قرآن کریم Quran Kareem

قرآن کریم Quran Kareem search Quran ahadeth

09/01/2026
24/11/2025

*اے اللہ ہمیں چند لوگوں میں شامل فرما لے*

ایک بار حضرت عمر رضی الله عنه بازار میں جا رہے تھے، وہ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو دعا کر رہا تھا، "اے اللہ مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر، اے اللہ مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر"۔
عمر رض نے اس سے پوچھا، یہ دعا تم نے کہاں سے سیکھی؟ وہ بولا، اللہ کی کتاب سے، اللہ نے قرآن میں فرمایا ہے
"اور میرے بندوں میں صرف چند ہی شکر گزار ہیں۔"(القرآن 34:13)
حضرت عمر یہ سن کر رو پڑے اور اپنے آپ کو نصیحت کرتے ہوئے بولے،"اے عمر ! لوگ تم سے زیادہ علم والے ہیں، اے اللہ مجھے بھی اپنے چند لوگوں میں شامل کر۔"
ہم دیکھتے ہیں کہ جب ہم کسی شخص سے کوئی گناہ کا کام چھوڑنے کا کہتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ اکثر لوگ کرتے ہیں ۔ میں کوئی اکیلا تو نہیں۔ اگر آپ قرآن میں "اکثر لوگ" سرچ کریں تو "اکثر لوگ"
"نہیں جانتے" (7:187)
"شکر ادا نہیں کرتے"(2:243)
"ایمان نہیں لائے"(11:17)
اگر آپ "زیادہ تر" کو سرچ کریں، تو آپ کو ملے گا کہ زیادہ تر لوگ،
"شدید نافرمان ہیں"۔ (5:59)
"جاہل ہیں" (6:111)
"راہ راست سے ہٹ جانے والے ہیں۔"(21:24)
"سوچتے نہیں۔" (29:23)
"سنتے نہیں" (8:23)
تو اپنے آپ کو چند لوگوں میں ڈالو جن کے بارے میں اللہ نے فرمایاِ،
"میرے تھوڑے ہی بندے شکر گزار ہیں"(34:13)
"اور کوئی ایمان نہیں لایا سوائے چند کے"(11:40)

اپنے آپ کو چند لوگوں میں شامل کریں اور اس کی پرواہ نہ کریں کہ اس راستے میں آپ اکیلے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں بھی ان تھوڑے لوگوں میں شامل فرمائے - آمین ثم آمین -

09/11/2025
02/11/2025

Address

295 N Block Sabzazar
Lahore
54500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when قرآن کریم Quran Kareem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share