مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی لودھراں

مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی لودھراں مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی لودھراں کا آفیشل فیس بُک پیج

01/11/2025
ادارہ رحمت اللعالمین سکول سسٹم میں  مختلف دینی مدارس اور سکولز میں پڑھنے والے یتیم طلباء کے ساتھ محفل میلاد منانے کی عظی...
02/10/2025

ادارہ رحمت اللعالمین سکول سسٹم میں مختلف دینی مدارس اور سکولز میں پڑھنے والے یتیم طلباء کے ساتھ محفل میلاد منانے کی عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میں دو سو کے قریب طلباء کو گفٹ پیک اور نقدی رقم کے ساتھ کھانا کھلایا گیا

تقریب کی صدارت پیر سید ظفر علی شاہ مہروی نے کی پروگرام میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنی نذیر ، ایس پی شمس خان، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ افتخار الدین تاری سمیت مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے صدر جام حاجی محمد بخش اور ان کے برادران جام محمد، حافظ شیر محمد ، حافظ محمد اکرم کانجو ، علامہ احمد سعید جامی ، پروفیسر غلام مصطفی خان ، ملک سعید ، شمس خان ، ملک ارشد ، قاری محمد اکبر ودیگر نے شرکت کی ۔

تقریب کا اہتمام صدر مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی جام حاجی محمد بخش اور ان کے بھائیوں نے کیا۔

اس موقع پر پیر سید ظفر علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یتیموں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھنا میلاد کی اصل روح ھے آج ان طلباء کے چہروں پر جو مسکراہٹ ھے وہ بتا رہی ھے کہ آج وہ کتنے خوش ہیں مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی محافل کے ساتھ ساتھ اس فلاحی کاموں پر بھی توجہ دیتی ھے جن کی معاشرہ میں ضرورت ہوتی ھے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنی نذیر نے کہا میلاد کی خوشی میں اس طرح طلباء کو شریک کرنا اور ان کی خدمت کرنا انتہائی احسن اقدام ھے اور میرے لیے بھی اعزاز کی بات ھے میں مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے زیر اہتمام پروگراموں میں شریک رہی فری میلاد میڈیکل کیمپ ہو مریضوں میں گفٹ تقسیم کرنے ہوں اور یتم طلباء کے ساتھ میلاد کی محفلیں سجانا اور گفٹ دینا قابلِ تحسین ہے

ایس پی شمس خان نے کہا میری ڈیوٹی ڈیرہ غازی خان ھے لیکن میں آج ان یتیم بچوں کو پروٹوکول اور ان کی خدمت کے لیے حاضر ہوا ہوں

شیخ افتخار الدین تاری اور علامہ احمد سعید جامی، صدر میلاد کمیٹی جام حاجی محمد بخش نے بھی پروگرام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے والدین کی اعلیٰ تربیت ہی ہمیں آج اس مقام پر لے آئی ھے جس سے ہم مدراس اور سکولوں کے یتیم بچوں کی خدمت کر کے خوشی محسوس کر رہے ہیں ہم اپنے ادرے میں بھی بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بھی دے رہے ہیں اور ان کی خدمت کر رہے ہیں یہی ہمارے لیے سرمایہ آخرت ھے

10/09/2025
07/09/2025

لودہراں۔۔عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی جلوس مدرسہ غوثیہ مہریہ سے نکالا گیا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مدرسہ غوثیہ میں ہی اختتام پزیر ہوا۔جلوس کی قیادت معروف عالم دین و مہتمم اعلی مدرسہ غوثیہ مہریہ پیر سید ظفر علی شاہ صاحب نے کی۔۔الیکٹرانک میڈیا کوریج۔۔نیشنل پریس کلب لودہراں ( رجسٹرڈ)

Address

Ghousia Chowk Bahawalpur Road, Punjab
Lodhran
59320

Telephone

+923001393800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی لودھراں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی لودھراں:

Share