Silsila Owasia Bughdadhia سلسلہ اویسیہ بغدادیہ، پاکستان

  • Home
  • Pakistan
  • Lahore
  • Silsila Owasia Bughdadhia سلسلہ اویسیہ بغدادیہ، پاکستان

Silsila Owasia Bughdadhia سلسلہ اویسیہ بغدادیہ، پاکستان امتِ مسلمہ بالعموم اور پاکستان بالخصوص میں یہ واحد سلسلہ ھے. جو" صلوۃ خضری " کا وارث ہے۔

محترم قبلہ و کعبہ "ڈاکٹر حفیظ الرحمان بغدادی" سلسہ اویسیہ بغدادیہ" کے بانی ہیں جو آپ ؒ کو خصوصی طور پر ودیعت کیا گیا ہے۔

10/12/2025

.





بسم اللہ الرحمٰن الرحیم صلی اللہ علی حبیبہ سیدنا محمد وآلہ وسلم السلام علیکم ورحمۃُ اللہ وبرکاتہاے میرے مرشد و رہبر میرے...
06/12/2025

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
صلی اللہ علی حبیبہ سیدنا محمد وآلہ وسلم

السلام علیکم ورحمۃُ اللہ وبرکاتہ

اے میرے مرشد و رہبر میرے قلب کے چراغ، میرے رہبرِ سلوک و طریقت، میرے ہادی و معلّم!
اللہ کریم سے امید ہے کہ آپ پر اُس کی رحمتوں، برکتوں اور عنایات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں۔ دعا ہے کہ ربِ کریم آپ کے علم و عرفان میں اضافہ فرمائے، آپ کے سینے کو نورِ بصیرت سے منور رکھے، اور آپ کے قلب کو اپنی ولایت کے انوار سے سرشار فرماتا رہے۔
کئی سالوں سے میرے قلب کی گہرائیوں میں ایک روحانی تڑپ موجود تھی کہ''''''
بارگاہِ سیدۂ کائنات سلامُ اللہ علیہا
میں ایک سلام، ایک ہدیۂ عقیدت، ایک نذرانۂ محبت پیش کیا جائے، اور ماہ جمادی الثانی اسی نسبت سے نور و طہارت کے ساتھ منایا جائے۔
یہ خواہش بارہا آپ کی خدمتِ اقدس میں رکھی، مگر آپ نے ہر مرتبہ حکمت و فراست کے ساتھ صبر اور انتظار کا حکم فرمایا۔ میں اسی انتظار کو عبادت سمجھ کر لیتی رہی۔
پھر اللہ کریم کی مشیت اور حضرتِ زہراؑ علیہما السلام کے نظر کرم سے 12 جمادی الثانی ۱۴۴۷ھ کے بابرکت کا وہ لمحہ آیا، جب ازراہِ شفقت آپ نے اس سلسلے کی تجدید کی اجازت عطا فرمائی اور خود آپ نے اس نذرانۂ محبت کو اپنی روحانی نظر کی برکت سے نہایت خوبصورت انداز میں مرتب فرمایا اور اسے ادارے کی زینت بنایا۔ یہ آپ کی شفقت اور نگاہِ ولایت ہی کا نتیجہ ہے۔کہ ادارے کے ممبران پر ان عظیم الشان ہستیوں کا دست شفقت قائم و دائم ہے۔۔۔دعا ہے کہ اللہ کریم ادارے کے تمام وابستگان کے دلوں کو
اہلِ بیتِ اطہارؑ علیھم السلام کے فیوض و برکات ، محبت و معرفت، اور ولایت و طہارت کے نور سے ہمیشہ روشن رکھے۔

آمین یا رب العالمین، بحق محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و آلِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خادمہ
بنت بغدادی
سلسلہ اویسیہ بغدادیہ،پاکستان
ادارہ فیضان القرآن لاہور،پاکستان





.                     #عرس
11/08/2025

.











#عرس

03/08/2025

روز کی آیت مبارکہ کے گروپ میں شامل ہونے کے لیے نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔جزاک اللہ خیرا

+92 335 5070537








02/08/2025

1500 سالہ ربیع ولادت باسعادت یعنی ولادت باسعادت کی بہار کا سال ++++++++++++----+++++++++
رسول کریم ﷺ کی ولادت کو 1500 سال ہو چکے ہیں الحمدلله ہم ایسے لیل و نہار میں زندہ ہیں اور ربیع النور والسرور صلی علیہ والہ وسلم کو منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں

آج ہم سوشل میڈیا، اخبارات اور بین الاقوامی اداروں میں ایک جملہ بار بار سن رہے ہیں

> رسول کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کو 1500 سال مکمل ہو چکے ہیں !!!!!!!!!!!

یہ جملہ OIC (اسلامی تعاون تنظیم) کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ قرارداد میں بھی آیا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے:

کیا یہ بات تاریخی اور تحقیقی لحاظ سے بھی درست ہے

اور اگر ہے تو اس کی تفصیل کیا ہے

آئیں! ہم اس موضوع کو سادہ زبان میں سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔------------تاکہ ہر مسلمان اس بات کو سمجھ سکے اور 1500 سال مکمل ھونے پر بھر پور طریقے سے میلاد رسول کریم صلی الله عليه والہ وسلم کا اہتمام جوش وخروش سے کرے

ایں!!!! تو پھر ہم اس کی تفصیل اپ تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں

رسول کریم ﷺ کی ولادت کا سال
رسول کریم ﷺ کی ولادت عام الفیل کے سال، 12 ربیع الاول کو ہوئی، جو موجودہ عیسوی تقویم کے مطابق 570 یا 571 عیسوی کے قریب ہے۔

تقویمی سال کتنے ہیں؟

دنیا میں دو بنیادی کیلنڈر رائج ہیں:

تقویم بنیاد سال کی لمبائی

قمری (اسلامی) چاند ~354 دن
شمسی (عیسوی) سورج ~365 دن

قمری سال شمسی سال سے چھوٹا ہوتا ہے، اسی لیے وقفوں کےساتھ قمری سال آگے نکل جاتے ہیں۔

1500 سال کا حساب کیسے؟؟

ہجری (قمری) تقویم سے:

رسول کریم ﷺ کی ولادت باسعادت --ہجرت سے تقریباً 53 سال پہلے ہوئی اس وقت کو ہم میلادی سال سے
تاریخ رقم کرتے ہیں اس طرح

موجودہ ہجری سال 1447 ھ دونوں کو ملاکر
یعنی میلادی اور ہجری کے مطابق
1447 + 53 = 1500
بنتے ہیں

اس لیے، قمری لحاظ سے آپ ﷺ کی ولادت باسعادت کو 1500 سال مکمل ہو چکے ہیں۔

OIC نے کیوں 1500 سال کا اعلان کیا؟

OIC نے 2025 (1447ھ) کو بطور:

"یادگار سال برائے 1500 سالہ جشن ولادتِ باسعادت رسول کریم ﷺ"
منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کا مقصد ہے کہ:رسول کریم ﷺ کی تعلیمات کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے

سیرت رسول کریم ﷺ کو اقوامِ عالم کے سامنے دعوت، علم اور اخلاق کے ذریعے پیش کیا جائے اور مجالس میں سیرت رسولِ کریم صلی الله والہ وسلم کے ہر ہر پہلو پر گفتگو کی جائے خواتین میں اویرنس دی جائے بچوں کو موضوعات دیے جائیں اور ہر طبقہ ھائے فکر کے افراد کو شامل مجالس کیا جائے۔

یہ لمحات خوشی کےکیوں اہم ہیں

یہ صرف تقویمی مسرت نہیں بلکہ ایک دعوتی مہم بھی ہے اور ھوگی انشاءاللہ العزیز -- اب دنیا کو بتانے کا موقع ھےکہ رسول کريم ﷺ آج بھی انسانیت کے لیے سب سے بڑے رہبر، مسیحا 'مصلح اور نجات دہندہ ہیں۔
ہمیں اس موقع کو علم، ادب، اخلاق اور اخلاص سے منانا چاہیے
سوشل میڈیا، دروس، کتب، اور عملی نمونہ کے ذریعے سیرتِ طیبہ کو عام کرنا چاہیے


رسول ﷺ کی ولادت کو 1500 سال ہو چکے قمری لحاظ سے
ہیں۔
یہ خوشی منا نا
مقصد سیرت کی اشاعت، اصلاح اور دعوت ہو گی

اہم پیغام
"دنیا بدل رہی ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم رسول کریم ﷺ کے پیغام کو نئی نسل، غیر مسلم دنیا، اور مسلم نوجوانوں تک مؤثر انداز میں پہنچائیں اور نسل انسانی کو یہ بتائیں کہ— 1500 سال بعد بھی رسولِ کریم صلی الله والہ وسلم کا پیغام اتنا ہی روشن ہے جتنا پہلی بار تھا۔" تو پھر عزم کریں کہ 1500 سالہ
ولادت باسعادت 12 ربیع النور والسرور1447ھ نہایت محبت وعشق کے جذبے سے منائیں گے اور ادارہ فیضان القرآن لاھور پاکستان حسبِ روایت یہ 1500 سالہ میلاد رسول صلی الله علیہ والہ وسلم یکم ربیع النور والسرور سے لے کر 30 ربیع النور والسرور تک کا اہتمام ھوگا۔










13/07/2025
16/01/2025

لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
فداک ابی و امی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بزم درود و سلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گروپ میں شامل ہونے کے لیے نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔جزاک اللہ خیرا

+92 335 5070537






.
31/12/2024

.






Address

E2 696 Wapda Town
Lahore
54770

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Silsila Owasia Bughdadhia سلسلہ اویسیہ بغدادیہ، پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share