23/06/2022
تلمبہ
عالمی مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کو
69ویں سالگرہ مبارک ہو
عالمی مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل 23 جون 1953 کو تلمبہ کے نواحی گاؤں رئیس آباد کے معروف زمیندار گھرانے میں
میاں اللہ بخش سہو کے گھر پیدا ہوئے
راجپوتوں کی ایک بڑی شاخ چوہان ہے
آخری ہندو راجہ پرتھوی راج چوہان کی اولاد سے ہیں
آپ کے بزرگ مالدار تھے اسی نسبت سے انہیں ساہو کار پکارا جاتا تھا سہو راجپوت چوہان کی سب کاسٹ ہے جو آپ کے بزرگوں کی قبروں پر راجپوت سہو درج ہونے سے بھی ملتی ہے
آپ نے ابتدائی رسمی تعلیم تلمبہ سے حاصل کی
ابتدائی تعلیم کے حصول کےبعد اعلیٰ تعلیم لاہور کے سنٹر ماڈل ہائی سکول سے حاصل کی اس کے بعد آپ تبلیغی جماعت سے متعارف ہوئے
فروری 1972 میں تبلغی جماعت کے ساتھ چار مہینے لگائے
آپ کا کہنا ہے کہ اس دن سے میں نے خود کو اللہ کی راہ میں وقف کردیا
مولانا نے ہمیشہ محبت امن اور رواداری کو فروغ دیا ہے
آج مولانا طارق جمیل کی 69ویں سالگرہ ہے
69ویں سالگرہ مولانا طارق نے اپنے خاندان والوں کےساتھ انتہائی سادگی سے رئیس آباد اپنے آبائی گھر میں منائی