔ امی اور بہن لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہیں اور مجھے یہاں داخل کروا گیئں ہیں۔ میں ایک سال سے یہاں پڑھ رہا ہوں۔ مہینہ بعد وہ آتیں ہیں اور مجھے دو دن کیلئے گھر لے جاتی ہیں۔۔اس دوران ابو کی قبر پہ بھی جاتے ہیں اور بتا کر آتے ہیں کہ انکی خواہش پہ میں حافظ بن رہا ہوں۔ میں گھر، امی جی اور بہن کو دیکھ کر پریشان ہوتا ہوں تو امی کہتی ہیں شکورے یہ وقت بھی گزر جائے گا۔۔مجھے یہ بات بہت اچھی لگی اور ایک دن ایک پینٹر انکل مسجد کا کام کرنے آئے تو میں نے ان سے اپنے ٹرنک پہ یہی جملہ لکھوا لیا۔*

*رات کبھی کبھی مجھے دیر تک نیند نہیں آتی۔۔ابو یاد آتے ہیں۔۔امی اور بہن کا کام کرنا یاد آتا ہے۔۔بے چین ہوتا ہوں تو میں اٹھ کر اس جملے کو دہرا لیتا ہوں۔۔احساس کا کوئی لمحہ آئے یا بچوں کے پاس کوئی ایسی چیز دیکھوں جو باوجود خواہش کے میں حاصل نہیں کرپاتا تو میں اپنے اس ٹرنک کے سامنے آ کر کھڑا ہوتا ہوں اور پوری توجہ سے امی جی کے اس قول کو پڑھ لیتا ہوں۔۔۔*

*اس کے بعد اس نے کیا کہا۔۔اور میں نے کیا سنا۔۔یہ میں نہ تو لکھ سکتا ہوں اور نہ بتا پاوں گا۔۔بس اتنا عرض ہے کہ ملک بھر میں اس طرح کے بچے بھی ہمارے بچے ہیں۔ان پر زبانیں اچھالی جاتی ہیں یہ معلوم نہیں کہ یہ معصوم کن کن حالات سے گزرکر ہمارے امام وپیشوا بنتے ہیں کچھ نادان ان پر زباندرازی کرتے ہیں انہیں کیامعلوم کہ ان کی حفاظت اللہ کے نورانی فرشتے کرتےہیں ان کے پاؤں تلے فرشتے پر بچھاتے ہیں آخر کوئ وجہ توہے کہ زبان درازی کرنے والے مصلیٰ رسول کے قابل نہیں ہوتے بلکہ یہ ہی معصوم پھول مصلیٰ رسول پر ہمارے امام بنتے ہیں. اس لیے ان کے خلاف نہ بولاکریں کیوں کہ سورج پرتھوکنے سے اسکی شان کم نہیں ہو جاتی اورنہ سورج پر بھونکنے سے بےنورہوتاہے...*

*اور جب کبھی آپکا چکر لگے ان کا حال احوال پوچھ لیا کریں۔*

*اہل محلہ ان کے احوال سے باخبر رہا کریں۔ اللہ تعالی کے یہ ننھے منے مہمان فرشتے ہماری توجہ کے مستحق ہیں۔۔ ہمارا فرض ہے کہ انکا خیال رکھیں۔۔یہ ہماری عاقبت کیلئے مفید ہوگا۔۔باقی وقت تو انکا بھی گزر ہی جائے گا۔۔*

15/06/2021

ایک دوسرے کے گھروں میں آتے جاتے رہیں۔ ایسانہ ہوکہ آپکے یا انکے جانے کا وقت آجائے

لیجنڈ "اشفاق احمد" کہتے ہیں:-

ایک فوتگی کے موقع پر میں نیم غنودگی میں کچھ سویا ہوا تھا اور کچھ جاگا ہوا نیم دراز سا پڑا تھا۔ وہاں بچے بھی تھے جو آپس میں باتیں کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک بچے کی بات نے مجھے چونکا دیا وہ کہہ رہا تھا
کہ"کوئی فوت ہوجائے تو بڑا مزہ آتا ہے۔ ہم سب اکٹھے ہوجاتے ہیں اور سارے رشتہ دار ملتے ہیں "

پھر ایک بچے نے کہا کہ
"اب پتہ نہیں کون فوت ہوگا'
نانا ناصرالدین بوڑھے ہوچکے ہیں' ان کی سفید داڑھی ہے شاید اب وہ فوت ہونگے۔ اس پر جھگڑا کھڑا ہوگیا اور وہ آپس میں بحث کرنے لگے۔ کچھ بچوں کا موقف تھا کہ پھوپھی زہرا کافی بوڑھی ہوگئی ہیں وہ جب فوت ہونگی تو ہم ان شاءاللہ فیصل آباد جائنگے اور وہاں ملینگے اور خوب کھیلیں گے"

خواتین حضرات!

میں آپ کو ایک خوشخبری دوں کہ اس بحث میں میرا نام بھی آیا۔
میری بھانجی کی چھوٹی بیٹی جو بہت چھوٹی ہے اس نے کہا کہ"نانا اشفاق بھی بہت بوڑھے ہوچکے ہیں "
خواتین و حضرات! شاید میں چونکا بھی اس کی بات سن کر تھا۔ جو میرے حمایتی بچے تھے وہ کہہ رہے تھے کہ جب نانا اشفاق فوت ہونگے تو بہت رونق لگے گی کیونکہ یہ بڑے مشہور ہیں۔
جب بچوں کا جھگڑا کچھ بڑھ گیا اور ان میں تلخی بڑھنے لگی تو ایک بچے نے کہا کہ"جب نانا اشفاق فوت ہونگے تو گورنر آئیں گے۔
اس پر ایک بچے نے کہا کہ نہیں گورنر نہیں آئیں گے بلکہ وہ پھولوں کی ایک چادر بھیجیں گے کیونکہ گورنر بہت مصروف ہوتا ہے۔ تمہارے دادا یا نانا ابو اتنے بھی بڑے آدمی نہیں کہ ان کے فوت ہوجانے پر گورنر آئیں گے"

وہ بچے بڑے تلخ، سنجیدہ اور گہری سوج بچار کے ساتھ آئندہ ملنے کا پروگرام بنارہے تھے۔ ظاہر ہے بچوں کو تو اپنے دوستوں سے ملنے کی بڑی آرزو ہوتی ہے نا!
ہم بڑوں نے ایسا ماحول بنادیا ہے کہ ہم رشتے بھول کر کچھ زیادہ ہی کاروباری ہوگئے ہیں۔
چیزوں کے پیچھے بھاگتے رہتے ہیں حالانکہ چیزیں ساتھ نہیں دیتیں۔ ہم جانتے ہیں کہ رشتے طاقتور ہوتے ہیں اور ہم رشتوں کے حوالے سے ہی پہچانے جاتے ہیں۔

خدا کے لئے کوشش کریں کہ ہم اپنے رشتوں کو جوڑسکیں ایسی خلیج حائل نہ ہونے دیں کہ ملاقاتیں صرف کسی کے فوت ہوجانے کی مرہون منت ہی رہ جائیں کیا ہم ان بچوں کی طرح اس بات کا انتظار کرینگے کہ کوئی مرے پھر ہم مجبوری کے ساتھ لاٹھی ٹیکتے ہوئے یا چھڑی پکڑے وہاں جائیں۔
جب ہم کہیں جائیں تو یہ فخر دل میں ہونا چاہیئے کہ میں ایک شخص سے ملنے جارہا ہوں مجھے اس سے کوئی دنیاوی غرض نہیں ہے۔ اس کے پاس اس لیے جارہا ہوں کہ وہ مجھے بہت پیارا ہے۔ چاہے ہم اس کام کے لیئے کم وقت دیں لیکن دیں ضرور۔

(اشفاق احمد)

کیا اللّه مجھ سے محبت کرتا ہے؟؟یہ سوال اکثر میرے ذہن میں گردش کرتا پھر ایک دن مجھے خیال آیا کہ میرا رب جن بندوں کو زیادہ...
13/06/2021

کیا اللّه مجھ سے محبت کرتا ہے؟؟

یہ سوال اکثر میرے ذہن میں گردش کرتا پھر ایک دن مجھے خیال آیا کہ میرا رب جن بندوں کو زیادہ چاہتا ہے ان کے بارے میں تو اس نے آیتیں اتاری ہیں

سو میں قرآن مجید کھول کے ترجمہ کے ساتھ پڑھا تو پہلی آیت ملی

"وہ متقین سے محبت کرتا ہے"
مجھے ملال ہوا مجھ میں تو نام کا بھی تقویٰ نہیں پھر میں نے آگے پڑھا

کہ وہ " صابرین" کو محبوب رکھتا ہے مجھے اپنے بے صبرا ہونے پر شدید افسوس ہوا مزید آگے پڑھا تو جانا

اللّه "مجاہدین" (کوشش کرنے والے) سے محبت کرتا ہے۔۔۔ میں نے جانا کہ مجھ میں بوہت کم ہمت و حوصلہ ہے پھر اور پڑھا کہ

اللّه احسان یعنی نیک اعمال" کرنے والوں کو پسند کرتا ہے مگر میں اس سے بھی بہت دور ہوں!

پھر میں نے اپنی تلاش ترک کرنے کا فیصلہ کیا اس ڈر سے کہ اب شاید میرے پاس ایسا کچھ بھی نہیں جس کے باعث اللّه مجھ سے محبت کرے میں نے اپنے اعمال کھنگالے تو وہ سب فتور اور گناہوں سے آلودہ تھے پھر اچانک میری نظر

اللّه کے قول:

"إن الله يحب التوابين" پر پڑی
" بےشک اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے"

سو پھر مجھے سمجھ آ گی کے اب مجھے ان شاء اللّه آخری سانس تک اللّه سے معافی مانگنی ہے کے اللّه معافی مانگنے والوں سے محبت کرتا ہے.. 🌹

12/06/2021

👈 *پوری قوم پاگل ہے ۔۔*

پاگل پن نمبر *01*

۔۔ لاکھوں روپے کی حفاظت کے لیے بنک 15000 روپے ماہانہ تنخواہ پر گارڈ رکھتا ہے ۔🙄

پاگل پن نمبر *02*

۔۔ ان پڑھ قوم کے لیے ٹینکر پہ بچاؤ کی ہدایات انگریزی میں لکھتے ہیں ۔
ہائیلی انفلیمیبل ۔۔😒

پاگل پن نمبر *03*

۔۔ سڑک پہلے بناتے ہیں ۔ پھر اسے کھود کر بجلی ، گیس کی لائنیں بچھاتے ہیں ۔🤨

پاگل پن نمبر *04*

۔۔ مسجدوں سے بجلی کے بل میں ٹی ۔ وی لائیسنس کی فیس وصول کرتے ہیں ۔ اور ملک کا نام ھے ۔۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان😔

پاگل پن نمبر *05*

۔۔ حادثات میں مرنے ، جلنے والوں کے ورثا کو کروڑوں بانٹ دیں گے ، مگر حادثات کی روک تھام ، سزا جزا اور ایمرجنسی سے نمٹنے پر ٹکہ خرچ نہیں کریں گے ۔😟

پاگل پن نمبر *06*

۔۔ خود قرضے پہ قرضہ لیتے رہتے ہیں اور عوام کو بچت اسکیموں کی ترغیبیں دیتے ہیں کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے گھر بیٹھے اور بچوں کو لیپ ٹاپ دیتے ہیں😒

پاگل پن نمبر *07*

عیدالفطر۔۔۔ عیدالاضحی۔۔ربیع الاول۔۔ گیارہویں۔۔ شادی بیاہ۔۔سب اسلامی چاند دیکھ کر مناتے ہیں اور عیسوی سال کے آغاز پر اتنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں کہ عیسائی بھی حیرت زدہ رہ جاتے ہیں😔

پاگل پن نمبر *08*

مایوں۔۔۔مہندی۔۔۔شادی بیاہ۔۔۔سب میں ہندوستانی کی پیروی اور بیٹی کی رخصتی پر قرآن کاسایہ کرتے ہیں😔

_---------------_
*کہاں تک سنو گے ۔۔۔۔ کہاں تک سناؤں۔۔۔۔۔؟*
Now this is the Pakistan.

12/06/2021

"Sukoon (سکون) is not a sleeping pill"
جو آپ کو کہیں سے بھی مل جائے گی اور سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔
سکون تبھی ملتا ہے جب ہمارا دل مطمئن ہوتا ہے، اور دل تب مطمئن ہوتا ہے جب اسکے اندر کا خالی پن اور طلب ختم ہوتی ہے، اور یہ خالی پن تب تک نہیں ختم ہوتا جب تک ہم واپس اسی ذات کے ساتھ نہ جڑ جائیں جسکی طرف سے ہماری روح آئی ہے، جس سے اس روح کا ازل سے تعلق ہے، جب ہم اس تعلق کو فراموش کر دیتے ہیں تو روح چیختی اور تڑپتی ہے، جس سے دل کی وحشت اور بے سکونی پیدا ہوتی ہے۔۔۔۔
اب سکون تب ملتا ہے جب یہ تعلق واپس رب تعالیٰ سے جڑتا ہے، اور یہ تعلق واپس تب جڑتا ہے جب ہم قرآن سے جڑتے ہیں، قرآن ہی کلام ہے اس رب کا، اسکے وعدوں اسکی وعیدوں،اسکی محبت کی یادہانی...
دل کی بے سکونی کا علاج ہے قرآن میں۔۔۔ "الا بذکر اللہ تطمئن القلوب۔۔"

Address

Lahore
Nawan Lahore

Telephone

+923425274328

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abu Abdullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Abu Abdullah:

Share