Auqaf And Religious Affairs Department Punjab

Auqaf And Religious Affairs Department Punjab Accordingly, Auqaf & Religious Affaires Department started it's working in 1960.

West Pakistan Waqf Properties Ordinance, 1959 was issued to establish a new department to maintain and regulate prominent shrines, mosques and other waqf Properties.

محمکہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی جانب سے تمام اہل اسلام کو عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) مبارک ہو۔“اور ہم نے آپ ...
26/08/2026

محمکہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی جانب سے تمام اہل اسلام کو عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) مبارک ہو۔
“اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر ہی بھیجا ہے۔”

سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ کی خصوصی ہدایت پر صوبائی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پنجاب ٹ...
25/08/2026

سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ کی خصوصی ہدایت پر صوبائی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پنجاب ٹورازم فورس کے جوان ڈیوٹی پر معمور ہیں

محکمہ اوقاف و مذہبی امور راولپنڈی زون زیر اہتمام ڈایئریکٹر ایگریکلچر اوقاف پنجاب وقاص الدین کی زیر صدارت مقامی ہال میںمن...
24/08/2026

محکمہ اوقاف و مذہبی امور راولپنڈی زون زیر اہتمام ڈایئریکٹر ایگریکلچر اوقاف پنجاب وقاص الدین کی زیر صدارت مقامی ہال میںمنعقدہ ہوئی ۔ زونل سیرت النبی ۖ کانفرنس میںوفاقی وزیزر مذہبی امور سردار محمد یوسف،مفتی انتخاب نوری، ملک ابرار ایم این اے، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، سی پی او مشتاق سکھیرا،اے ڈی جی سی ہیڈ کوارٹر عبدالرحمن خان ، ایڈیشنل کمشنر منصور احمد خان ، پیر سعادت علی شاہ چورہ شریف،پیر سعد الرحمن عیدگاہ شریف، پیر سرکار جی گلشن آباد شریف ،علامہ سید چراغ الدین شاہ تحریک اتحاد امہ،علامہ ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی پرنسپل جامعہ اسلام آباد، سید عتیق الرحمن شاہ ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان، علامہ عارف حسین وحدی نائب صدر شیعہ علماء کونسل،،ایڈ منسٹریٹر اوقاف جواد عزیز جلالی، زونل خطیب اوقاف علامہ ایاز رضوی ودیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ تقریب میں سیاسی و سماجی رہنمائ، پیرانِ عظام، علما و مشائخِ ، انجمن تاجران، میلاد مراکز کے نمائندگان اور ممبرانِ امن کمیٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔کانفرنس کا مرکزی موضوع نسلِ نو کا تحفظ، تعمیر اور کردار سیرتِ النبی ۖ کی روشنی میں تھا۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیزر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں نوجوان نسل کو درپیش فکری، اخلاقی اور معاشرتی چیلنجز کا موثر حل تعلیماتِ نبوی ۖ میں موجود ہے۔ سیرتِ طیبہ ۖ ہمیں محبت، اخوت، برداشت، رواداری، عدل، امن اور حسنِ اخلاق کا درس دیتی ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو امن و سلامتی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔مفتی انتخاب نوری نے کہا کہ نسلِ نو ہمارا قیمتی سرمایہ اور ملک و ملت کا مستقبل ہے، اس کی صحیح تربیت اور کردار سازی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا کہ والدین، علما، مشائخ، اساتذہ، تاجران، سماجی رہنمائوں اور تمام طبقات کو چاہیے کہ نوجوانوں کو سیرتِ رسول اکرم ۖ سے جوڑیں۔ ڈایئریکٹر ایگریکلچر اوقاف پنجاب وقاص الدین نے کہا کہ دین، اخلاق، حب الوطنی اور خدمتِ خلق کا عملی نمونہ بننے کی ترغیب دیں۔کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیرتِ رسول اکرم ۖ کے پیغام کو عام کرنے، معاشرے میں امن و بھائی چارے کو فروغ دینے اور نسلِ نو کی مثبت و تعمیری تربیت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ کانفرنس کے بہترین انتظامت پر شرکاء کی طرف سے محکمہ اوقاف کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

Address

Aiwan-e-auqaf Building Near Lahore High Court Lahore
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Auqaf And Religious Affairs Department Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Auqaf And Religious Affairs Department Punjab:

Shortcuts

Share