Deen e Haq

Deen e Haq قرآن و سنت � کی روشنی میں دینِ حق کا پیغام �
وحدتِ امت � اور اصلاحِ فکر �

وہ شخصیت جس کے ایک ہاتھ میں بھینسوں کا چارہ ہوتا تھا اور دوسرے ہاتھ میں کتاب۔ ایک ایسا انسان جس نے انتہائی سادہ زندگی سے...
13/03/2026

وہ شخصیت جس کے ایک ہاتھ میں بھینسوں کا چارہ ہوتا تھا اور دوسرے ہاتھ میں کتاب۔ ایک ایسا انسان جس نے انتہائی سادہ زندگی سے اٹھ کر علم و فکر کی دنیا میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی اور جسے بہت سے لوگ اکیسویں صدی کا امام قرار دیتے ہیں۔

جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں مولانا اسحاق مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی۔ ان کی زندگی، جدوجہد اور علمی خدمات پر مبنی یہ خصوصی ڈاکومنٹری ضرور دیکھیے گا۔

In this video, you will discover the inspiring life story of Maulana Ishaq Madni (RA), a great Islamic scholar known for his simplicity, knowledge, and dedic...

03/03/2026

رہبرِ معظم آغا جان 💔🥺
🇮🇷

02/03/2026

لوگ رخصت ہوئے اورلوگ بھی کیسے کیسے🥺💔

01/03/2026

ایران کے سرکاری میڈیا نے آج یکم مارچ 2026بروز اتوار باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ‌ ایؒ شہید ہو گئے ہیں۔سرکاری نشریاتی ادارے اور دیگر سرکاری خبر رساں ایجنسیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران اپنے دفتر میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے۔
ایرانی حکومت نے ان کی شہادت پر 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ سات روزہ عام تعطیلات بھی مقرر کی گئی ہیں۔
سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ملک اور اُمتِ مسلمہ کی خدمت میں مصروف تھے جب یہ حادثہ پیش آیا اور انہیں “شہادت” کا اعلیٰ مقام عطا ہوا۔
ایرانی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا اور دشمنوں کو سخت سزا دی جائے گی۔
اُمت مسلمہ کے اس عظیم لیڈر کو شہادت مبارک ہو۔
سید آپ کو جامِ شہادت نوش کرنا مبارک ہو۔
آپ نے حق کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کر کے وفا ، شجاعت اور استقامت کی وہ مثال قائم کی جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ آپ کی شہادت صرف ایک سانحہ نہیں بلکہ باطل کے مقابلے میں حق کی سربلندی کا اعلان ہے۔
سید ! آپ کا لہو اُمتِ مسلمہ کی بیداری کا چراغ بنے گا اور آپ کا صبر و استقامت آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔
شہادت مبارک ہو آپ کو سید !
آپ کی جرات و ثبات حق کی راہ کے مسافروں کے لیے چراغ ہے اور رہے گی۔ آپ کی استقامت میں ہمیں امام حسین علیہ السلام کی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔

28/02/2026

امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر 28 فروری کو صبح کے وقت میزائل حملے کیے، جسے امریکہ نے “ایپک فیوری” آپریشن کا نام دیا ہے۔
اس حملے کے بعد ایران کی جانب سے ممکنہ جواب کے خدشے کے پیشِ نظر ہی اسرائیل نے ایمرجنسی سائرن اور حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے۔
ایران نے جوابی میزائل اور ڈرون حملے کیے اور خلیجی ممالک ( کویت،قطر،بحرین،ابوظہبی اورمتحدہ
عرب امارات ) میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور یہودی و صیہونی طاقتوں کے مابین اس جنگ کے متعلق ڈاکٹر اسرار احمدمرحوم نے بہت عرصہ پہلے ہی اپنی علمی بصیرت اور دور اندیشی کی بدولت پیش گوئی کردی تھی۔
اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ 57 اسلامی ممالک میں سے یہودی و صیہونی طاقتوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے اس واحد عظیم ملک ایران اور اس کی حکومتی و فوجی قیادت اور خصوصاً سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حفاظت فرمائے اور انہیں باطل کے خلاف صبر واستقامت اور فتح نصیب فرمائے۔آمین
نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ
🇮🇷

27/02/2026

کیا ہم صرف زبان سے ہی اقرار کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا مالک ہے یا اس اقرار کے حقیقی معنوں کو بھی سمجھتے ہیں ؟
مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ نے اپنے اس تین منٹ کے بیان میں سارا مدعا بیان فرمادیا ہے۔

25/02/2026

حال ہی میں علامہ ہشام الٰہی ظہیر اور ساحل عدیم صاحب کے مابین شدید بحث و مناظرے کی ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے یہ مؤقف بیان کیا کہ وہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر بین المذاہب کانفرنس میں اس لیے شریک ہوئے تاکہ کفر کے سامنے بیٹھ کر مسلم ملت یا اہلِ حدیث کا مؤقف پیش کر سکیں۔ مگر یہ طرزِ استدلال خود اس بات کی علامت ہے کہ انہیں انہی لوگوں (یعنی یہود ونصاریٰ) سے عدل و انصاف کی کوئی توقع اور امید ہے تب ہی وہ ڈونلڈ ٹرمپ اور یہود کے ساتھ ناشتہ کرنے اور سیلفیاں لینے کی حد تک چلے گئے۔
سوال یہ ہے کہ جن قوتوں (یہود و نصارٰی ) کو قرآن مسلمانوں کا کھلا دشمن قرار دیتا ہے، اور جن کے دور میں غزہ اور فلسطین میں ہزاروں مسلمان حتیٰ کہ معصوم بچے شہید ہوگئے اور حال ہی میں ان پر مہلک کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے ، جن سے غزہ کے بے قصور اور مظلوم مسلمانوں کی لاشیں بخارات بن کر یوں ہوا میں اُڑ گئیں جیسے کبھی ان کا نام و نشان ہی موجود نہ تھا اور جو لوگ خود ہی جنگ بندی کا اعلان کرکے اگلے ہی دن اپنی ہی کی کوئی بات سے الٹے پاؤں پھر جاتے ہیں۔ کیا ایسے کفار ، وعدہ خلافیاں کرنے والے ، جھوٹوں ، ظالموں ،معصوم مسلمان بچوں کے قاتلوں اور ظلم و بربریت کے عالمی علمبرداروں سے انصاف کی توقع کی جا سکتی ہے؟ اگر کوئی شخص ایسے لوگوں سے خیر یا انصاف کی امید وابستہ کرے تو یہ طرزِ عمل بے وقوفانہ یا پھر منافقانہ ہوسکتا ہے ؟ یا کم از کم یہ عمل سوالیہ نشان ضرور ہے ؟
اسی طرح وہ سوال بھی برقرار ہے جسے ساحل عدیم صاحب نے اٹھایا اور اس کا جواب بھی ہشام الٰہی گول مول کرگئے کہ نبی ﷺ کا بعض یہود کی دعوت میں شرکت فرمانا اپنی جگہ اور اہلِ علم جانتے ہیں کہ اس شمولیت کی
نوعیت ہی بالکل مختلف اور الگ طرح کی ہوتی تھی، مگر کیا آپ ﷺ ایسے یہودیوں تو کجا
ایسے کسی طرح کے اور لوگوں کی محفلوں میں تشریف لے گئے تھے جو مسلمانوں کا قتلِ عام کر رہے ہوں ؟ اور اگر کسی دعوت میں شامل بھی ہوئے تو کیا وہ نوعیت میں ایسی تھی جیسے آج کے سیاسی تناظر میں ٹرمپ یا دیگر یہود و نصارٰی کے ساتھ اس نام نہاد علامہ اور مذہبی ٹھگ کی تھی ؟؟؟

24/02/2026

06/02/2026

بسنت: خوشی یا گمراہی؟ جانئے اس ویڈیو میں مولانا اسحاقؒ کا مؤقف
Basant: Joy or Misguidance? Watch complete video to know Molana Ishaq’s Views on it.

Follow for authentic Islamic knowledge 👇 Instagram:
YouTube : | TikTok :

04/02/2026

شبِ براءت: حقیقت یا من گھڑت روایت ؟
Maulana Ishaq Madni on Shab-e-Barat: What the scholars say vs weak/fabricated ahadith. 🌙📖

04/02/2026

Maulana Ishaq Madni on Shab-e-Barat: What the scholars say vs weak/fabricated ahadith. 🌙📖

02/02/2026

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deen e Haq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share