Al Ishat Media Pakistan الاشاعت میڈیا پاکستان

Al Ishat Media Pakistan  الاشاعت میڈیا پاکستان جمیعت اشاعت التوحید والسنہ پاکستان ہماری پہچان ۔

25/05/2026

بیرون ملک میں رہنے والے کی قربانی بہت اہم مسائل استاذ الحدیث مولانا فرید احمد حقانی صاحب

25/05/2026
24/05/2026

سرمایہ اشاعت علامہ احمد شعیب خان صاحب کی صاحب زادہ سعید الرحمن بلوچ صاحب سے محبت کا انداز

22/05/2026

اللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ اللّٰهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِيرًا، وَسُبْحَانَ اللّٰهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا

مانگ اس سے جو کسی سے نہیں مانگتا
14/05/2026

مانگ اس سے جو کسی سے نہیں مانگتا

Alhmd o lillah
03/05/2026

Alhmd o lillah

جانشین شیخ القرآن رح کا جنازہ  اور ہمارا کردار،،،،چند دن قبل وارث شہدائے تعلیم القرآن مولانا اشرف علی صاحب اس دنیا سے رخ...
30/04/2026

جانشین شیخ القرآن رح کا جنازہ اور ہمارا کردار،،،،
چند دن قبل وارث شہدائے تعلیم القرآن مولانا اشرف علی صاحب اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کی وفات یقیناً اہلِ علم اور وابستگان کے لیے ایک بڑا صدمہ تھی۔جس خلا کو پر کرنا مشکل ھے اس موقع پر دلوں کو نرم ، دعاؤں کی کثرت ہونی چاہیے تھی، اور مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے تھا
مگر افسوس! ایک جنازہ جو اتحاد، دعا اور آخرت کی یاد کا موقع تھاکوہردو طرف کے فیس بکی مفتیان اور نا عاقبت اندیش لوگوں نےسوشل میڈیا پر خواہ مخواہ میں متنازع بنا دیا
کچھ لوگوں نے جنازہ ادا کیا، اور کچھ نے جان بوجھ کر یا کسی وجہ سے شرکت نہ کی۔ یہ ایک علمی ،تنظیمی اختلاف ہو سکتا ہے، جس کے اپنے اسباب اور پس منظر ہوں گے۔ قطع نظر اس کے کہ جنازہ فرض کفایہ ھے جو لوگ تعزیت وعیادت کے لئے تشریف لے جا سکتے ہیں ان کے لئےجنازے میں جانا کون سامشکل تھا؟ اگر کوئی مولانا اشرف علی صاحب رح کا حامی تھاان سے محبت رکھتا تھا تو اس کا وہاں ہونا کیا کمال ھےاسے تو وہاں ہونا ہی چاہیے تھااور اگر کوئی اختلاف رکھتا تھا تو اس کے نہ ہونے پر اعتراض کیساوہ تو ٹھہرامخالف اگر کوئی اختلاف کے باوجود وہاں تھا تو اس پر بحث کیسی کہ کیوں آیا جلدی آیا ،لیٹ آیا پیارے بھائی اس کا آنا ہی اس کے ظرف کی نشانی ھے خیر یہ باتیں تو محض صاحب عقل کے لئیے ہیں مگر سوال یہ ہے سوشل میڈیا پر ان باتوں کو لے کرگالم گلوچ، طعن و تشنیع اور کردار کشی کرنے اور حضرت جی کے جنازہ کو متنازع بنا کر پیش کرنے والے کس محبت کا اظہار کر رہے ہیں کہتے ہیں نہ کہ بے وقوف دوست سے عقل مند دشمن اچھا ہوتا افسوس صد افسوس اپنی اپنی پسندیدہ شخصیات کو خوش کرنے کے چکر میں ہم کس حد تک گر چکے ہیں ہم نے جماعت کو سوشل میڈیا پر تماشہ بنا دیا ھے ٹھنڈے دماغ سے سوچیں کیا یہ کوئی ایشو تھا جسے اس قدر اچھالا جاتا
یاد رکھیں!ہماری محبتوں کے یہ انداز خود ہماری محبت پر سوالیہ نشان ھے
آج جو زبانیں چل رہی ہیں، جو جملے لکھے جا رہے ہیں، وہ نہ صرف ایک دوسرے کے خلاف ہیں بلکہ اس مرحوم کی عزت کے بھی خلاف جا رہے ہیں،
یہ وقت بحث جیتنے کا نہیں، بلکہ اپنے اخلاق بچانے کا وقت ہے۔
ہمارے اسلاف کا طریقہ یہ تھا کہ شدید اختلاف کے باوجود بھی زبان اور قلم کو حدود میں رکھتے تھے۔ وہ جانتے تھے کہ ایک جملہ بھی قیامت کے دن جواب طلب ہو سکتا ہے۔
آج ہمیں بھی سوچنا چاہیے کہ جو الفاظ ہم لکھ رہے ہیں، کیا وہ اللہ کے حضور پیش ہونے کے قابل ہیں؟
اختلاف ہو سکتا ہے، اور رہے گا، مگر
اختلاف کو دشمنی بنانا اور سوشل میڈیا کو میدانِ جنگ بنانا کسی دینی جماعت کی شان نہیں۔
ہم سب کو چاہیے کہ:
مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کریں۔
ایک دوسرے کی نیتوں پر حملہ کرنے سے بچیں۔ دلوں کے حال اللہ جانتا ھے برے گمان سے بچیں قرآن قرآن قرآن کی رٹ لگانے والے قرآن کی ہی مان لیں جزاء سزا اللہ نے دینی ھے یہ اختیار آپ کے بس میں نہیں تو بھائی معافی دے دیں
اور سوشل میڈیا کو بدتمیزی کا اڈہ بنانے کے بجائے، صبر اور حکمت کا مظاہرہ کریں۔
آخر میں بس اتنی گزارش ہے:
جنازہ ایک شخص کا تھا، مگر امتحان ہم سب کے اخلاق کا ہو رہا ہے۔
کوشش کریں کہ جب تاریخ لکھی جائے تو یہ نہ کہا جائے کہ ایک عالم کی وفات پر اس کے ماننے والے آپس میں لڑ پڑے، بلکہ یہ لکھا جائے کہ اختلاف کے باوجود انہوں نے اپنے اخلاق کو زندہ رکھا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، اور ہمیں زبان و قلم کے فتنوں سے محفوظ رکھے۔ ہم جانشین شیخ القرآن جو بلاشبہ ،بلا مبالغہ برصغیر پاک وہند اور پوری دنیا کے لوگوں سے بڑا اعزاز اور عہدہ ھے ان کو ان کی قرآنی خدمات ہرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سعید الرحمن بلوچ والاشاعت میڈیا پاکستان ٹیم

انتہائی رنج و الم اور  دکھ کے ساتھ شیخ القرآن مولانا غلام اللہ کے لختِ جگر مولانا اشرف علی صاحب کی وفات کی خبر سنی۔ یہ س...
25/04/2026

انتہائی رنج و الم اور دکھ کے ساتھ شیخ القرآن مولانا غلام اللہ کے لختِ جگر مولانا اشرف علی صاحب کی وفات کی خبر سنی۔ یہ سانحہ یقیناً دلوں کو غمگین اور آنکھوں کو اشکبار کر دینے والا ہے۔ مرحوم ایک انتہائی مشفق، نفیس الطبع، حوصلہ مند اور بڑے باپ کے بہادر بیٹے تھے۔ انہوں نے اپنے عظیم والد کی علمی و اخلاقی روایات کو نہایت وقار، حلم اور شرافت کے ساتھ آگے بڑھایا۔
مولانا اشرف علی صاحب کی شخصیت میں عاجزی، متانت اور خلوص نمایاں تھا۔ وہ اپنے بڑوں کے نام کی لاج رکھنے والے، چھوٹوں پر شفقت کرنے والے اور ہر ایک کے دکھ درد میں شریک ہونے والے انسان تھے۔ ان کی نرم گفتاری، حوصلہ افزائی اور محبت بھرا انداز ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں جگہ بناتا رہا۔ بلاشبہ وہ اپنے مرکز دارالعلوم تعلیم القرآن اور جمعیت اشاعت التوحید والسنت کے لیے باعثِ فخر شخصیت تھےاور خاندان کے لیے ایک مضبوط سہارا تھے۔
ان کی جدائی نے نہ صرف خاندان بلکہ احباب و متعلقین کے دلوں کو سوگوار کر دیا ہے۔ ایک نفیس، بااخلاق اور باوقار شخصیت کا یوں رخصت ہو جانا ایک ایسا صدمہ ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔ ان کی یادیں، ان کی مسکراہٹ اور ان کا خلوص ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے اور ان کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی۔
اللہ رب العزت کی بارگاہ میں عاجزانہ دعا ہے کہ مرحوم مولانا اشرف علی صاحب کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی تمام لغزشوں کو معاف فرمائے، ان کے درجات کو بلند سے بلند تر فرمائے، اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
سعید الرحمن بلوچ

مناظر اسلام علامہ خضر حیات بھکروی صاحب کی مفتی عثمان ہرنولی صاحب کے ہمراہ دارلعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی میں جانشین شیخ ...
25/04/2026

مناظر اسلام علامہ خضر حیات بھکروی صاحب کی مفتی عثمان ہرنولی صاحب کے ہمراہ
دارلعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی میں
جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی رح کی وفات کی تعزیت کے لیے حاضری
اس موقع پر فرزند شہید ناموس صحابہ مفتی امان اللہ خان شہید
اور مؤذن مشن شیخ القران شیخ الحدیث مولانا نذیر احمد صاحب بھی موجود

امیر پنجاب شیخ الحدیث مولانا فرید احمد حقانی صاحب حفظہ اللہ کی اراکین عاملہ پنجاب کے ہمراہ جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف...
25/04/2026

امیر پنجاب شیخ الحدیث مولانا فرید احمد حقانی صاحب حفظہ اللہ کی اراکین عاملہ پنجاب کے ہمراہ
جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی رح (نائب امیر جمیعت اشاعت التوحید والسنہ پاکستان) کی وفات پر تعزیت کے سلسلہ میں دارلعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی میں حاضری
صاحبزادہ ولی اللہ خان (نائب مہتمم دارالعلوم تعلیم القرآن)
صاحبزادہ انعام اللہ خان (سرپرست اعلی دارلعلوم تعلیم القرآن)
صاحبزادہ قاضی عطاء الحق (مہتمم دارالعلوم تعلیم القرآن )
صاحبان سے ملاقات اور تعزیت
اللہ کریم مولانا رح رحمتوں سے نوازے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین

Address

Lahore

Telephone

+923041869656

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Ishat Media Pakistan الاشاعت میڈیا پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share