Tanzeemulmadaris.Ahlesunnat Gen.

Call Website Contact the place of worship

Tanzeemulmadaris.Ahlesunnat Gen. مدارس اہل سنت کی مساعی کو یکجا کرنے اور تعلیمی وامتحانی سرگرمیوں کے ربط و نظم کا مشترکہ پلیٹ فارم

18/09/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ کچھ دیر پہلے استاذنا الکریم سرپرست اعلیٰ تنظیم المدارس حضورمصلح امت پیر ابوالخیر سید حسین الدین ...
31/08/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
کچھ دیر پہلے استاذنا الکریم سرپرست اعلیٰ تنظیم المدارس حضورمصلح امت پیر ابوالخیر سید حسین الدین شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے چہلم کی پوسٹ شیئر کی گئی ۔
بعد ازاں حضرت صاحبزادہ والا شان علامہ سید حبیب الحق شاہ صاحب زیدمجدہ نے نشاندھی فرمائی کہ :

”پوسٹ میں انسانی ھاتھوں کی تصویر کو اڑا دیا جائے“ ۔

دراصل آپ کی نشاندھی قبلہ شاہ صاحب قدس سرہ العزیز کی طبیعت و مزاج کی عکاس ھے ، آپ رحمۃ اللہ علیہ انسانی تصویروں سے حتی المقدور اجتناب فرمایا کرتے تھے ۔

اس سلسلے میں ایک تاریخی واقعہ اہل محبت و مودت کی معلومات کے لیے لکھا جا رہا ہے کہ:

2012 میں گلستان مہر علی جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر جب کچھ عزیزوں نے استاد جی قبلہ رحمۃ اللہ علیہ کی تصاویر پر مشتمل پینا فلیکس کے پورٹریٹ بنا کر لگائے تو آپ نے سخت ناراضگی کا اظہار فرمایا ۔

اختتام تقریبات پر جامعہ کے دارالحدیث میں منعقدہ جائزہ میٹنگ کے دوران برملا اس غیرمشروع وغیرممدوح عمل سے اپنی براءت کا اظہار فرمایا ۔
حاضرین کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ
”تم گواہ رہنا میں نے اس گناہ کا نہ کہا ھے اور نہ اس کی تائید کرتا ھوں ، میں اس سے براءت کا اظہار کرتا ھوں“ ۔
اور اس پر مستزاد ان عزیزوں کو یہاں تک تنبیہ فرمائی :
”سحری کے وقت توبہ کرنا کہ وقت قبولیت ہے“

بے دھیانی میں چہلم کی پوسٹ بناتے ھوئے اس میں انسانی ھاتھوں کی تصویر شائع ھوئی تو صاحبزادہ والا شان نے استاد جی قبلہ ؒ کی روحانی توجہات کے عین مطابق ہمیں درست سمت میں راہنمائی فرمائی۔

سو اس ھدایت پر فوری عمل کرتے ھوئے ہاتھوں کی تصویر کو حذف کر کے نئی پوسٹ بنا دی گئی ہے ۔

احباب سے گزارش ھے کہ
جنہوں نے پہلی پوسٹ کو شیئر کیا ھوا ھے اس کو ڈیلیٹ کر کے نئی پوسٹ کو ری شیئر کریں۔

والسلام مع الاکرام
ایڈمن
31۔ اگست 2026ء

31/08/2026
30/08/2026

تقریباتِ عیدِ میلاد
کوریج ویڈیو میں موسیقی و میوزیکل ایفیکٹس پر مشتمل آڈیو ڈبنگ سے احتراز و اجتناب فرمائیں 🙏

الحاق نمبر 13612 🏫مدرسہ نور الاسلام روپوچک (ظفروال)  *يَوْمُ النِّعْمَةِ الْعُظْمَى* 💫🌟💫جشن عید میلاد النبی صلی اللّٰہ ع...
29/08/2026

الحاق نمبر 13612 🏫
مدرسہ نور الاسلام روپوچک (ظفروال)
*يَوْمُ النِّعْمَةِ الْعُظْمَى* 💫🌟💫
جشن عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علی حبیبہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم
2026ءکے جلوس کی جھلکیاں🇹🇲🚩
👇👇👇
ایڈمن🛡️شعبہ تعلقات عامہ♻️🌐

Address

8/Ravi Park Ravi Rod
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tanzeemulmadaris.Ahlesunnat Gen. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Tanzeemulmadaris.Ahlesunnat Gen.:

Shortcuts

Share