12/01/2026
نئے پیش انے والے مسائل میں اجتہاد مطلق کے منصب پر فائض جو فقہائے دین ہوتے ہیں ان کی تقلید کرنے اور اتباع کرنے پر تمام امت کا اجماع ہے اور یہ تقلید نہ صرف جائز ہے بلکہ واجب قرار دی گئی ہے امت مسلمہ اس پر متفق ہے
اس کے بہ خلاف وہابی نجدی اسے شرک قرار دیتے ہیں اور اس کے ثبوت میں وہ آیات پیش کرتے ہیں جو مشرکین کی اندھی تقلید کے بارے میں نازل ہوئی ہیں ۔مشرکین نے شرک اور کفر میں اپنے آباؤ اجداد کے عقیدوں اور عمل کا سہارا لے کر عقل کے برخلاف ان کی اندھی تقلید کی تھی وہ بلا شبہ شرک ہے لیکن امتِ مسلمہ قران و سنت کی رہنمائی پر نئے پیش آنے والے فروعی مسائل میں فقہائے مجتہدین کی تقلید کرتی ہے تو یہ تقلید فی الواقع کتاب و سنت ہی کا اتباع ہے