23/05/2025
*پیر آف لواری شریف و قاضی احمد شریف سندھ پیر محمد صادق نقشبندی مجددی کے برادر پیر عبد الواحد صاحب نقشبندی مجددی* مورخہ 21 مئی 2025ء کو سجادہ نشین پنجم آستانہ عالیہ مکان شریف *حضرت صاحبزادہ سید حسام القیوم شاہ صاحب نقوی نقشبندی مجددی مکان شریفی رحمتہ اللہ علیہ* کے وصال پرملال پر تعزیت کے لیے بھلیر شریف (مکان شریف) تشریف لائے۔
آپ نے سجادہ نشین ششم آستانہ عالیہ مکان شریف *حضرت صاحبزادہ سید فخیم الشیم صاحب نقوی نقشبندی مجددی مکان شریفی* زیدہ مجدہ سے ان کے والد گرامی کے وصال پر تعزیت کی اور حضرت رح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔