Qur’an Reflections with Aiman”

Qur’an Reflections with Aiman” Connecting Hearts with the Qur’an – Teaching and Inspiring Reflections” I am Aiman Mehboob Alam—a student, Qur’an instructor, and writer.

My focus is on sharing Qur’anic reflections, Islamic knowledge, and life lessons to inspire hearts and minds. Alongside teaching, I also work in content writing, video editing, and digital presence building. Through this platform, I aim to spread positivity, faith, and meaningful guidance."

الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَات...
14/10/2025

الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَاتِ ۚ أُولَٰئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ ۖ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ

(سورۃ النور: 26)

ترجمہ:
"ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لیے ہیں، اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لیے، اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لیے ہیں، اور پاک مرد پاک عورتوں کے لیے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ان (جھوٹی) باتوں سے بری ٹھہرائے گئے، ان کے لیے مغفرت اور عمدہ رزق ہے۔"

مختصر پس منظر:

یہ آیت اُس وقت نازل ہوئی جب منافقین نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگائی۔
اللہ تعالیٰ نے اس آیت کے ذریعے ان کی پاکدامنی اور عزت کا اعلان فرمایا اور یہ اصول قائم کیا کہ پاکیزگی اور ناپاکی صرف جسمانی نہیں بلکہ ایمانی اور روحانی حقیقت بھی ہے۔

بحث:

اس آیت کے کئی جہات ہیں، اور ہر زاویہ ایک گہرا سبق دیتا ہے۔

ایمان ہی اصل پاکیزگی ہے:
پاکیزگی کا حقیقی سرچشمہ ایمان ہے، اعمال اس کے بعد کا درجہ رکھتے ہیں۔
جو ایمان سے نوازا گیا وہ دراصل پاک قرار پایا، اور جس کے دل سے ایمان چھن گیا وہ ناپاک ہوا — یعنی یہاں "پاک مرد و عورت" سے مراد مؤمن مرد و عورت ہیں، اور "ناپاک مرد و عورت" سے مراد کافر و مشرک۔
اسی لیے قرآن کے مطابق مؤمن مرد یا عورت کا نکاح کسی مشرک یا کافر سے جائز نہیں، کیونکہ ایمان دلوں کو پاک کر دیتا ہے۔

انسان کو وہی ملتا ہے جس کے لیے وہ کوشش کرتا ہے:
اگر کوئی شخص پاکیزگی چاہتا ہے تو وہ اسی کی راہ پر محنت کرتا ہے — اپنے دل، نیت، اور اعمال کو اسی طرف موڑتا ہے — اور اللہ اس کے لیے پاک راستے، پاک لوگ، اور پاک انجام آسان کر دیتا ہے۔
یہ آیت اس اصول کو بھی ظاہر کرتی ہے کہ انسان جس نیت سے چلتا ہے، اسی نتیجے تک پہنچتا ہے۔

اچھی باتیں اچھے دلوں پر اثر کرتی ہیں:
تفسیرِ ابنِ عباس کے مطابق "بھلی بات کے حق دار بھلے لوگ ہوتے ہیں"۔
جیسے نفاق کے زمانے میں منافقین کے ناپاک دلوں نے جھوٹے الزام کو قبول کیا،
ویسے ہی مؤمن دلوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی پاکیزگی کو دل سے مانا۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیک کلام، نیک دلوں میں اترتا ہے اور گندی بات، ناپاک دلوں میں۔

اللہ پر بھروسہ کرنے کا پیغام:
اگر کوئی شخص پاک اور سچا ہے، مگر دنیا اس پر الزام لگائے،
تو اسے اپنے رب پر یقین رکھنا چاہیے — وہ دن ضرور آئے گا جب اللہ خود اس کی سچائی ظاہر کر دے گا،
جیسے اس نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی پاکدامنی کا اعلان فرمایا۔

یہ آیت ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ ایمان انسان کو پاک کرتا ہے، نیت اس کے راستے بناتی ہے، اور اللہ تعالیٰ بالآخر سچائی کو ظاہر فرما دیتا ہے۔
پس پاکیزگی، ایمان، نیت اور بھروسہ — یہی ایک مؤمن کے سفرِ حیات کے اصل ستون ہیں۔ 🌿

قلب: انسان کی حقیقت کا مرکزاللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:"اَفَلَمْ يَسِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَتَكُوْنَ لَهُمْ قُلُوْبٌ يَّعْقِ...
03/10/2025

قلب: انسان کی حقیقت کا مرکز

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

"اَفَلَمْ يَسِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَتَكُوْنَ لَهُمْ قُلُوْبٌ يَّعْقِلُوْنَ بِهَا اَوْ اٰذَانٌ يَّسْمَعُوْنَ بِهَا‌ۭ فَاِنَّهَا لَا تَعْمَى الْاَبْصَارُ وَلٰكِنْ تَعْمَى الْقُلُوْبُ الَّتِيْ فِي الصُّدُوْرِ"
(سورۃ الحج: 46)

"کیا وہ زمین میں چلے پھرے نہیں تاکہ ان کے دل ایسے ہو جاتے جن سے وہ سمجھتے، یا کان ایسے ہو جاتے جن سے وہ سنتے؟ دراصل اندھی آنکھیں نہیں بلکہ اندھے وہ دل ہیں جو سینوں کے اندر ہیں۔"

قلب یعنی دل، انسان کے وجود کا نہایت اہم اور مرکزی حصہ ہے۔ بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جسم کی تمام حرکات و سکنات کا کنٹرول دماغ کے ہاتھ میں ہے، مگر درحقیقت دماغ کو حکم دینے والا خود دل ہے۔ یہی دل ہے جو فیصلہ کرتا ہے کہ کون سا عمل کرنا ہے، کب کرنا ہے اور کس انداز میں کرنا ہے۔ انسان کے جذبات اور احساسات کی جڑ بھی دل ہی ہے، اور چونکہ انسان اپنی فطرت میں جذباتی مخلوق ہے، اس لیے جب تک دل اجازت نہ دے، دماغ کوئی قدم آگے نہیں بڑھاتا۔ قرآنِ حکیم میں بھی اللہ تعالیٰ نے بارہا دل کا ذکر فرمایا ہے مگر دماغ کا کہیں ذکر نہیں کیا۔ اس کی حکمت یہی ہے کہ اصل کنٹرولر اور حقیقی بادشاہ دل ہے، جبکہ دماغ اس کا وزیر ہے جو بادشاہ کے احکام کو ترتیب دے کر آگے منتقل کرتا ہے۔ اگر دل پاکیزہ اور مطمئن ہو تو اعمال بھی صالح اور درست ہوتے ہیں، اور اگر دل بیمار یا سخت ہو جائے تو دماغ کے فیصلے بھی بگڑ جاتے ہیں۔ اسی لیے نبی کریم ﷺ نے فرمایا: “جسم میں ایک ٹکڑا گوشت کا ہے، اگر وہ درست ہو جائے تو پورا جسم درست ہو جاتا ہے، اور اگر وہ بگڑ جائے تو پورا جسم بگڑ جاتا ہے؛ یاد رکھو وہ دل ہے۔” (صحیح بخاری و مسلم)

02/10/2025

Whatever you see or hear shapes your heart so choose wisely 💞
#اسلام

12/09/2025

بیٹے نعمت ہیں اور بیٹیاں رحمت

نعمت اور رحمت ہوتا کیا ہے؟

نعمت: وہ Blessings اور Rewards ہیں جو انسان کو عطا کیے جاتے ہیں، اکثر مانگنے پر، دعا کرنے پر۔ جیسے صحت، رزق، اولاد، سکونِ قلب وغیرہ۔

رحمت: اللہ کی Mercy ہے، جو وہ اپنے خالص اختیار اور خوشنودی سے عطا فرماتے ہیں۔ یہ اس کی Choice ہوتی ہے، بغیر مانگے بھی رحمت برستی ہے۔

اکثر اوقات نعمتیں بھی اللہ کی رحمت کے صدقے ملتی ہیں۔ گویا رحمت اصل ہے اور نعمت اس کی شاخ ہے۔

بیٹے اور بیٹیاں

بیٹے بلاشبہ اللہ کی عظیم نعمت ہیں۔ وہ والدین کا سہارا، خاندان کا فخر اور دنیاوی طاقت کا ذریعہ بنتے ہیں۔

لیکن بیٹیاں۔۔۔ وہ تو اللہ کی خاص رحمت ہیں! ان کی وجہ سے گھروں میں سکون، برکت اور محبت آتی ہے۔

یاد رکھیے، اگر بیٹے نعمت ہیں تو کیا یہ ممکن نہیں کہ یہ نعمتیں بھی بیٹیوں کی وجہ سے نازل ہوتی ہوں؟ کہا جاتا ہے کہ مرد عورت کا محافظ ہوتا ہے، مگر حقیقت یہ بھی ہے کہ بہت سی نعمتیں اور برکتیں عورت (بیٹی) کی وجہ سے گھر میں اترتی ہیں۔

بیٹی دراصل وہ رحمت ہے جس کی بدولت بیٹے بھی حقیقی نعمت بن پاتے ہیں۔
#محبت #بیٹی #رحمت #اسلام

11/09/2025

بیٹے نعمت ہیں اور بیٹیاں رحمت۔ بیٹے والدین کا سہارا بنتے ہیں، خاندان کا نام روشن کرتے ہیں، دنیاوی طاقت اور فخر کا باعث ہوتے ہیں، اس لیے وہ اللہ کی عظیم نعمت ہیں۔ لیکن بیٹیاں۔۔۔ وہ تو اللہ کی خاص رحمت ہیں! ان کی معصوم مسکراہٹ میں سکون، ان کی موجودگی میں برکت اور ان کی پرورش میں جنت کی ضمانت چھپی ہوئی ہے۔ رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا: “جو شخص بیٹیوں کی پرورش صبر اور محبت سے کرے، وہ اس کے لیے جہنم سے نجات اور جنت کا ذریعہ بنیں گی۔” یقیناً، بیٹے نعمت ہیں، مگر بیٹیاں اللہ کی وہ رحمت ہیں جو والدین کے قدموں تلے جنت کے دروازےکھول دیتی ہیں-؟ 🌹💖👧🏻💕

08/09/2025

🌙✨ سفرِ معراج، حسین محبت کا حسین لمحہ۔۔۔
جب ربّ نے اپنے محبوب ﷺ کو اپنی بارگاہ میں بلایا، آسمانوں کے دروازے کھلے اور محبت کی سب سے حسین کہانی لکھی گئی۔

یہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ اللہ اور رسول ﷺ کے درمیان ایسی محبت کی داستان ہے جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔
سفر_معراج #محبت

05/09/2025

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِهِ وَصَحْبِهِ وَسَلِّمْ

29/08/2025

https://youtu.be/-I-boUevppw
✨ سب سے خوبصورت محبت کی کہانی ✨
یہ دنیا کی نہیں، بلکہ اللہ اور اس کے محبوب ﷺ کی کہانی ہے، جو دل کو سکون اور روح کو روشنی دیتی ہے۔
💖 Discover the Greatest Love Story Ever Told!

20/08/2025

Allah says: “Do not go near Zina.” (Qur’an 17:32)
Islam forbids it because it destroys faith, families, and societies.
Watch this short video to understand why.
👉 Share this reminder so others can also benefit.

Address

Village Jhulkey Near Central Park, Ferozpur Road Lahore
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qur’an Reflections with Aiman” posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share