احادیث مبارکہ ﷺHadees-e-Rasool

احادیث مبارکہ  ﷺHadees-e-Rasool صرف مذہبی معلومات (قرآن و حدیث )شیئر کریں اور فرقہ وارانہ پوسٹ ہرگز نہ لگایئں شکریہ

سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ غزوہ ذی العشیرہ میں رفیق تھے، جب رسول اللہ صلی ...
05/11/2024

سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ غزوہ ذی العشیرہ میں رفیق تھے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں اترے اور قیام کیا تو ہم نے بنو مدلج قبیلے کے کچھ لوگوں کو دیکھاکہ وہ کھجوروں میں اپنے ایک چشمے میں کام کر رہے تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مجھے کہا: ابوالیقظان! کیا خیال ے اگر ہم ان کے پاس چلے جائیں اور دیکھیں کہ یہ کیسے کام کرتے ہیں؟ سو ان کے پاس چلے گئے اور کچھ دیر تک ان کا کام دیکھتے رہے، پھر ہم پر نیند غالب آ گئی۔ میں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کھجوروں کے ایک جھنڈ میں چلے گئے اور مٹی میں لیٹ کر سو گئے۔ اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنے پاؤں کے ساتھ حرکت دے کر جگایا اور ہم مٹی میں غبار آلود ہو چکے تھے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر مٹی دیکھی تو فرمایا: ”ایے ابوتراب! (‏‏‏‏ ‏‏‏‏یعنی مٹی والے)“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہارے لیے دو بدبخت ترین مردوں کی نشاندہی نہ کروں؟“ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”احیمر ثمودی، جس نے اونٹنی کی کونچیں کاٹ دی تھیں اور وہ آدمی جو (‏‏‏‏اے علی!) تیرے سر پر مارے گا، حتیٰ کہ تیری (‏‏‏‏داڑھی) خون سے بھیگ جائے گی۔“
سلسله احاديث صحيحه 3537

28/10/2024

خدا نے قلم کو حکم دیا لکھ اور وہ لکھنا شروع ہوگئی

یہ قانون ڈی این اے پر لاگو ہوتا ہے
مجھے تو ڈی این اے ہی قلم لگتی ہے

ایک نیا راستہ تحقیق کے لیے

وسلام صوفی محمد عثمان

03/07/2024

ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی نبی ایسا نہیں جس کے دو وزیر آسمان والوں میں سے نہ ہوں اور دو وزیر زمین والوں میں سے نہ ہوں، رہے میرے دو وزیر آسمان والوں میں سے تو وہ جبرائیل اور میکائیل علیہما السلام ہیں اور زمین والوں میں سے میرے دو وزیر ابوبکر اور عمر رضی الله عنہما ہیں“۔سنن ترمذی 3680

06/06/2024

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی بوڑھا ہو جاتا ہے البتہ اس کے اندر دو چیزیں جوان رہتی ہیں ایک (لمبی) زندگی کی خواہش، دوسرے مال کی حرص۔
سنن ترمذی2339

29/05/2024
29/05/2024

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس مومن کی آنکھ سے اللہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے آنسو بہہ نکلیں، خواہ وہ مکھی کے سر کے برابر ہی کیوں نہ ہوں، پھر وہ اس کے رخساروں پر بہیں تو اللہ تعالیٰ اس کو جہنم پر حرام کر دے گا“۔ سنن ابن ماجہ 4197

29/05/2024

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص سجدہ کرے تو اس طرح نہ بیٹھے جیسے اونٹ بیٹھتا ہے بلکہ اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں سے پہلے (زمین پر) رکھے ۱؎“۔ سنن ابی داود 840

27/05/2024

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صرف مسنہ ہی ذبح کرو، مسنہ نہ پاؤ تو بھیڑ کا جذعہ ذبح کرو“سنن ابی داود 2797
مسنہ وہ جانور جس کے دودھ کے دانت ٹوٹ چکے ہوں،

24/05/2024

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عقلمند وہ ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرے، اور موت کے بعد کی زندگی کے لیے عمل کرے، اور عاجز وہ ہے جو اپنے نفس کو خواہشوں پر لگا دے، پھر اللہ تعالیٰ سے تمنائیں کرے۔ سنن ابن ماجہ 4260

21/05/2024

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب ذبح کرو تو اچھے طریقے سے ذبح کرو، تم میں سے ایک شخص (جو ذبح کرنا چاہتا ہے) وہ اپنی (چھری کی) دھار کو تیز کرلے اور ذبح کیے جانے والے جانور کو اذیت سے بچائے۔"صحیح مسلم 5055

21/05/2024

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قربانی کے گوشت کھاؤ، صدقہ کرو، اور رکھ چھوڑو“۔سنن ابی داود 2812

04/05/2024

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں کے فتنہ سے بڑھ کر نقصان دینے والا اور کوئی فتنہ نہیں چھوڑا ہے۔صحیح بخاری 5096

Address

Phase-3, DHA Lahore
Lahore
54000SQFT

Telephone

+923234124515

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when احادیث مبارکہ ﷺHadees-e-Rasool posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to احادیث مبارکہ ﷺHadees-e-Rasool:

Share