Jamat Ahle Hadith Pakistan official

Jamat Ahle Hadith Pakistan official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamat Ahle Hadith Pakistan official, Religious organisation, Jamia Ahle Hadees Rehman street no #5 Brandth Road chowk dalgiran, Lahore.

02/10/2026

حوثی رحم کے قابل بھی نہیں ہیں: حافظ عبدالغفار روپڑی، امیر جماعت اہل حدیث پاکستان
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حرمت کو وہی پامال کر سکتا ہے جس کے دل میں اللہ کے نبی ﷺ اور حرمین شریفین کی محبت و عظمت نہ ہو۔ حوثیوں نے مدینہ منورہ کی حرمت کو پامال کرنے کی کوشش کی ہے۔
حوثیوں نے یہ میزائل صرف مدینہ منورہ کی طرف نہیں داغے، بلکہ ہر مسلمان کے دل پر داغے ہیں۔
حوثیوں کا جن لوگوں کے ساتھ تعلق اور وابستگی ہے، ان کے دلوں میں نہ مدینہ منورہ کی حرمت ہے اور نہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا احترام۔ بلکہ ان کی طرف یہ واضح اعلان منسوب کیا جاتا ہے کہ اگر وہ مدینہ منورہ پر قابض ہوگئے تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی قبورِ مبارکہ کو وہاں سے اکھاڑ دیں گے اور ان کی بے حرمتی کریں گے۔
تو کیا ایسے لوگ رحم کے قابل ہو سکتے ہیں؟

حافظ عبدالغفار روپڑی حفظہ اللہ امیر جماعت اہل حدیث پاکستان کا قرآن وسنہ مومنٹ کے زیر اہتمام دفاع حرمین شریفین کانفرنس سے...
01/10/2026

حافظ عبدالغفار روپڑی حفظہ اللہ امیر جماعت اہل حدیث پاکستان کا قرآن وسنہ مومنٹ کے زیر اہتمام دفاع حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب۔

27/09/2026

الحمدللہ! آج 27 ستمبر 2026ء، بروز اتوار جماعت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام چشتیاں میں عظیم الشان تعمیرِ امت کانفرنس بسلسلہ تحفظ حرمین شریفین میں شرکت کے لیے علماء کرام اور ذمہ داران پر مشتمل قافلہ روانہ ہوا، جہاں حافظ عبدالغفار روپڑی حفظہ اللہ کا پُرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔

جماعت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام چشتیاں میں تعمیرِ امت کانفرنس بسلسلہ تحفظ حرمین کی تصویری جھلکیاں۔
27/09/2026

جماعت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام چشتیاں میں تعمیرِ امت کانفرنس بسلسلہ تحفظ حرمین کی تصویری جھلکیاں۔

27/09/2026

🤍 تعمیرِ امت کانفرنس کے لیے باوقار قافلے کی روانگی 🤍

الحمدللہ! آج 27 ستمبر 2026ء، بروز اتوار عظیم الشان تعمیرِ امت کانفرنس میں شرکت کے لیے علماء کرام اور ذمہ داران پر مشتمل قافلہ روانہ ہو رہا ہے۔

اس بابرکت سفر میں:

حافظ عبدالغفار روپڑی حفظہ اللہ
امیر جماعت اہلِ حدیث پاکستان
حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی حفظہ اللہ
امیر جماعت اہلِ حدیث پنجاب
حافظ امجد اقبال گُھمن حفظہ اللہ
سینئر نائب امیر جماعت اہلِ حدیث پنجاب
حافظ سعید عمران حفظہ اللہ
امیر جماعت اہلِ حدیث لاہور
حافظ عبد الودود عاصم حفظہ اللہ
اور حافظ صبور حفظہ اللہ بھی ہمراہ ہیں۔
دلوں میں دینی جذبہ، لبوں پر دعائیں اور تعمیرِ امت کے عظیم مشن کا عزم لیے یہ قافلہ کانفرنس کی جانب رواں دواں ہے۔ 🤍
اللہ تعالیٰ اس سفر کو بابرکت فرمائے، کانفرنس کو کامیاب فرمائے اور اسے امتِ مسلمہ کی اصلاح و رہنمائی کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲

#روانگی

أهلا وسهلا بسفير المملكة العربية السعودية في جمهورية باكستان الإسلامية ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی صاحب کو سرزمینِ پاکستان...
26/09/2026

أهلا وسهلا بسفير المملكة العربية السعودية في جمهورية باكستان الإسلامية
ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی صاحب کو سرزمینِ پاکستان پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
جماعت اہل حدیث پاکستان

امیر جماعت اہل حدیث پاکستان حافظ عبدالغفار روپڑی:خادم حرمین شریفین کے نئے سفیر برائے اسلامی جمہوریہ پاکستان، معزز ڈاکٹر ...
26/09/2026

امیر جماعت اہل حدیث پاکستان حافظ عبدالغفار روپڑی:

خادم حرمین شریفین کے نئے سفیر برائے اسلامی جمہوریہ پاکستان، معزز ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم ان کی اسلام آباد آمد اور اپنے دوسرے وطن پاکستان میں تشریف آوری کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے میں کامیابی اور توفیق عطا فرمائے۔
ہم اس امر کی بھی تجدید کرتے ہیں کہ سعودی عرب اور اس کی قیادت کو پاکستانی عوام کے دلوں میں نہایت بلند اور گہرا مقام حاصل ہے۔ اسی طرح ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی قیادت، حکومت، افواج، علماء اور عوام سعودی عرب اور اس کی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اخوت، تعاون اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

21/09/2026

جماعت اہل حدیث پاکستان کے زیرِ اہتمام لاہور میں آل پارٹیز تحفظِ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب۔
جیسا کہ آرمی چیف حافظ عاصم منیر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی حفاظت کے لیے ہم آخری حد تک جا سکتے ہیں، اگر پاک فوج سعودی عرب کی حفاظت کے لیے آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہے تو پاکستان کی عوام بھی حرمین شریفین اور آلِ سعود کی حفاظت کے لیے آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔
لوگ تو کہتے ہیں کہ ہم اپنی اور اپنے بچوں کی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم کہتے ہیں کہ ہماری خواتین بھی مکہ مکرمہ اور سعودی عرب کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
ہم حوثیوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی پچیس کروڑ عوام سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے۔

حافظ عبدالغفار روپڑی
امیر جماعت اہل حدیث پاکستان

خطاب في المؤتمر کل الأحزاب لحماية الحرمين الشريفين، الذي أقامته جماعة أهل الحديث باكستان في لاهور.
كما أعلن قائد الجيش حافظ عاصم منير أن بإمكاننا الذهاب إلى أبعد حدّ من أجل حماية المملكة العربية السعودية، فإذا كان الجيش الباكستاني مستعدًا للذهاب إلى أبعد حدّ من أجل حماية المملكة العربية السعودية، فإن الشعب الباكستاني أيضًا مستعد للذهاب إلى أبعد حدّ من أجل حماية الحرمين الشريفين وآل سعود.
يقول الناس إننا مستعدون للتضحية بأنفسنا وبأرواح أبنائنا، ونحن نقول إن نساءنا أيضًا مستعدات للتضحية بأرواحهن من أجل حماية مكة المكرمة والمملكة العربية السعودية.
نريد أن نقول للحوثيين إن خمسةً وعشرينَ كرورًا من الشعب الباكستاني يقفون إلى جانب المملكة العربية السعودية.
حافظ عبدالغفار روبري
أمير جماعة أهل الحديث باكستان

جماعت اہلِ حدیث پاکستان کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز تحفظِ حرمین شریفین کانفرنس کا شاندار انعقادحافظ عبدالغفار روپڑی حفظہ ال...
21/09/2026

جماعت اہلِ حدیث پاکستان کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز تحفظِ حرمین شریفین کانفرنس کا شاندار انعقاد
حافظ عبدالغفار روپڑی حفظہ اللہ امیر جماعت اہلِ حدیث پاکستان کی زیرِ صدارت آج بروز پیر، 21 ستمبر 2026ء کو جامعہ القدس، چوک دالگراں، لاہور میں آل پارٹیز تحفظِ حرمین شریفین کانفرنس نہایت شاندار، پُروقار اور کامیاب انداز میں منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں علماءِ کرام، اہلِ علم، دینی و سیاسی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے حرمین شریفین کی عظمت و حرمت، محبت و عقیدت اور ان کے تحفظ و تقدس کی اہمیت پر اظہارِ خیال کیا۔
الحمدللہ! کانفرنس میں شرکاء کی بھرپور شرکت اور مقررین کے مؤثر خطابات نے اس اجتماع کو ایک بامقصد اور یادگار اجتماع بنا دیا۔ ہم اس کامیاب انعقاد پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کی محبت، عظمت اور تحفظ کے عظیم موضوع پر ایک مؤثر اور بامقصد اجتماع منعقد کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔
اللہ تعالیٰ حرمین شریفین کو ہمیشہ امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے، ان کی حفاظت فرمائے، ان کے تقدس و حرمت کو قائم و دائم رکھے اور ہمارے دلوں میں حرمین شریفین کی محبت و عقیدت ہمیشہ زندہ و تابندہ رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔

21/09/2026

الحمد اللہ پروگرام شروع ہو چکا ہے
جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام
آل پارٹیز تحفظِ حرمین شریفین کانفرنس

Address

Jamia Ahle Hadees Rehman Street No#5 Brandth Road Chowk Dalgiran
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamat Ahle Hadith Pakistan official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share