05/12/2023
درود پاک سے نصیب بدلتے دیکھیں گے انشاء اللہ
1.درود پاک ہر ہر لمحہ زبان پر جاری رکھیں
2.فرائض کا خاص خیال رکھیں جس میں اول نماز ہے
3.اپنی آمدنی کا 2.5 فیصد غریبوں پر خرچ کریں اور شروعات اپنے خاندان سے اور جو خاندان میں بھی جو آپ سے ناراض ہو اس سے کریں
4.اپنے اخلاق رویہ کو درست رکھیں صرف ضرورت کے وقت بولیں ورنہ خاموش رہیں اور خاموش وقت میں درود پاک کا ورد جاری رکھیں
5.والدین کی بے انتہا خدمت کریں ان کی تمام ضروریات کا خیال رکھیں اور اگر وہ وفات پا چکے تو بروز جمعہ ان کی قبر کی زیارت کریں اور ہر نماز کے بعد ان کے لیے بہترین دعائیں مانگیں
6.ہمیشہ باوضو رہیں
7.گھر میں داخل ہو کر پہلے سلام کریں خواہ کوئی موجود ہو یا نہ ہو پھر ایک بار درود پاک اور ایک بار سورہ اخلاص پڑھیں
7.نماز کے بعد کچھ دیر بیٹھ کر اپنے اللہ پاک سے باتیں کریں اور اس پاک زات سے اپنے دل کی ہر بات کریں اور خلوص دل سے اپنے لیے اپنے والدین کے لیے اپنی فیملی بہن بھائیوں کے لیے اپنے رشتے دار خاندان کے لیے اپنے قبیلے کے لیے اور تمام امت مسلمہ کے لیے دعا مانگیں
8.اگر آپ کی بہنیں ہیں تو ان کی ضروریات کو پورا کرتے رہیں چاہے وہ شادی شدہ ہیں یا غیر شادی شدہ
9.اپنے گناہوں کی معافی کے لیے روزانہ کم سے کم 2 ہزار مرتبہ استغفار پڑھیں
10.درود پاک کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھیں آپ کے کپڑے صاف ہوں آپ کا جسم صاف ہو آپ کی زبان صاف ہوں کسی کی باتوں پر زیادہ توجہ نہ دیں اور ہر وقت شکر ادا کرتے رہیں
11.جن باتوں سے اللہ اور اس کے رسول نے منع فرمایا اس سے باز رہیں اور جس کا کرنے کا حکم فرمایا وہ کبھی بھی نہ چھوڑیں آپ کی زندگی بھی سنور جائے گی اور آپ کی آخرت بھی انشاء اللہ
دعاؤں میں یاد رکھیے گا
جزاک اللّہ ۔۔۔۔