Taqi Raza Jaffri.

Taqi Raza Jaffri. السلام علیکم! یاعلی علیہ السلام مدد عزاداری کی تمام Updates کے لیے پیج کو لائیک اور فالو کریں۔۔🙏

مومنین کرام ہمارے پیج کو لائک اور فالو کریں تا کہ عزاۓ معصومین ع وفرامین و زیارات( مقدس مقامات) کی ویڈیوز آپ تک باآسانی پہنچیں۔۔

Umrah (17th RabiulAwal-2025 In Madina Munawrah).Booking Started Now! Contact For More Information:Umrah Expert:M.Ali Raz...
20/07/2025

Umrah (17th RabiulAwal-2025 In Madina Munawrah).
Booking Started Now!
Contact For More Information:
Umrah Expert:
M.Ali Raza Abidi
0322-1412970
Taqi Raza Jaffri
0307-1777212

سالانہ شب گریہ و ماتم صدائے تشنہ لب ہاۓ عباس ص ۔۔۔۔۔18 صفر المظفر 2025 ہر عزادار سے شرکت کی التماس ہے
17/07/2025

سالانہ شب گریہ و ماتم
صدائے تشنہ لب
ہاۓ عباس ص
۔۔۔۔۔
18 صفر المظفر 2025
ہر عزادار سے شرکت کی التماس ہے

20/07/2024

اعلانِ لا تعلقی
آج کل بڑھتی ہوئی سائبر وارداتوں کے پیشِ نظر کسی بھی شخص کی فیسبک آئی ڈی کسی بھی وقت ہیک ہوسکتی ہے، اگر میری آئی ڈی سے کوئی بھی غیر اسلامی، غیر
شرعی، فحش مواد یا توہین آمیز مواد شائع ہو تو میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

30/08/2023

دنیا کا سب سے بڑا کار پارکنگ ایریا۔ ایران عراق بارڈر کا وہ حصہ جہاں اربعین امام حسینؑ میں شرکت کیلیئے تشریف لانے والے زائرین امام مظلوم علیہ سلام کی لاکھوں گاڑیاں ترتیب سے پارک کی گئ ھیں۔ یہ دنیا کا واحد سب سے وسیع و عریض کار پارکنگ ایریا ھے جو لگ بھگ کئ کلومیٹر پر واقع ھے۔ نوٹ !۔ ایران اور عراق کے تقریبا چار بڑے بارڈر ہےاور ہر بارڈر پہ اس طرح گاڑیاں پارکنگ کرتے ہے۔

24/08/2023

Akbar a.s ka khoon sheh kee abaa tak puhanch gya

12/08/2023

InshaAllah…

 #انشاءاللہ
23/07/2023

#انشاءاللہ

18 ذوالحجۃ یوم اعلان ولایت امیر المومنین حضرت امام علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام ۔ تمام تعریفیں اس اللہ ج کی جس نے ہمیں ...
07/07/2023

18 ذوالحجۃ
یوم اعلان ولایت امیر المومنین حضرت امام علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام ۔
تمام تعریفیں اس اللہ ج کی جس نے ہمیں امیر المومنین ع اور ان کے اہل بیت ع کی ولایت سے متمسک رہنے والوں میں قرار دیا...❣️🎉

27/06/2023

⚫امام حسینؑ علیہ السلام کی مکہ سے روانگی⚫
🔴حضرت امام حسین علیہ السلام نے شعبان، رمضان، شوال اور ذیقعد میں مکہ رہائش رکھی اور بروز منگل آٹھ(8) ذوالحجه کو عمرہ مفردہ کی ادائیگی کی اور پھر عراق کی طرف روانہ ہوۓ۔
🔴شیخ مفید اپنی کتاب ارسعھد میں لکھتے ہیں:
جناب مسلمؑ بن عقیل نے بروز منگل 8 ذوالحجہ 60 ہجری کو کوفہ میں قیام کیا اور 9 ذوالحجہ کو شہید ہوۓ اور امام حسینؑ نے بھی اسی روز قیام مسلم مکہ سے عراق کی طرف روانہ ہوۓ اس لئے امامؑ کا مکہ میں توقف چار ماہ اور چار دن بنتا ہے. کیونکہ تین شعبان کو حضرت مکہ میں وارد ہوۓ اور 8 ذوالحجہ کو مکہ سے باہر نکلے اور مکہ میں توقف کیا. اس طولانی مدت میں حجاز اور بصرہ کے لوگ بھی آپ کے کارواں میں شامل ہو گئے.
شیخ مفیدؒ نے روایت کی ہے:
عمرو بن عاص جو اس وقت مدینہ کا والی تھا نے اپنے بھائی یحییٰ کو ایک گروہ کی سرپرستی میں اس لئے مکہ بھیجا تاکہ امام حسینؑ کا راستہ روکیں اور امامؑ کوفہ نہ جا سکیں.
یحییٰ لشکر لے کر امام حسینؑ کے پاس پہنچا اور امام کا راستہ روک کر کہا:
اے حسین واپس چلے جاؤ، کہاں جاتے ہو؟؟
امیر کا حکم ہے کہ واپس چلے جاؤ کیا کوفہ کا کوئی مالک و وارث نہیں؟؟ ہم آپ کو یہاں سے قدم نہیں اٹھانے دیں گے.
ابن نما تو یہاں تک بیان کرتے ہیں کہ اس بےحیا نے امامؑ کو بے شرمی سے کہا:
اے حسین! کیا خدا سے نہیں ڈرتے، اس قدر جمعیت کے ساتھ حج نہیں کرتے، آپ خانہ خدا کو چھوڑ کر جا رہے ہو۔ لوگوں کے عقائد کو کمزور کر رہے ہو، آپ کو یہ کام یہاں ہی کرنا تھا جو آپ خانہ خدا کو چھوڑ کر کر رہے ہو۔ آپ اگر ایسا کریں گے تو لوگ کیا کریں گے۔ کیوں امت محمدی میں تفرقہ اور اختلاف ڈال رہے ہو.
حضرت امام حسینؑ نے پہلے تو بڑی نرمی سے فرمایا:
"میرے لئے میرا اپنا عمل ہے اور تمہارے لئے تمہارے اپنے کرتوت، تم میرے عمل سے بری ہو اور میں تمہارے اعمال سے بری ہوں."
یعنی اے قوم!
تمہارا خیال ہے کہ میں مکہ ہی میں رہوں تاکہ تمہارا مقصد پورا ہو اور میرا خون بہانے پر خانہ خدا کا احترام ختم کر دو. میں نے 25 حج کئے ہیں حجة السلام کا قیام کیا ہے لیکن اس مرتبہ ان ایام میں یہاں ٹھہرنا میں حرام سمجھتا ہوں اور کسی کو میرے اس معاملے پر بحث کی اجازت نہیں یہ فرمایا اور اپنے راستے پر چل پڑے.
صاحب ارشاد لکھتے ہیں:
یحییٰ کے لشکر نے امامؑ کی سواری کو روکا تو بنی ہاشم کے جوان غضبناک ہو گئے اور تلواریں اور نیزے سیدھے کر لئے نیز لشکر پر حملہ کردیا، لڑائی ہوتی رہی، بہت شوروغل تھا، عورتوں اور بچوں کے رونے کی آوازیں سنائی دیتی تھیں.
{مدینہ سے مدینہ تک، صفحہ_152}
⬛ کربلا کی جانب حسینؑ کے بڑھتے قدموں کا دکھ محسوس کرنا صرف اس ہستی کا کام ہے جس نے چکیاں پیس پیس کر شکم اقدس پر پتھر باندھ کر حسینؑ کی پرورش کی.
ذرا غور تو کرو حسینؑ کی حرمِ خدا سے بے دخلی پر۔۔۔
مکہ تو کافر کیلئے بهی جائے امن ہے.
یہ حسینؑ تنہا سفر نہیں کر رہے بلکہ ان کے ہمراہ
ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کے تبرکات،
پنجتن کا بقیہ،
قرآن کی مکمل تاویل و تنزیل اور تفسیر مقتل کی جانب محو سفر ہیں۔۔۔
غور کرو
اسماعیلؑ کے عوض جنت سے دنبہ آیا۔ جنتی دنبہ تها قرآن نے اسے ذبح عظیم کہا۔۔
مگر حسینؑ کیلیے 72 فدیے آئے جو سب کے سب اپنی مثال آپ تھے۔۔
آج میں اس فدیہ حسینی کا ذکر کروں جنکا ذکر عموماً ذاکرین و خطباء نہیں کرتے۔۔۔
مقتل کی روایت کہتی ہے کہ
جب مظلوم کربلا سواری سے زمین پر تشریف لائے اور قاتل آگے بڑھا تاکہ دنیا کو امام سے محروم کردے۔۔
پس خیمہ گاہ حسینی میں موجود حسن مجتبٰیؑ کے ایک معصوم فرزند عبداللہ بن حسن سے یہ منظر نہ دیکھا گیا۔
اپنے چچا پر فدیہ ہونے کیلئے خیمہ سے بے تابانہ باہر کی جانب دوڑا، بیبیوں نے روکنے کی کوشش کی مگر بچہ تین ہزار سے زائد زخموں سے چور چچا کے پاس پہنچ گیا۔
کہتا جاتا تها کہ خدا کی قسم میں اپنے چچا کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔
یہ معصوم آگے بڑھا اور اس ملعون کو للکارا جو فرزند نبی کو قتل کرنا چاہ رہا تها
اے خبیثہ کے بیٹے! کیا تو میرے چچا کو قتل کرے گا؟
اس لعین بن لعین نے حسینؑ پر وار کیا مگر حسین کے معصوم بهتیجے نے چچا کو بچانے کیلیے اپنی معصوم کلائیوں کو آگے کیا.
اے اسماعیلؑ و ابراہیم خلیل اللہ۔۔۔
کربلا میں ہوتے تو دیکھتے کہ کیسے حسنؑ کے معصوم لال کا ہاتھ کلائی سے کٹا۔
روایت کہتی ہے کہ بچہ اسقدر معصوم تها کہ ہاتھ کے منقطع ہوتے ہی خیمے میں موجود اپنی ماں کو آواز دی۔
مظلوم کربلا نے بچے کو بانہوں میں لیا مگر ابجر بن کعب نامی لعین نے چاند کے اس ٹکڑے کو حسینؑ کی گود میں ہی شہید کر دیا۔
یہ کربلا کے آخری شہید تهے جو حسین بن علی کا فدیہ بنے.
پس تف ہو تم پر اے آل ابی سفیان۔۔
آخری رمق حیات کے لمحات میں بھی دکھوں سے بهرے مظلوم کے سینۂ اقدس میں ایک اور مصیبت عظمٰی کا اضافہ کیا۔
آخری جملہ۔
مقتل کی معتبر روایت کے مطابق یہ منظر دیکھ کر حسینؑ نے ایک لمحہ اپنے زخموں سے بے نیاز ہوئے بچے کی طرف دیکھا اور فرمایا:
اے برادر زادے! جو کچھ تمھارے ساتھ ہوا اس پر صبر کرو خدا تمہیں تمہارے بہترین باپ رسول خدا، علی بن ابی طالب اور چچا حمزہ کے ساتھ ملحق کرے۔
پھر امامؑ نے اپنا ہاتھ آسمان کی طرف بلند کرکے یوں دعا کی:
خدایا!
انہیں باران رحمت سے دور رکھ اور زمین کی نعمتوں سے انہیں محروم رکھ اگر ایک مدت تک نعمتوں سے استفادہ کیا ہے تو ان کے درمیان تفرقہ ڈال اور انہیں مختلف گروہوں میں تقسیم کر دے۔ ان کے حاکموں کو ان سے ناخوش رکھ کیونکہ انہوں نے ہمیں بلایا تاکہ ہماری مدد کریں لیکن انہوں نے ہم پہ ظلم کیا اور ہمارے قتل کے در پے ہو گئے۔۔۔۔
ولا حول ولا قوہ الا باللہ العلی العظیم.
انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔
📚 حوالہ جات:
شیخ مفید، الارشاد ج 2 ص 110 و111۔
تاریخ طبری ج 5 ص 451۔
نفس المہموم اللہوف۔ مقتل الحسین الخوارزمی۔
(ع)
(س)
یا فاطمة الزهراء

Address

Lahore

Telephone

+923124453912

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taqi Raza Jaffri. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Taqi Raza Jaffri.:

Share