07/09/2025
*12 ربیع الاول، 1349 ہجری بروز جمعرات بمطابق 7 اگست، 1930*
مسجد نبوی شریف، روضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جالی مبارک کے عین سامنے اہل عرب کی جانب سے منعقدہ محفل میں دنیا بھر سے جمع شدہ مسلمان پوری عقیدت کے ساتھ خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی ولادت کے موقع پر جشن عیدمیلادالنبی منا رہے ہیں۔
اور پھر ہمارے ساتھ تاریخ کا وہ سیاہ ترین ظلم ہوا کہ ہمیں اپنے مرکز کی ساری تاریخ سے محروم کر کے ہم پر 23 ستمبر، 1932 کو برطانیہ کی مدد سے آل سعود کے وہابی اسلام کو مسلط کر دیا گیا۔
ریالوں اور ڈالروں کی بارش میں بھیگے ہوئے فرقہ پرست مولویوں نے پاک و ہند کے مسلمانوں کے زہنوں میں وہ تعفن اور گندگی بھری کہ جو آج بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی لیکن۔۔۔
ورفعنالک ذکرک کا وعدہ خود اللہ تعالی نے فرمایا اور نبی پاک ﷺ نے اس پر مہر ثبت فرمائی کہ میری امت کبھی گمراہی پر یکجا نہیں ہو گی۔
آج سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ نے ان فرقوں کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں جو ساری عمر ہمیں یہ بتا بتا کر گمراہ کرتے رہے کہ میلاد بریلی سے ایجاد کیا گیا، میلاد پاکستان کے سوا کہیں نہیں منایا جاتا، میلاد منانا اگر جائز ہوتا تو مکہ و مدینہ میں بھی منایا جاتا۔۔۔
اور اب اللہ دکھا رہا ہے کہ اہلسنت کے عقائد پوری دنیا کے 56 اسلامی ممالک کے عقائد ہیں۔ میلاد بیت المقدس سے لیکر امام اعظم ابو حنفیہ رضی اللہ عنہ کے مزار تک منایا جاتا ہے۔ افغانستان سے لیکر چائنہ میں بسنے والے مسلمان سب 12 ربیع الاول کو بلا کسی بحث و تفریق نبی کریم ﷺ کی ولادت با سعادت کو دل و جان سے مناتے ہیں۔
دنیا بھر سے جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کیلئے وزٹ کریں:
https://www.facebook.com/EidMiladalNabi