24/08/2026
August 23, 2026
بھارت کی ریاست کیرالہ میں ایک منفرد کیتھولک شادی کی تقریب نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی، جہاں جڑواں بھائیوں نے جڑواں بہنوں سے شادی کی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی کی مذہبی رسومات بھی جڑواں پادریوں نے ادا کیں۔
چنگنّاسری کے تاریخی سینٹ میری سائیرو مالابار میٹروپولیٹن کیتھیڈرل میں اکھیل کے تھامس اور نکھل کے تھامس نے جڑواں بہنوں میگی میری تھامس اور ماریا میری تھامس سے شادی کی۔ تقریب میں خاندان کے افراد اور دوستوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی