Tahreek E Azmat Aal o As’hab Rasool تحریک عظمت آلؑ و اصحابؓ رسولؐ

  • Home
  • Pakistan
  • Lahore
  • Tahreek E Azmat Aal o As’hab Rasool تحریک عظمت آلؑ و اصحابؓ رسولؐ

Tahreek E Azmat  Aal o As’hab Rasool تحریک عظمت آلؑ و اصحابؓ رسولؐ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tahreek E Azmat Aal o As’hab Rasool تحریک عظمت آلؑ و اصحابؓ رسولؐ, Religious organisation, Lahore.

10/08/2025
 #یوم تحفظ ختم نبوّت ﷺ 7 ستمبر تاریخ ساز دنعقیدۂ ختم نبوّت دین کا بنیادی عقیدہ ہے اور اس پر اسلام کی پوری عمارت قائم ہے...
07/09/2024

#یوم تحفظ ختم نبوّت ﷺ 7 ستمبر تاریخ ساز دن

عقیدۂ ختم نبوّت دین کا بنیادی عقیدہ ہے اور اس پر اسلام کی پوری عمارت قائم ہے۔ عقیدۂ ختم نبوت پر ایمان اور اس کا تحفظ دین کا لازمی اور بنیادی تقاضا ہے۔ قرآن مجید میں تقریباً100آیات اور 210 احادیث مبارکہ میں ختم نبوت کا ذکر پوری وضاحت کے ساتھ موجود ہے۔

عقیدۂ ختم نبوت انسانیت پر ایک احسان عظیم ہے۔ مسلمانوں کا اجماعی عقیدہ ہے کہ حضور سرور کائنات ﷺ اﷲ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں۔ آپ ﷺ کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا۔ قرآن کریم آخری آسمانی کتاب اور اُمت محمدیہ ﷺ آخری اُمّت ہے۔ اُمت کا اس بات پر بھی اجماع ہے کہ ختم نبوت ﷺ کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

حضور سرور کائنات ﷺ کی حیات ظاہری میں مسیلمہ کذاب، اسود عنسی اور سجاح بنت حارث نے بھی نبوت کا دعویٰ کیا مگر ذلّت و رسوائی سے ہم کنار ہوئے۔ اُمت مسلمہ نے رسول کریم ﷺ کو تما م تر عظمت و شان کے ساتھ تمام انبیاء اور رسولوں کا امام و سردار اور نبی ٔ آخر الزماں تسلیم کیا ہے۔

قادیانیت، اسلام کے خلاف سازش اور اعلانیہ بغاوت ہے۔ صلحائے اُمت اور علماء و مشائخ نے متحد ہوکر ان باطل عقائد کی بیخ کنی کے لیے ہر محاذ پر ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انہیں دندان شکن جواب دیا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں ختم نبوت کا صحیح مفہوم اپنی تالیفات، تصانیف اور بیانات کے ذریعے واضح کر کے اُمت مسلمہ کی صحیح، فکری، علمی اور اعتقادی راہ نمائی کی اور جھوٹے مدعیان نبوّت کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنایا اور عملی جہاد کرتے ہوئے اس فتنے کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیا۔

سات ستمبر 1974؁ء کا دن ہماری قومی اور ملی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔ اس دن مسلمانوں کے دیرینہ مطالبے پر اس وقت کی قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو جمہوری اور پارلیمانی بنیاد پر غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا تاریخ ساز فیصلہ کیا، جس میں قادیانیوں اور مرزائیوں کو مکمل طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا۔ یہ یادگار فیصلہ مسلمانوں کی طویل جدوجہد کا نتیجہ تھا۔


#تاجدارِختمِ_نبوت

یومِ شہادتِ علی مولا علیہ سلام 21 رمضان المبارک علی کی شان یکتائی ہمی۔ ہر جا نظر آئیکہیں مرحب، کہیں خیبر، کہیں نوکِ سناں...
31/03/2024

یومِ شہادتِ علی مولا علیہ سلام
21 رمضان المبارک

علی کی شان یکتائی ہمی۔ ہر جا نظر آئی
کہیں مرحب، کہیں خیبر، کہیں نوکِ سناں سر ہے

نبی ہے ذاتِ نور اللّٰہ، علی ہے نور کا شیدا
علی ہے شاہدِ اولٰی، علی کا کعبے میں گھر ہے

علی اصلِ شہادت ہے، علی سجدوں کی عظمت ہے
کہیں شبیر کا سجدہ کہیں سجدے میں شبر ہے

نبی خاتم نبوت کا، علی خاتمِ خلافت کا
نبی کا کون ہے ہم سر، علی کا کون ہم سر ہے

علیؑ نے دین کو سینچا لہو سے
علیؑ باغِ نبیؐ میں گُلفشاں ہے

علیؑ ہے کربلاوّں کی حقیقت
علیؑ کی داستاں کیا داستاں ہے

علیؑ ہے لا فتیٗ ٰ لا سیفِ مولا
علیؑ لیکن رضا کا پا سبا ں ہے۔۔

کلام ؛حضرت واصف علی واصف رح

27/03/2024

17 رمضان المبارک یوم وصال
اُم المومنین حضرت سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا

15 رمضان المبارک ظہور پر نور سبط اکبر، راکب دوش رسولﷺ، جگر گوشہ علی و بتول، اخی حسین،زینب ، کلثوم سیدالشباب اہل جنت ، ری...
25/03/2024

15 رمضان المبارک

ظہور پر نور سبط اکبر، راکب دوش رسولﷺ، جگر گوشہ علی و بتول، اخی حسین،زینب ، کلثوم سیدالشباب اہل جنت ، ریحانتہ الرسول آیت مباہلہ کی شان، امام دوئم ، خلیفتہ الرسول امیر المومنین سیدنا امام حسن مجتبی علیہ السلام اہل اسلام کو بہت بہت مبارک ہو.

10 رمضان المبارک یومِ وصال اولینِ حامیِ رسالت ﷺ، پشت پناہِ نبوت ﷺ، مادرِ بتولؓ، زوجہِ رسول ﷺ، عطاٸے ربانی، نانی حَسنین ک...
21/03/2024

10 رمضان المبارک یومِ وصال اولینِ حامیِ رسالت ﷺ، پشت پناہِ نبوت ﷺ، مادرِ بتولؓ، زوجہِ رسول ﷺ، عطاٸے ربانی، نانی حَسنین کریمینؑ ، اسلام کی خاتونِ اول گویا حوإ کی ثانی، تبلیغ کی وجہِ روانی، ہمسفر فخرِ موجودات ﷺ، جن کے شوہر نبیِ خدا ﷺ، رفیقہِ حیاتِ مصطفی ﷺ، غمگسارِ رسول ﷺ، جن کی بیٹی سیدہِ کاٸناتؓ ام المٶمنین سیدہ خدیجة الکبریٰؓ

وہ خدیجہؓ ہوں کہ سودہؓ ہوں کہ وہ عائشہؓ ہوں
بخدا اوج پہ ہے قسمتِ ازواجِ رسُول ﷺ
با ادب باش ! کہ اُمّت کی یہ مائیں ہیں نصیرؔ !
ہے سعادت کا نشاں، نسبتِ ازواجِ رسول ﷺ

3 رمَضانُ یومِ وصال اُمُّ السّادات ، مَخدُومۂ کائنات ، دُخترِ مُصطفٰی ، بانُوئے مُرتَضٰی ، سردارِ خواتینِ جَہان و جِناں ...
13/03/2024

3 رمَضانُ یومِ وصال اُمُّ السّادات ، مَخدُومۂ کائنات ، دُخترِ مُصطفٰی ، بانُوئے مُرتَضٰی ، سردارِ خواتینِ جَہان و جِناں ، اُمُّ الہاد ، شہزادئ کَونَین ، والِدۂ حَسنین ، خاتُونِ جنّت ، سیّدہ ، طیّبه ، طاہرہ ، زاکِیه ، راضِیه ، مَرضِیه ، عابِدہ ، زاہدہ ، مُحدّثه ، مُبارَکه ، خَیرُ النِّساء ، سیِّدَةُ النِّساء ، سیّدَِتُنا فاطِمه زھرا (صلوات اللہ علیھا) _

رمضان مبارکرَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّاحِمِیْنَ•“اے ہمارے رب مجھے بخش دے،مجھ پر رحم فرما تو سب سے بہتر...
11/03/2024

رمضان مبارک
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّاحِمِیْنَ•
“اے ہمارے رب مجھے بخش دے،مجھ پر رحم فرما تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے”

3 شعبان یومِ ولادت با سعادت شہنشاہ بادشاہ مولا حسین (ع) _فاتح جہادِ اکبر، آبروئے رِسالت، کردگارِ امن، غُرورِ تاریخِ انسا...
13/02/2024

3 شعبان یومِ ولادت با سعادت شہنشاہ بادشاہ مولا حسین (ع) _
فاتح جہادِ اکبر، آبروئے رِسالت، کردگارِ امن، غُرورِ تاریخِ انسانیت، سردارِ جنت، شہنشاہِ کائنات، مُحسنِ انسانیت، سُلطانِ کربلا، نوابِ کربلا آقا و مولا ،سید الشہداء، نواسۂ رسول ، سید و سردار جوانان بہشت ، سبط رسول الثقلین ، فاتح کربلا سید شباب اھل الجنہ ، تاج سر المشرقین ، شاہ آفاق ، امام ابن امام ،شہید ابن شہید ، مظلوم کربلا ، فخر انبیاء ، انسانیت کا علمبردار مولا امام حسین ابن علی (ع) کے پر نور موقع پر تمام اہل اسلام و اہل انسانیت کو مبارک و 💜

شبِ اسریٰ کے دولہا پہ دائم درودنوشہء بزم جنت پہ لاکھوں سلامﷺ❣️ﷺ
07/02/2024

شبِ اسریٰ کے دولہا پہ دائم درود
نوشہء بزم جنت پہ لاکھوں سلام
ﷺ❣️ﷺ

۲۰ جمادی الثانی: ولادتِ باسعادت سیدۃ النساء العالمین، جگر گوشۂِ رسول، مادر حسنین و زوجۂِ شیر خدا علی المرتضیٰ، سیدہ، طیب...
02/01/2024

۲۰ جمادی الثانی:
ولادتِ باسعادت سیدۃ النساء العالمین، جگر گوشۂِ رسول، مادر حسنین و زوجۂِ شیر خدا علی المرتضیٰ، سیدہ، طیبہ، طاہرہ، عابدہ حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ تعالیٰ علیہا و ابیہا 💙
تمام محبانِ آل و اصحاب رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو مبارک ہو۔

ثابت حسینؓ و منی سے رتبہ حسینؓ کاخود کو حسینؓ کہتا ہے نانا حسینؓ کااللھم صل علی محمد وعلی آل محمد وبارك وسلم...
24/07/2023

ثابت حسینؓ و منی سے رتبہ حسینؓ کا
خود کو حسینؓ کہتا ہے نانا حسینؓ کا

اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد وبارك وسلم...

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tahreek E Azmat Aal o As’hab Rasool تحریک عظمت آلؑ و اصحابؓ رسولؐ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share