مسجد و امام بارگاہ محفل شاہ خراسان لاڑکانہ سندھ

  • Home
  • Pakistan
  • Larkana
  • مسجد و امام بارگاہ محفل شاہ خراسان لاڑکانہ سندھ

مسجد و امام بارگاہ محفل شاہ خراسان لاڑکانہ سندھ دینی اخلاقی و تربیتی ادراہ برائے تعلیمات محمد و آل محمد علیھم السلام
*احادیثِ معصومین ع، فقہی مسائل اور مجالس کی وڈیوز کے لئے جوائن کریں

16/06/2024
13/03/2024

مجھ کو معلوم ھے جنت کی فضا کیسی ھے
دیکھ کر ایا ھوں میں روضه تيرا، مولا رضا

جلد مشھد نه بلاؤ گے تو مر جاؤں گا 😭💔

آب زم زم اور اسکے کنویں کی پر اسراریت پر تحقیق کرنے والے عالمی ادارے اسکی قدرتی ٹیکنالوجی کی تہہ تک پہنچنے میں ناکام ہو ...
26/03/2023

آب زم زم اور اسکے کنویں کی پر اسراریت پر تحقیق کرنے والے عالمی ادارے اسکی قدرتی ٹیکنالوجی کی تہہ تک پہنچنے میں ناکام ہو کر رہ گئے۔ عالمی تحقیقی ادارے کئی دہائیوں سے اس بات کا کھوج لگانے میں مصروف ہیں کہ آب زم زم میں پائے جانے والے خواص کی کیا وجوہات ہیں اور ایک منٹ میں 720لیٹر جبکہ ایک گھنٹے میں43ہزار 2سو لیٹر پانی فراہم کرنے والے اس کنویں میں پانی کہاں سے آ رہا ہے ۔ جبکہ مکہ شہر کی زمین میں سینکڑوں فٹ گہرائی کے باوجود پانی موجود نہیں ہے۔ جاپانی تحقیقاتی ادارے ہیڈو انسٹیٹیوٹ نے اپنی تحقیقی میں کہا ہے کہ اب زم زم ایک قطرہ پانی میں شامل ہو جائے تو اس کے خواص بھی وہی ہو جاتے ہیں جو آب زم زم کے ہیں جبکہ زم زم کے ایک قطرے کا بلور دنیا کے کسی بھی خطے کے پانی میں پائے جانے والے بلور سے مشابہت نہیں رکھتا۔ ایک اور انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ری سائیکلنگ سے بھی زم زم کے خواص میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔ آب زم زم میں معدنیات کے تناسب کا ملی گرام فی لیٹر جائزہ لینے سے پتا چلتا ہے کہ اس میں سوڈیم133، کیلشیم96، پوٹاشیم43.3، بائی کاربونیٹ195.4کلورائیڈ163.3، فلورائیڈ0.72، نائیٹریٹ124.8 اور سلفیٹ 124ملی گرام فی لیٹر موجود ہے۔ آب زم زم کے کنویں کی مکمل گہرائی99فٹ ہے اور اس کے چشموں سے کنویں کی تہہ تک کا فاصلہ 17میٹر ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کے تقریباً تمام کنوؤں میں کائی کا جم جانا، انواع و اقسام کی جڑی بوٹیوں اور خود رو بودوں کا اگ آنا نباتاتی اور حیاتیاتی افزائش یا مختلف اقسام کے حشرات کا پیدا ہو جانا ایک عام سی بات ہے جس سے پانی رنگ اور ذائقہ بدل جاتا ہے اللہ کا کرشمہ ہے کہ اس کنویں میں نہ کائی جمتی ہے نہ نباتاتی و حیاتیاتی افزائش ہوتی ہے نہ رنگ تبدیل ہوتا ہے نہ ذائقہ۔
معلوماتی پوسٹ کے لیئے مجھے فالو کریں شکریہ

مولا علي عليه السلام جن جي ولادت جون سڄي عالم انسانيت کي لک لک واڌايون ھجن🌹🎂🌹
04/02/2023

مولا علي عليه السلام جن جي ولادت جون سڄي عالم انسانيت کي لک لک واڌايون ھجن🌹🎂🌹

سلانه مجلس عزاء و ماتمداري بسلسله شهادت سرڪار ابوطالب عليه السلام
18/10/2022

سلانه مجلس عزاء و ماتمداري بسلسله شهادت سرڪار ابوطالب عليه السلام

چھُلم امام حسين عليه السلام18.19.20.صفرالمظفر
08/09/2022

چھُلم امام حسين عليه السلام
18.19.20.صفرالمظفر

5اگست روز شہادت شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان عارف حسین الحسینیؒ
05/08/2022

5اگست روز شہادت شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان عارف حسین الحسینیؒ

" میں کجا اور حسین پر قربان ہونا کجا ، حبیب دیکھو ! محمد کے بیٹے کا رخسار میرے رخسار پر ہے "شہادت جناب جون بن حوی ع خطیب...
04/08/2022

" میں کجا اور حسین پر قربان ہونا کجا ، حبیب دیکھو ! محمد کے بیٹے کا رخسار میرے رخسار پر ہے "
شہادت جناب جون بن حوی ع
خطیب آل محمد سید اظہر حسن زیدی مرحوم فرماتے تھے کہ پچانوے سال کا بڈھا حبشی جون جھکی ہوئی کمر کے ساتھ امام حسین ع کے سامنے آیا اور کہا آقا حسین !
میں بھی چاہتا ہوں کہ آج آپ پر قربان ہو جاؤں -
امام حسین ع نے فرمایا : چچا جون ! تم میرے بزرگوں کی یادگار ہو، تم بہت بوڑھے ہو چکے ہو ، اسلیے تم کہیں محفوظ جگہ چلے جاؤ -

یہ سننا تھا کہ جناب جون نے کہا کہ ہاں حسین ! میں نے اپنی حد سے بڑھ کر بات کر دی - میں کجا اور حسین پر قربان ہونا کجا ؟
مولا حسین ! آپ پر قربان ہونے کیلئے عباس جیسا ہاشمی ، اکبر جیسا نوجوان اور حبیب جیسا اسدی چاہیے - میں ٹھہرا ابوذر غفاری کا ایک حبشی غلام ، میرا رنگ کالا ، میرے خون میں بدبو اور میرا حسب نامعلوم - مجھ سے گستاخی ہو گئی -

یہ کہنا تھا کہ امام حسین ع نے آگے بڑھ کر جون کو گلے لگا لیا اور فرمایا : چچا جون! تم برا مان گئے ، تم مجھے عباس کی طرح پیارے ہو -

یہ سن کر جناب جون کے چہرے پر رونق آئی اور میدان میں جا کر کہا :

اے بے حیا قوم! میں محمد کے بیٹے حسین کی حمایت میں جنگ کرنے آیا ہوں -

تھوڑی دیر بعد آواز دی : حسین ! میں گر گیا -
امام حسین ع سرہانے پہنچے اور جون کے رخسار پر رخسار رکھا - یہ دیکھ کر جناب جون نے جناب حبیب کو آواز دی اور کہا : حبیب دیکھو ! محمد کے بیٹے کا رخسار میرے رخسار پر ہے ۔

امام حسین ع نے دعا دی اور جناب جون کے بدن سے مشک و عنبر کی خوشبو سے کربلا مہک اٹھا"

امام حسین ؑ کے عزاداروں کے لئے امام صادق ؑ کا دعا کرنا شیخ صدوق ؒ نے اپنی کتاب " ثواب الاعمال " میں معتبر سند کے ساتھ اب...
03/08/2022

امام حسین ؑ کے عزاداروں کے لئے امام صادق ؑ کا دعا کرنا

شیخ صدوق ؒ نے اپنی کتاب " ثواب الاعمال " میں معتبر سند کے ساتھ ابن وھب سے روایت نقل کی ہے (اگرچہ روایت طویل ہم فقط مطلوبہ عبارت کو نقل کریں گے) کہ امام جعفر صادق (علیه السلام) الله تعالی سے مناجات کرتے ہوئے فرماتے ہیں :

وأرحم تلك الخدود التي تقلبت على قبر أبي عبد الله الحسين عليه السلام وارحم تلك العيون التي جرت دموعها رحمة لنا وارحم تلك القلوب التي جزعت واحترقت لنا وارحم تلك الصرخة التي كانت لنا،اللهم إني أستودعك تلك الأنفس وتلك الأبدان حتى ترويهم من الحوض يوم العطش .

اور اے الله! تُو رحم فرما ان گالوں پر کہ جو قبرِ ابي عبدالله الحسین ؑ سے مس ہوئے ہیں، اور تُو رحم فرما ان آنکھوں پر کہ جن سے آنسو جاری ہوئے ہیں، اور تُو رحم کر ان دلوں پر جو ہماری وجہ سے خوفزدہ ہوئے ہیں، اور ہماری وجہ سے جلے ہیں، اور تُو رحم فرما ان آوازوں پر جو ہماری وجہ سے بلند ہوئی ہیں، پروردگار تجھ سے ان نفوس کو اور ان بدنوں کو تجھ سے بطور امانت طلب کرتا ہوں یہاں تک کہ تُو انہیں پیاس کے دن (یعنی قیامت کے دن) حوض (کوثر) پر دیکھ لے ۔۔

ثواب الأعمال - الشيخ الصدوق - الصفحة ٩٥ - الرقم ٤٤

: ✍️

Address

(Khatan Bazar) Jelus Bazar
Larkana

Telephone

+923363524862

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مسجد و امام بارگاہ محفل شاہ خراسان لاڑکانہ سندھ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share