Shoaibqadri92

Shoaibqadri92 Official Page: Shoaibqadri92

دربارِ عالیہ قادریہ حضرت حاجی گل صاحبؒ میں سجادہ نشین، پیرِ طریقت و رہبرِ شریعت حضرت حافظ عبدالمالک قادری صاحب مبارک  سے...
12/02/2026

دربارِ عالیہ قادریہ حضرت حاجی گل صاحبؒ میں سجادہ نشین، پیرِ طریقت و رہبرِ شریعت حضرت حافظ عبدالمالک قادری صاحب مبارک سے ملاقات ہوئی۔
صاحب مبارک نے دربار شریف میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور اولیائے کرام و شہدائے اہلِسنت والجماعت کے مزارات پر حاضری دیں اور فاتحہ خوانی کی۔

لنڈیکوتل:ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد عدنان قادری صاحب کی انتھک کوششوں سے کرسچن کمیونٹی روڈ آج پایۂ تکمیل تک پہنچ گی...
10/02/2026

لنڈیکوتل:
ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد عدنان قادری صاحب کی انتھک کوششوں سے کرسچن کمیونٹی روڈ آج پایۂ تکمیل تک پہنچ گیا۔
ایم پی اے صاحب کے فوکل پرسن علامہ محمد شعیب قادری نے روڈ کا معاٸینہ کیا۔
اس موقع پر ناصر ایوب اور عفار مسیح بھی موجود تھے۔
کرسچن کمیونٹی کے مشران اور نوجوانوں نے ایم پی اے صاحبزادہ محمد عدنان قادری صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

لنڈی کوتلجامعہ مسجد فاروقیہ جنیدیہ، شیخمل خیل میں تنظیم اہلِ سنت والجماعت کے علمائے کرام کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلا...
08/02/2026

لنڈی کوتل
جامعہ مسجد فاروقیہ جنیدیہ، شیخمل خیل میں تنظیم اہلِ سنت والجماعت کے علمائے کرام کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی میزبانی مولانا شعیب قادری صاحب نے کی۔ اجلاس میں جامعہ جنیدیہ غفوریہ کے فارغ التحصیل علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران اہم اور ضروری امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ بالخصوص رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

02/02/2026

شب برات کی فضیلت

ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد عدنان قادری  اسٹیج پر وزیر اعلٰی سہیل افریدی صاحب کو قبائلی لنگی پہنا رھے ہیں ۔
01/02/2026

ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد عدنان قادری اسٹیج پر وزیر اعلٰی سہیل افریدی صاحب کو قبائلی لنگی پہنا رھے ہیں ۔

امّ المدارس جامعہ جنیدیہ غفوریہ کے زیرِ نگرانی اور تنظیم اہلِسنت والجماعت سے وابستہ مدارس کے سالانہ امتحانات میں لنڈیکوت...
01/02/2026

امّ المدارس جامعہ جنیدیہ غفوریہ کے زیرِ نگرانی اور تنظیم اہلِسنت والجماعت سے وابستہ مدارس کے سالانہ امتحانات میں لنڈیکوتل کی 58 ضلعی شاخوں کے کامیاب طلبۂ کرام کے اعزاز میں آج تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔
اس موقع پر حلقہ شیخمل خیل، پیروخیل، مختارخیل، خارغلی، پسیدخیل اور کم شلمان کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے 280 طلبۂ کرام کو انعامات سے نوازا گیا۔ علماء کرام نے طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں علم و عمل کے راستے پر ثابت قدم رہنے کی تلقین کی اور کامیاب طلبۂ کرام کو دلی مبارکباد پیش کی۔

اطلاع برائے عوام الناس و دعاؤں کی درخواست ممبر صوبائی اسمبلی پیر زادہ محمد عدنان قادری کے فوکل پرسن مولانہ محمد شعیب الق...
01/02/2026

اطلاع برائے عوام الناس و دعاؤں کی درخواست
ممبر صوبائی اسمبلی پیر زادہ محمد عدنان قادری کے فوکل پرسن مولانہ محمد شعیب القادری کا گرنے کی وجہ سے ایک پاؤں ٹوٹ چکی ہے اور آرام بستر ہے
چلنے پھرنے سے بالکل قاصر ہے
ڈاکٹروں نے ایک پاؤں کو 21 دنوں کے لیے پلستر کیا ہے
تمام دوست و احباب جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کریں

سینیٹر ڈاکٹر پیر نورالحق قادری اور ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد عدنان قادری کی ہدایات پر جامعہ فاروقیہ میں فوکل پرسن...
30/01/2026

سینیٹر ڈاکٹر پیر نورالحق قادری اور ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد عدنان قادری کی ہدایات پر جامعہ فاروقیہ میں فوکل پرسن مولانا محمد شعیب قادری کی سربراہی میں اتوار کے روز جمرود فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے امن جرگہ کے حوالے سے ایک گرینڈ میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں پی ٹی آئی جمرود کے سینئر رہنما حاجی سید غواث آفریدی، حاجی ضرب اللہ صدیق آفریدی، اشفاق آفریدی سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ان شاء اللہ بروز اتوار امن جرگہ میں بھرپور شرکت کی جائے گی اور علاقے میں امن و بھائی چارے کے قیام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

پشاور ورسک روڈ : سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ لنڈی کوتل شریف سابق سنیٹر پیر حافظ عبد الملک القادری صاحب مبارک  نے ورسک ...
29/01/2026

پشاور ورسک روڈ : سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ لنڈی کوتل شریف سابق سنیٹر پیر حافظ عبد الملک القادری صاحب مبارک نے ورسک روڈ پشاور میں امین میڈیکل ہسپتال کا افتتاح کیا
اس موقع پر مولانہ شعیب قادری بھی موجود تھے۔

28/01/2026

کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی مولانا شعیب قادری صاحب تھے۔
اس موقع پر یتیم بچوں کے لیے مفت تعلیم جبکہ پہلے پندرہ طلبہ کے داخلے پر خصوصی آفر کا اعلان کیا گیا۔
تقریب میں علاقے کے معزز مشران و کشران نے بھی شرکت کی۔

Address

Landi Kotal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shoaibqadri92 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category