02/05/2025
رپورٹ
نیلم ویلی :ایک روزہ تربیتی ورکشاپ برائے دیہی خواتین – خود کفالت اور بھوک کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم
تاریخ: 30 اپریل 2025
مقام: خواجہ شوکت ہاؤس، کٹن، نیلم ویلی، آزاد کشمیر
باہتمام:
• ہیومن ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (HWDO)
• رضا فاؤنڈیشن
• ہمالین کنزرویشن رورل سپورٹ پروگرام (HCRSP)
• کمیونٹی ڈویلپمنٹ گروپ نیلم ویلی (CDG)
بتعاون:
• محکمہ زراعت، حکومتِ آزاد جموں و کشمیر
تعارف:
دیہی خواتین کو زرعی تربیت فراہم کر کے ان کی معاشی خود کفالت کو فروغ دینا اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانا اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد تھا۔ کٹن میں منعقدہ اس پروگرام میں مقامی خواتین نے موسمی سبزیوں کی کاشت، گھریلو سطح پر خوراک کی پلانٹنگ اور مارکیٹنگ کے جدید طریقوں پر عبور حاصل کیا۔
ورکشاپ کے اہم موضوعات:
• موسمی سبزیوں کے اُگانے کے عملی اسباق
• کمپوسٹنگ اور مٹی کی معیار سازی
• بیجوں کے انتخاب اور پانی کی معقول استعمال کی تکنیک
• پیداوار کے بعد صفائی، پیکجنگ اور مقامی منڈیوں تک رسائی
• خواتین کی معاشی جدو جہد اور اشتراکِ کار کے مواقع
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ لشکر حسین آزاد صاحب، چیئرمین کمیونٹی ڈویلپمنٹ گروپ CDG نیلم ویلی نے کہاکہ
“اگر دیہات کی خواتین کو جدید زرعی علم اور وسائل فراہم کیے جائیں تو وہ نہ صرف اپنا گھرانہ بلکہ پورے علاقے کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔”
نتائج و سفارشات:
• تمام شرکاء نے عملی تربیت مکمل کی۔
• اگلے مرحلے کے لیے اداروں کے مابین پائلٹ پراجیکٹ کا خاکہ تیار کیا جائے گا۔
• شرکاء کو خودمختارانہ مائیکرو قرضے اور مارکیٹ کنکشن فراہم کرنے کی سفارش کی گئی۔
اختتامیہ:
یہ ورکشاپ دیہی خواتین کے لیے خود انحصاری اور بھوک کے خاتمے کی جانب سنگِ میل ثابت ہوگی۔ ہم پرعزم ہیں کہ مل کر ایک خوشحال اور خود کفیل معاشرے کی تعمیر ممکن بنائیں۔