Tajzia Hafiz Qasim

Tajzia Hafiz Qasim Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tajzia Hafiz Qasim, Religious Center, Lahore.

رقم حدیث : 1سیدنا انس رضی الله عنہ فرماتے ہیں:أَنَّهُ سَمِعَ أنَسًا يَقُولُ لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ ع...
20/08/2026

رقم حدیث : 1

سیدنا انس رضی الله عنہ فرماتے ہیں:
أَنَّهُ سَمِعَ أنَسًا يَقُولُ لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالطَّوِيلِ الْبَائِنِ وَلَا بِالْقَصِيرِ الْمُتَرَدِّدِ وَلَا بِالْأَبْيَضِ الْأَمْهَقِ وَلَا بِالْآدَمِ وَلَيْسَ بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ وَلَا بِالسَّبِطِ بَعَثَهُ اللَّهُ عَلَى رَأْسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً فَأَقَامَ بِمَكَّةَ عَشْرَ سِنِينَ وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرًا وَتَوَفَّاهُ اللَّهُ عَلَى رَأْسِ سِتِّينَ سَنَةً وَلَيْسَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعْرَةً بَيْضَاءَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ"
" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ بہت لمبے قد والے تھے نہ بہت چھوٹے، اور نہ نہایت سفید، نہ بالکل گندم گوں، آپ کے سر کے بال نہ گھنگرالے تھے نہ بالکل سیدھے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو چالیسویں سال کے شروع میں مبعوث فرمایا، پھر مکہ میں آپ دس برس رہے، اور مدینہ میں دس برس، اور ساٹھویں برس کے شروع میں اللہ نے آپ کو وفات دی، اور آپ کے سر اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہیں رہے ہوں گے".

[جامع ترمذي، كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، حدیث: 3623]

ملاحظہ : ساٹھ برس کی عمر میں وفات پانا کسور عدد( 1،2,3 ) کو چھوڑ کر صرف دہائیوں ( 10,20 ) کے شمار پر اکتفا پر محمول ہے، جبکہ جمہور علماء کرام کا قول تریسٹھ ( 63 ) سال کا ہے۔۔

نیکی پھیلائیں اجر پائیں

بفضلِ اللہ تعالٰی، ہم رحمتِ دوعالم، ہدایتِ بشریت کے ماہِ ولادت — ربیع الأنور — کی مناسبت سے ایک نیا سلسلہ شروع کرنے جا ر...
19/08/2026

بفضلِ اللہ تعالٰی، ہم رحمتِ دوعالم، ہدایتِ بشریت کے ماہِ ولادت — ربیع الأنور — کی مناسبت سے ایک نیا سلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں، جس کا نام ہے:

" الشمائل المحمدية"

یہ سلسلہ امام ابو عیسیٰ ترمذی* رضی اللہ عنہ کی شہرہ آفاق کتاب پر مبنی ہے، تاکہ اس رسولِ اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہمارے دلوں میں محبت اور شوق مزید بڑھ جائے جن کا احسان اللہ تعالیٰ نے اپنی کتابِ عزیز میں ہم پر جتایا ہے۔
اس خیر کو پھیلانے میں ہمارے ساتھ شامل ہوں...

31/07/2026

"اور اُن کی بہن زینب سلام الله عليها نے وہ آواز سُنی تو اپنے بھائی کے قریب آئیں اور کہا اے بھائی!
کیا آپ سُن نہیں رہے کہ آوازیں قریب آتی جا رہی ہیں؟
راوی کہتے ہیں تب سیدنا حسین رضي الله عنه نے اپنا سر اُٹھایا اور فرمایا :
میں نے رسول اللہ ﷺ کو خواب میں دیکھا، آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا تم عنقریب ہمارے پاس آنے والے ہو۔"

📜 (تاریخ الطبري ۵/۴۱۲)

31/07/2026

”جب اللہ کے رسول ﷺ نے پردے کی اوٹ سے ہمیں دیکھا تو گویا ہم نے آپ کے چہرے سے زیادہ دل رُبا منظر کبھی دیکھا ہی نہ ہو۔“

(سيدنا أنس بن مالك رضي الله عنه | صحيح البخاري : ٦٨١)

29/07/2026

الحمدللہ ہم نے یہ کتاب درس نظامی میں پڑھیں تھی
مالا بد

29/07/2026

‏"صَاحِبْ فِي دُنْيَاكَ مَنْ تُحِبُّ أَنْ تَلْقَاهُ فِي آخِرَتِكَ"
اس دنیا میں ان سب سے دوستی کر لیں جن سے آپ آخرت میں ملنا پسند کرتے ہیں
(عبداللہ حیان السعیدی -١٨/یونیو/٢٠٢٦)

28/07/2026

فقہ حنفی کی عبادات پر مشتمل ابتدائی کتاب

28/07/2026

درج ذیل کتابوں کے مؤلفین کون ہیں الھدایہ، البدائع الصنائع ، المدونۃ الکبری، الام ،المغنی ،المھذب،

24/07/2026

’’برا دوست بِھڑ کی طرح ہوتا ہے، تبھی پتا چلتا ہے جب ڈنگ مار چکا ہوتا ہے۔‘‘

🎙️(نُسب إلى مصطفى منفلوطي)

24/07/2026

’’اپنے دین کی فکر کرو، اپنے دین کی فکر کرو۔ میں تمہیں تمہاری دنیا کے بارے میں نصیحت نہیں کرتا، تم خود اس پر بہت حریص ہو اور تم خود ہی اس کے بارے میں ایک دوسرے کو بڑی تاکید کرتے رہتے ہو۔‘‘

🎙️(امام عطاء بن یسار رحمہ اللہ | الزهد لأحمد : ١٨٤٧)

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tajzia Hafiz Qasim posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share