Muhammad Afaq Mustafai

Muhammad Afaq Mustafai Muhammad Afaq Mustafai A Islamic Scholar And Business Man

24/05/2026

مہر مشتاق مرحوم کی ختم قل شریف پہ حاضری ہوئی 💚
اللہ پاک اپنی رضا عطا فرمائے آمین 🥰🥰

ان شاءاللہ تعالیٰ عزوجل 🥰🥰
22/05/2026

ان شاءاللہ تعالیٰ عزوجل 🥰🥰

21/05/2026

یہ الفاظ نہیں صرف 😭

مرضِ عصیاں کو مٹانا نیک مجھ کو تم بنانا
راہ سنت پر چلانا اپنی الفت میں گمانا
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک

تم حبیبِ کبریا ہو اور امام الانبیاء ہو
دو جہاں کے پیشوا ہو شافع روزِ جزا ہو
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک

آخری لمحے جب آئیں کاش وہ تشریف لائیں
اپنے جلووں میں گمائیں جھوم کر ہم گنگنائیں
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک

کاش دوبارا حاصل ہو حضوری دور ہو جائے یہ دوری
دیکھ لوں وہ شکلِ نوری دوبارا دل کی حسرت ہو پوری
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک

تم شفیع المذنبیں ہو سرور دنیا و دیں ہو
صادق الوعد و امین ہو رحمت اللعالمیں ہو
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک

تم مدینے میں بلانا اپنا جلوہ بھی دکھانا
کلمہ طیب بھی پڑھانا اپنے قدموں میں سلانا
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک

حشر میں سرکار آنا میرے عیبوں کو چھپانا
اپنے رب سے بخشوانا ساتھ جنت میں بسانا
یا نبی سلام علیک 😭

19/05/2026

سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
٭ ذکر ایک نور ہے جو حضوری بخشتا ہے۔
٭ ذکر ایک ذوقِ لازوال ہے جو اہلِ ذکر کو وصال عطا کرتا ہے۔

ایمان سلامت ہر کوئی منگے عشق سلامت کوئی ہو
جس منزل نوں عشق پہنچاوے ایمان خبر نہ کوئی ہو

پڑھ پڑھ علم ہزار کتاباں عالم ہوئے بھارے ہو
حرف اک عشق دا پڑھ نہ جانن بھلے پھرن وچارے ہو

جناب قاری عارف سلطانی صاحب سے ملاقات کا شرف بروز ہفتہ بعد از نمازِ مغرب حاصل ہوا 💚❤️

18/05/2026

الله اکبر دل کانپ جاتا ہے کہ حضور ہمارے لیے رویا کرتے تھے 🥺 ہم جفا کاروں کے لیے 😭😭😭
کہ فرمایا
اور تم پر سے تمہارا وہ بوجھ اتار لیا۔ جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی ۔ ( سورۃ الم نشرح )
تشریح
اس بوجھ سے اُمت کے گناہوں کا غم مراد ہے جس میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کا قلب مبارک مشغول رہتا تھا۔ مراد یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ ، ہم نے آپ کو شفاعت قبول کئے جانے والا بنا کر غم کاوہ بوجھ دور کردیا جس نے آپ کی پیٹھ توڑ دی تھی ۔ ( تفسیر کبیر ، الم نشرح ، تحت الآیۃ ، ۲-۳ ، ۱۱ / ۲۰۷-۲۰۸ ، خازن، الم نشرح، تحت الآیۃ، ۲-۳، ۴ / ۳۸۸-۳۸۹، خزائن العرفان، الم نشرح، تحت الآیۃ: ۳، ص ۱۱۱۰، ملتقطاً)
قرآن کہتا ہے
وہ محبوب محمد صلی اللّٰه علیہ وسلم بالمؤمنین رؤوف رحیم ہیں
سیدی یا رسول اللہ

18/05/2026

🥺❤️‍🩹

محترم جناب کاشف صاحب کی والدہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقد قل شریف کے ختم میں حاضری ❤️💚دعا گو ہوں کہ رب کائنات ان ...
18/05/2026

محترم جناب کاشف صاحب کی والدہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقد قل شریف کے ختم میں حاضری ❤️💚

دعا گو ہوں کہ رب کائنات ان کی والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں سیدہ طیبہ کی زیارت نصیب فرمائے
اور قل شریف میں شرکت کرنے کی بے شمار برکتیں عطا فرمائے آمین ثم آمین

Address

Sabri Muhallah
Lala Musa
50200

Telephone

+923249748785

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Afaq Mustafai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Muhammad Afaq Mustafai:

Share