23/01/2026
الحمدللہ! میاں چنوں شہر میں ایک عظیم خواب کی تعبیر کا آغاز ہو چکا ہے۔
منہاج اسلامک سنٹر کے قیام کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن میاں چنوں کی ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس جناب عارف شہزاد صاحب کی سرپرستی میں امین ٹاؤن، شکوری ہاؤس پر منعقد ہوا۔
اس تاریخی اجلاس میں تمام ممبران نے متفقہ طور پر محترم علامہ مفتی محمد اکرام احمد نوری صاحب کو منہاج اسلامک سنٹر کی مینجمنٹ کمیٹی کا صدر، اور ماسٹر محمد ریاض کمبوہ صاحب کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔
یہ فیصلہ میاں چنوں میں دینی، تعلیمی اور اصلاحی سرگرمیوں کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
آخر میں اس عظیم مشن کی کامیابی، برکت اور جلد تکمیل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ہم تمام اہلِ خیر اور وابستگانِ تحریک سے اپیل کرتے ہیں کہ اس نیک مقصد میں اپنا بھرپور تعاون کریں۔
اللہ تعالیٰ اس دینی مرکز کو خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔