14/08/2026
جشنِ آزادی پاکستان 🇵🇰 | جامعہ اُمِ اشرف جمال لاہور
عالمِ اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ اُمِ اشرف جمال لاہور میں جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی پُروقار اور روح پرور تقریب کی مکمل جھلکیاں۔ 🇵🇰
تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، بعد ازاں تلاوتِ کلامِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، طلبہ کی ملی و حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور تقاریر اور حضرت علامہ مولانا مفتی امداد اللہ قادری نعیمی صاحب کا خصوصی خطاب ہوا۔
آخر میں جشنِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور اساتذہ و طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ یومِ آزادی کی خوشیاں منائیں۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
🤲 اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو ہمیشہ امن، سلامتی اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین
#14اگست #لاہور