13/06/2025
📢 پیغام برائے کارکنان انجمن محبانِ ختمِ نبوت 📢
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمام کارکنانِ انجمن محبانِ ختمِ نبوت کو اطلاع دی جاتی ہے
کہ بفضلِ خداوندِ کریم، ایک عظیم الشان تحفظِ ختمِ نبوت و کرز کنونشن بروز اتوار، 15 جون 2025 کو الصفہ پبلک ہائی اسکول، سکیم نمبر 3، کوٹ عبدالمالک میں منعقد ہو رہا ہے، جو یومِ شہادت *حضرت عثمان غنیؓ* کی نسبت سے منسوب ہے۔
اس خوبصورت پروگرام میں جو مہمان گرامی تشریف لا رہے ہیں ان میں:
چیئر مین انجمن محبان ختم نبوت پاکستان جناب
پروفیسر عرفان محمود برق صاحب
جناب حضرت علامہ قاری محمد عبداللہ ثاقب قادری صاحب
قاری محمد اشفاق صاحب
اور دیگر معزز مہمان شامل ہوں گے۔
🕰 وقت: شام 8 بجے
📆 تاریخ: 15 جون 2025
📍 مقام: الصفہ پبلک ہائی اسکول، کوٹ عبدالمالک
تمام محبانِ ختمِ نبوت سے پُر زور اپیل ہے کہ اس عظیم پروگرام میں بھرپور شرکت فرما کر اپنے عقیدۂ ختمِ نبوت سے محبت کا عملی ثبوت دیں اور اس پیغامِ حق کو مزید پھیلانے میں ہمارا ساتھ دیں۔