Love is Pain+But i Love Pain

Love is Pain+But i Love Pain Exploring Islamic Spirit

25/01/2024
31/10/2023
A barber was once cutting a man's hair and the barber said: “I do not believe in the existence of God.”The Muslim asked:...
17/02/2023

A barber was once cutting a man's hair and the barber said: “I do not believe in the existence of God.”

The Muslim asked: “Why not?”

The barber said: “There is so much misery and chaos in the world. If God existed, this mess would not exist."

The Muslim said: "I also do not believe in barbers..."

The barber asked confused: “What do you mean?”

The Muslim said to the barber: “Do you see those men outside with long hair?”

The barber said: “Yes.”

The Muslim said: “If barbers existed, people with long and messy hair would not exist.”

The barber said: “We exist, but people do not come to us!“

The Muslim then said: “Exactly. God also exists, but people do not turn to God for guidance. That is why there are so many problems in the world.

(Copied)A barber was once cutting a man's hair and the barber said: “I do not believe in the existence of God.”

The Muslim asked: “Why not?”

The barber said: “There is so much misery and chaos in the world. If God existed, this mess would not exist."

The Muslim said: "I also do not believe in barbers..."

The barber asked confused: “What do you mean?”

The Muslim said to the barber: “Do you see those men outside with long hair?”

The barber said: “Yes.”

The Muslim said: “If barbers existed, people with long and messy hair would not exist.”

The barber said: “We exist, but people do not come to us!“

The Muslim then said: “Exactly. God also exists, but people do not turn to God for guidance. That is why there are so many problems in the world.

(Copied)

03/10/2022
کو ایجوکیشن پاکستان 🍁کو ایجوکیشن تعلیمی نظام ہمارے معاشرے کا ایسا ناسور ہے جس کی بدبو سے تمام معاشرے میں تعفن پھیلتا جار...
02/10/2022

کو ایجوکیشن پاکستان 🍁

کو ایجوکیشن تعلیمی نظام ہمارے معاشرے کا ایسا ناسور ہے جس کی بدبو سے تمام معاشرے میں تعفن پھیلتا جارہا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کو ایجوکیشن میں پڑھنے والے اکیس فیصد طلبا و طالبات کے درمیان ناجائز تعلقات کا ہونا ایک عام سی بات ہے، میری اس تحریر کا سکرین شاٹ بنا کے اپنے پاس رکھ لیں، آج سے تقریباً آٹ دس سال بعد پاکستان کی نئی نسل کو خراب کرنے والے ہونے نوے فیصد لڑکیوں اور لڑکوں کا تعلق کو ایجوکیشن اور کمبائنڈ تعلیمی
نظام سے ہوگا،

کو ایجوکیشن میں پڑھنے والا نوجوان نسل بہت تیزی کے ساتھ ہم جنس فرستی، چرس، آئس اور مختلف نشوں کی طرف راغب ہورہا ہے، بہت سے طلبا و طالبات فری سپیج اور بلاوجہ کی آزادیوں کی وجہ سے دین اسلام کو چھوڑ کر الحاد کی طرف جارہے ہیں، کالج یونیورسٹیوں میں آزادی نسواں کا یہ حال ہے کہ رات کے وقت سڑک کنارے نشے میں دھت لڑکیاں جو کچھ کرتی ہیں استغفراللہ آپ سب جانتے ہیں ، اور کوئی انکو پوچھنے والا نہیں،

کو ایجوکیشن تعلیمی نظام میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو مختلف فنکشنز اور گیدرنگ کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب کیا جاتا ہے، پھر مختلف ہیلو بہانوں سے انکے درمیان دوستیاں کرائی جاتی ہیں، مغربی تعلیمی کلچر کو فروغ دینے کے لئے طلبا طالبات کو ہر طرح کی آزادی دی جاتی ہے، بوائے فرنڈ اور گرل فرنڈ کلچر کو فروغ دیا جاتا ہے،
اور دین سے دور کیا جا رہا ہے لڑکیوں کو پردے سے دور کیا جا رہا ہے سر نگے کھلے بال تنگ لباس اور فیشن کی جانب ان کی توجہ بڑھائی جا رہی ہے جو کہ آنے والی نسلوں کے لئے بہت ہی خطرناک ثابت ہوں گی
جسکے نتیجے میں معاشرہ انتشار کا شکار ہوجاتا ہے، خاندانی نظام متاثر ہوتا ہے، والدین کی گرفت بچوں پر ڈھیلی پڑ جاتی ہے، بچوں میں جنسی بے راہ روی بے لگام ہو جاتی ہے، جنسی بلوغت کا دورانیہ جلدی شروع ہوجاتا ہے، جس سے کئی معاشرتی مسائل پیدا ہوتے ہیں،

معاشرے میں طلاق کی شرح بڑھ جاتی ہے، ٹوٹے گھرانوں کے بچے بدترین مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں، معاشرے میں اکیلی ماوُں کا کلچر پیدا ہوتا ہے، سب سے بڑھ کر حجاب اور پردے کی تمام تر روایات اور دین اسلام کی شعائر کا جنازہ نکل جاتا ہے، ان میں پاکستانی ڈرامے بھی شامل ہیں جن لڑکیوں کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوتی وہ ان ٹی وی ڈراموں سے فری ٹیوشن لے رہی ہیں
ان سب چیزوں کو ہم سب نے مل کر ختم کرنے اور اپنے بچوں کو ان سے دور کرنے کی کوشش کرنی ہے
ہمیں اپنے گھروں میں قرآن پاک پڑھنا ضروری کرنا پڑے گا تاکہ بچوں میں خدا کا خوف پیدا ہو اور وہ غلط راستے نہیں اپنائیں
ہمیں اپنے وطن عزیز میں نہ بجلی چاہیے نہ گیس چاہیے ہمیں سب سے پہلے غیرت چاہیے، عزت چاہیے، حیا چاہیے اسلام چاہیے، باقی ساری چیزیں بعد میں۔
ہمیں سب کو اس چیز پر سوچنا پڑے گا اگر ہم اپنے بچوں کو ان سب سے بچانا ہے تو نہیں تو استغفراللہ وہ دن دور نہیں کہ ہم اپنے بچوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے غلط راستے پر جاتا دیکھیں گے اور ہم کچھ نہیں کر سکیں گے 🍁🍀

01/09/2022
*سجدے میں جھکے سر کے ساتھ  " سبحان ربی الا علی " ان کلمات کے بیچ جو سسکیاں گونجتی ہیں وہ عرش پہ بیٹھا شہنشاہوں کا شہنشاہ...
18/08/2022

*سجدے میں جھکے سر کے ساتھ " سبحان ربی الا علی " ان کلمات کے بیچ جو سسکیاں گونجتی ہیں وہ عرش پہ بیٹھا شہنشاہوں کا شہنشاہ بڑے پیار سے سنتا ہے۔*

13/08/2022

وہ امریکی ریاست ٹیکساس کا ایک عیسائی نوجوان تھا ، بیماری کے باعث پورا جسم مفلوج ہوگیا تھا اور تقریباً 10 سال سے ایک نرسنگ ہوم کے بستر پر پڑا تھا ۔ گھر والوں نے اس کو ایک کمپیوٹر لے کر دیا تھا جو آواز یعنی وائس کمانڈ پر چلتا تھا ۔ یہی کمپیوٹر اسکا واحد سہارا تھا ،اسی سے وہ آواز کے ذریعے چیزیں سرچ کرتا ۔

نرسنگ ہوم میں اسکا ایک مریض دوست بھی تھا جسکو جگر کے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی ایک دن اس کے دوست کو اطلاع دی گئی کہ ایک ڈونر مل گیا ہے ۔ وہ بہت خوش ہوا اور اس نے کہا کہ "رابرٹ میں تمہیں بہت یاد کروں گا مگر اب مجھے جانا ہو گا ۔ “ بدقسمتی سے دوست کا ٹرانسپلانٹ کامیاب نا ہوا اور اسکی سرجری کے دوران ہی موت واقع ہو گئی ۔ اس مرحوم دوست کی بہن نے اس کا کراس( صلیب کا نشان )رابرٹ کو یادگار کے طور پر دے دیا اور رابرٹ کے بستر کے ساتھ وہ کراس لٹکا دیا۔

ایک دن رابرٹ نے خواب میں ایک آدمی کو دیکھا۔ اس آدمی نے اپنا نام محمد (صل اللہ علیہ و السلام) بتایا۔
اور کہا کہ “اللہ تعالٰی نے انبیاء کو اس لیے نہیں بھیجا تھا کہ لوگ انبیاء کرام کی ہی عبادت شروع کر دیں۔ اللہ تعالٰی نے انبیاء اس لیے بھیجے تاکہ لوگ اللہ تعالٰی کی عبادت کریں۔ عیسی علیہ السلام ایک بشر( انسان ) تھے جو بازاروں میں چلتے پھرتے اور کھاتے پیتے تھے".
اور یہیں پر خواب ختم۔

رابرٹ کو بس اتنا یاد رہا کہ عیسی علیہ السلام ایک انسان تھے۔ اور یہ بات اسے محمد ص نامی ایک شخص نے بتائی. اس نے محمد ص کو گوگل کیا اور بغیر کسی کی دعوت ,تبلیغ ، بغیر کسی مسلمان سے ملے اس نے بستر پر لیٹے لیٹے اسلام قبول کیا ۔ آن لائن قرآن سیکھا اور حفظ شروع کیا ۔ اسی قرآن فہمی میں معروف اسکالر نعمان علی خان کی ویڈیوز تک رسائی ہوئی ۔

نرسنگ ہوم میں ایک مصری شخص آتا تھا جو مرمت وغیرہ کا کام کرتا ۔ وہ اگرچہ پیدائشی مسلمان تھا مگر اب کوئی مذہبی نہیں رہا۔ حتی کہ جمعہ اور عید کی نماز پڑھنے بھی نہیں جاتا تھا کیونکہ سب سے قریبی مسجد بھی 50 میل دور تھی ۔

ایک دن وہ رابرٹ کے کمرے کے پاس گزرا تو اس نے تلاوت کی آواز سنی “ والعصر ان الإنسان لفی خسر
وہ اس کے کمرے میں گیا اور پوچھا کہ رابرٹ یہ تم کیا سن رہے ہو.؟ رابرٹ نے کہا کہ میں سن نہیں رہا۔ میں خود تلاوت کر رہا ہوں۔ مصری نے حیرت سے پوچھا کیا تم مسلمان ہو؟
رابرٹ نے جواب دیا الحمدللہ! مصری شخص کو جھٹکا سا لگا کہ اللہ تعالٰی کیسے ایک شخص کو ہدایت سے نوازتا ہے؟ ایک بندہ جو امریکہ کے گاؤں میں نرسنگ ہوم میں معذور لیٹا ہے اس کے بستر سے صلیب کا نشان لٹک رہا ہے اور اس میں اس کو اتارنے کی بھی طاقت نہیں ہے۔
مصری نے کہا کہ میں بھی اپنے رب کی طرف لوٹنا چاہتا ہوں۔ رابرٹ نے اسے نعمان علی خان کی ویڈیوز کا بتایا ، یہ مصری شخص رابرٹ کی دعوت سے واپس اسلام میں آیا ۔ پھر ایک دن نعمان علی خان سے ایک جگہ ملا اور اسکو رابرٹ کی کہانی سنائی ۔

اس کہانی نے نعمان علی خان سمیت بینہ انسٹیٹوٹ کے ہر بندے کو ہلا کر رکھ دیا ۔ مسلمان اس سے ملنے نرسنگ ہوم گئے اور اس ملاقات میں کوئی ایسا نہیں تھا جسکی آنکھوں میں آنسو نا ہوں ۔

اگر اللہ تعالٰی رابرٹ کو ہدایت دے سکتے ہیں تو کسی کو بھی ہدایت مل سکتی ہے ۔ بس نیت خالص ہو ۔

طویل بیماری کے بعد آج رابرٹ ڈیویلا کا انتقال ہوگیا ۔

وہ کہتا تھا کہ میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ کہ مجھے یہ بیماری کیوں ہوئی۔ پھر میں اس سوچ کو جھٹک دیتا ہوں کہ اللہ تعالٰی نے مجھے اتنا کچھ عطا کیا، ہدایت دی اسلام دیا. اگر اسلام کی طرف لانے میں یہ معزوری میری مددگار ثابت ہوئی تو یہ برا سودا نہیں.

یقین جانئیے اگر کوئی انسان یہ شکوہ کر سکتا کہ “اگر خدا ہوتا تو میں اس حال میں کیوں ہوتا “تو وہ ، گردن سے نیچے تک کے معذور جسم والا یہ انسان ، رابرٹ ہوتا ۔ لیکن وہ اس حال میں ہوتا تھا کہ اس سے زیادہ پر نور اور پرسکون چہرہ کوئی اور نہیں دیکھا۔

وہ زندگی سے اس قدر مطمئن تھا اور اتنے لوگوں کی ہدایت کا زریعہ بنا کہ بڑے بڑے اسکالرز اسکو اپنا شیخ اور استاد کہتے۔

ہدایت کے لیے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں. آپ صرف دعا کریں۔ ہدایت ہمارے آس پاس ہمارے ارد گرد ہے یہ اللہ کی طرف سے آتی ہے ۔ اسکا تعلق نیت سے ہے ، دل سے ہے، پھر چاہے اصحاب کہف ہوں یا رابرٹ ڈیویلا ، اللہ انکو اپنے خاص بندوں میں شامل کر لیتا ہے۔

♡ ㅤ ❍ㅤ ⎙ ⌲

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Love is Pain+But i Love Pain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share