Muslim Students Organization Narowal

Muslim Students Organization Narowal Our Mission
"Dominate Islam and Stabilize of Pakistan"
So join us. Muslim Student Organization

پاکستان کا مستقبل باصلاحیت، باکردار اور محبِ وطن نوجوانوں سے وابستہ ہے۔ایم ایس اوایم ایس او نوجوانوں میں حب الوطنی، مثبت...
07/09/2026

پاکستان کا مستقبل باصلاحیت، باکردار اور محبِ وطن نوجوانوں سے وابستہ ہے۔ایم ایس او
ایم ایس او نوجوانوں میں حب الوطنی، مثبت سوچ، تعلیمی شعور اور قومی ذمہ داری کا احساس اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
مسلم سٹوڈنٹس نارووال کے ضلعی ناظم عبدالباسط نے 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جب پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان نے اتحاد، عزم اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے دفاع کا فریضہ انجام دیا، شہداء اور غازیوں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ضلعی ناظم نے کہا کہ نوجوان نسل بالخصوص طلبہ کو اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں اور ملکی تاریخ سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے نوجوانوں کو تعلیم، کردار، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔انہوں نےمیڈیا کوجاری بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل باصلاحیت، باکردار اور محبِ وطن نوجوانوں سے وابستہ ہے،ایم ایس او پاکستان نوجوانوں میں حب الوطنی، مثبت سوچ، تعلیمی شعور اور قومی ذمہ داری کا احساس اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ناظم اطلاعات ونشریات نارووال حسن راجپوت نے کہا کہ یومِ دفاع کے موقع پر ہم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے ہر پاکستانی اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔
جاری کردہ:
شعبہ نشرواشاعت
مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نارووال

🎓 WELCOME TO THE UNIVERSITY OF NAROWAL! 🌟The MSO Narowal is delighted to welcome all students to Semester Fall 2026! 📚✨🗓...
28/08/2026

🎓 WELCOME TO THE UNIVERSITY OF NAROWAL! 🌟

The MSO Narowal is delighted to welcome all students to Semester Fall 2026! 📚✨

🗓️ Classes Commence: Tuesday, 1st September 2026


MSO Punjab Sharjeel Ahsan

سیرتِ نبوی ﷺ ہمارے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، نوجوان نسل سیرتِ رسول ﷺ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے: شرجیل احسن  مسلم سٹوڈنٹس ...
26/08/2026

سیرتِ نبوی ﷺ ہمارے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، نوجوان نسل سیرتِ رسول ﷺ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے: شرجیل احسن

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن شمالی پنجاب کے ناظم شرجیل احسن نے کہا ہے کہ سیرتِ طیبہ ﷺ انسانیت کے لیے ہدایت، محبت، اخوت اور کردار سازی کا کامل نمونہ ہے۔ موجودہ دور میں نوجوان نسل کو سیرتِ رسول اکرم ﷺ سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ صرف عبادات تک محدود نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں ہمارے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ آپ ﷺ نے عدل و انصاف، برداشت، اخوت، امانت، دیانت اور انسانیت سے محبت کا درس دیا۔
شرجیل احسن نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ فروغِ سیرت کے ذریعے نوجوانوں میں محبتِ رسول ﷺ، دینی شعور اور مثبت کردار کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔ طلبہ معاشرے کا اہم طبقہ ہیں، اس لیے ان کی فکری و اخلاقی تربیت اور انہیں سیرتِ نبوی ﷺ کے عملی پیغام سے روشناس کرانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن شمالی پنجاب نوجوان نسل میں سیرتِ رسول ﷺ کے پیغام کو عام کرنے، طلبہ کی فکری تربیت اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم سیرتِ رسول ﷺ کو صرف تقریبات اور محافل تک محدود نہیں رکھیں گے بلکہ اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اسوۂ حسنہ کو عملی طور پر اپنانے کی کوشش کریں گے۔
فروغ سیرت کے عنوان سے صوبہ بھر میں سیمینار درس قران اور تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جاری کردہ

شعبہ اطلاعات و نشریات
مسلم سٹوڈنٹس ارگنائزیشن شمالی پنجاب





Sharjeel Ahsan

25/08/2026

مـیـرے آقـا مـیـرے حضور ہـیں..
مـیـری روح قـلـب و سـرور ہـیں..♥️

ؐ


نارووال ---- مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نارووال کے زیر اہتمام " فروغ سیرت نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم " کے عنوان سے نشستوں...
22/08/2026

نارووال ---- مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نارووال کے زیر اہتمام " فروغ سیرت نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم " کے عنوان سے نشستوں کی تصویری جھلکیاں:



21/08/2026

مـیـرے آقـا مـیـرے حضور ہـیں..
مـیـری روح قـلـب و سـرور ہـیں..♥️

ؐ

مسلم سٹوڈنٹ آرگنائزیشن پاکستان ماہ ربیع الاول کو "فروغ سیرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" کے عنوان سے منائے گی انشاءاللہ
18/08/2026

مسلم سٹوڈنٹ آرگنائزیشن پاکستان ماہ ربیع الاول کو "فروغ سیرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" کے عنوان سے منائے گی انشاءاللہ

 -ـیوم آزادی پاکستان کے حوالے سے صوبہ بھرمیں لوپاکستان کے عنوان سے ریلیز اور پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا    ...
17/08/2026


یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے صوبہ بھرمیں لوپاکستان کے عنوان سے ریلیز اور پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا



ظفروال (------) مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن  ظفروال ضلع نارووال کے زیر انتظام "لو پاکستان"  عنوان سے طلبہ ریلی کا انعقاد کیا...
17/08/2026

ظفروال (------) مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن ظفروال ضلع نارووال کے زیر انتظام "لو پاکستان" عنوان سے طلبہ ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی میں طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن شمالی پنجاب کے ناظم عمومی حافظ عبدالماجد اور مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن شمالی پنجاب کے معاون ناظم عمومی محمد اشفاق نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں ، ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں اور نوجوانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے ، اس کی حفاظت اور ترقی ہمارا فرض بھی ہے اور قرض بھی ، MSO پاکستان اپنی بہادر افواج کے ساتھ مل کر ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرے گی ـ ناظم MSO ضلع نارووال عبدالباسط اور ناظم MSO ظفروال نعیم اختر بھٹی کی قیادت میں ریلی درمان چوک ظفروال سے شروع ہوئی اور ختم نبوت چوک ظفروال میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کے آخر میں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی ۔

Address

Narowal
51801

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muslim Students Organization Narowal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Muslim Students Organization Narowal:

Shortcuts

Share