01/02/2022
مشکوٰۃ شریف
کتاب: استغفار وتوبہ کا بیان
باب: توبہ اور رحمت الٰہی کی وسعت
وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : والذي نفسي بيده لو لم تذنبوا لذهب الله بكم ولجاء بقوم يذنبون فيستغفرون الله فيغفر لهم . رواه مسلم
ترجمہ:
حضرت ابوہریرہ (رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ) کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ وقدرت میں میری جان ہے اگر تم لوگ گناہ نہ کرو تو اللہ تعالیٰ تمہیں اٹھا لے اور تمہاری جگہ ایسے لوگ پیدا کر دے جو گناہ کریں اور اللہ سے بخشش و مغفرت چاہیں اور پھر اللہ تعالیٰ انہیں بخشے۔ (مسلم)