ISLAM is the BEST

ISLAM is the BEST اللہ تعالیٰ ہمیں دین اسلام پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے

26/11/2025

*مولانا عبدالستار حفظہ الله* کے بیان سے منتخب شدہ مختصر کلپ

جنت میں شیشے کا محل چاہیے؟؟بات کیا کریں تو اچھی کیا کریں ورنہ خاموش رہا کریں اللہ کے لیے کھانا کھلایا کریں۔۔۔۔گھر والوں ...
26/11/2025

جنت میں شیشے کا محل چاہیے؟؟

بات کیا کریں تو اچھی کیا کریں ورنہ خاموش رہا کریں

اللہ کے لیے کھانا کھلایا کریں۔۔۔۔گھر والوں کو بھی کھلائیں تو اللہ کے لیے کھلائیں۔۔۔۔ اللہ سے اس کا اجر مانگیں۔۔۔۔۔گھر والوں کے علاوہ دوسروں کو بھی کھلانے کی کوشش کریں۔

فجر کی اذان سے کچھ دیر پہلے اٹھ جائیں۔۔۔۔۔وضو کر کے اللہ کے سامنے کھڑے ہو جائیں۔۔۔۔۔۔۔پورے دل سے اس کی عبادت کریں ۔۔۔۔۔نماز ادا کریں۔۔۔۔۔

شیشے کا محل حاصل کرنے کی تینوں شرائط پوری ہوئیں ان شاءاللہ موت کے بعد یہ محل آپ کا ہو گا*

اللہ کے راستے کی تھکن اُس لمبی بے فائدہ نیند سے بہتر ہے !!
اور غافلوں کی نیند تو نہ ختم ہونے والا افسوس چھوڑ جاتی ہے !!

*🌿  "اولاد کا حق صرف روٹی نہیں "🌿* *اولاد کا حق صرف روٹی، کپڑا اور چھت نہیں،* بلکہ ادب، اخلاق، وقت، توجہ اور دعائیں بھی ...
26/11/2025

*🌿 "اولاد کا حق صرف روٹی نہیں "🌿*

*اولاد کا حق صرف روٹی، کپڑا اور چھت نہیں،*

بلکہ ادب، اخلاق، وقت، توجہ اور دعائیں بھی ہیں۔

جو والدین صرف دنیاوی آسائشیں دے کر مطمئن ہو جاتے ہیں،
وہ اصل حقوق سے غافل ہیں۔

*اولاد کو صرف کامیاب انسان نہیں، نیک انسان بنائیں!*

*یہی آپ کی سب سے بڑی وراثت ہوگی۔* 🌟

26/11/2025
26/11/2025

جس نے صبر
شکر اور استغفار کو اپنالیا اس نے کامیابی حاصل کر لی۔

 # فجر پڑھنے کے بیش بہا فوائد ۔۔۔
24/10/2025

# فجر پڑھنے کے بیش بہا فوائد ۔۔۔

24/10/2025

موسم سرما:
📍مومن کے لیے (فائدہ/ قیمتی موقع)

_امام حسن بصری(110ھ) رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ:-
"ہم تک یہ بات پہنچی ہے کہ فرشتے مومن کے لیے موسم سرما میں خوش ہوتے ہیں، اس لیے کہ اس موسم کی راتیں بڑی طویل ہوتی ہیں اور دن چھوٹے ہوتے ہیں(تا کہ رات میں تہجد پڑھ سکے اور دن میں روزہ رکھ سکے)"
📚الزھد لابی حاتم:(1/26)

اللہ تعالٰی ہمیں اس موسم سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے آمین.

فجر کے پیغام 🌅سجدے کی جگہ کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہو…لیکن وہ دنیا اور اس کی ساری وسعتوں سے زیادہ وسیع ہے۔اور ہم اور اپنے خ...
24/10/2025

فجر کے پیغام 🌅

سجدے کی جگہ کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہو…
لیکن وہ دنیا اور اس کی ساری وسعتوں سے زیادہ وسیع ہے۔

اور ہم اور اپنے خالق کے درمیان فاصلہ کتنا ہی زیادہ کیوں نہ لگے…
وہ ہم سے ہماری رگِ جاں سے بھی زیادہ قریب ہے۔

"اور سجدہ کر اور قریب ہو جا"
(سورۃ العلق: 19)

بے شک گناہ دل میں اندھیرا، چہرے پر سیاہی، رزق میں تنگی، جسم میں کمزوری
اور لوگوں کے دلوں میں نفرت پیدا کرتا ہے۔

نیک اثر اور اچھا انجام اللہ ضرور لاتا ہے، چاہے دیر ہی کیوں نہ لگے۔ ❤️
اپنے مقامی وقت کے مطابق فجر کی نماز ادا کر لیجئے.💦
*[نماز نیند سے بہتر ہے]*

24/10/2025
24/10/2025

*"ایک موبائل، نے چھینا بچپن…!"*

ایک سال کا بچہ چپ نہ ہو تو
ہم فوراً موبائل نکالتے ہیں۔ دو سال کا بچہ
کھانا نہ کھائے تو ہم "یوٹیوب" لگا دیتے ہیں۔ تین سال کی بچی ضد کرے تو ہم کارٹون کا موبائل پکڑا دیتے ہیں۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے بچہ بہلا دیا، کھلا دیا، ہنسا دیا، مگر ہمیں کیا پتہ، ہم نے اس کا بچپن چُھین لیا… وہ بچپن جس میں اُس نے بولنا سیکھنا تھا، مسئلے حل کرنا سیکھنا تھا، اپنے ہاتھوں سے کھلونا توڑ کر جوڑنا سیکھنا تھا، وہ سب موبائل کی اسکرین کے نیچے دب گیا۔

جاپان کی ایک تحقیق جو جاما پیڈیاٹرکس
نامی جریدے میں 2023 میں شائع ہوئی، کہتی ہے کہ جو بچے ایک سال کی عمر سے ہی موبائل یا ٹی وی اسکرین دیکھنا شروع کر دیتے ہیں، اُن میں دو سے چار سال کی عمر تک آ کر بولنے میں تاخیر، مسئلہ حل کرنے کی کمزوری، اور دوسروں سے تعلقات بنانے کی صلاحیت میں کمی دیکھی گئی۔ یعنی یہ صرف ایک وقت کا نوالہ یا ایک لمحے کی خاموشی نہیں، یہ برسوں کی ذہنی، جذباتی اور لسانی پسماندگی کا بیج ہوتا ہے۔ اور اس بیج کو ہم اپنے ہاتھوں سے بو رہے ہوتے ہیں۔

یہ ظلم بچوں پر نہیں، خود ہم پر بھی ہے۔
کیونکہ ہم اپنے بچوں سے وہ سب چھین رہے ہیں
جو انسان بننے کے لیے ضروری تھا ایک لفظ بولنا، کسی چیز کو چھو کر محسوس کرنا، اپنی بات کہنا، اور ماں باپ کی آنکھوں میں دیکھ کر مسکرانا۔ ڈاکٹر سنڈی گلنر اور دیگر ماہرین بچوں کے لیے موبائل کو متبادل کے طور پر نہیں بلکہ خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

یہ صرف اسکرین ٹائم کا مسئلہ نہیں،
یہ اصل میں وہ وقت ہے جو اسکرین نے چرا لیا—
ماں کی گود، باپ کی باتیں، نانی کے قصے، دادا کی انگلی پکڑ کر چلنا یہ سب موبائل کھا گیا۔

میں ہاتھ جوڑ کر، دل سے عرض کروں گا
کہ خدا را، بچوں کو اسکرین سے بچائیں۔ یہ تو وہ عمر ہے جب وہ آنکھوں میں محبت ڈھونڈتے ہیں، انگلیوں سے مٹی چھوتے ہیں، پتنگ دیکھ کر خوش ہوتے ہیں، اور کسی کہانی پر قہقہہ لگاتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ بچہ اسکرین کی طلب نہ کرے، تو پہلا قدم یہ ہوگا کہ آپ خود بھی موبائل سے کچھ لمحے دور ہو جائیں.

اور اب عرض ہے کہ ان بچوں کے لیے
چند متبادل کام، جو موبائل سے بہتر،
محفوظ اور قدرتی ہیں:

• گھر کے پرانے برتنوں سے کھیلنے دیں
• خالی ڈبوں سے کچھ بنائیں، چمچوں سے بجائیں
• صحن میں پانی کے ساتھ کھیلنے دیں (چھوٹے برتن، جگ، مگ کے ساتھ)
• کہانیاں سنائیں، خواہ وہ نانی اماں کے پرانے قصے ہوں
• تصویری کتابیں دکھائیں، لفظوں کو دہرائیں
• کھلونے نہیں، عام اشیاء (چمچ، کپڑا، بالٹی) دے کر کھیلنے دیں
• گھر کے کسی پودے کی دیکھ بھال سکھائیں
• بچے کے ساتھ مل کر کوئی پرانا کھیل کھیلیں جیسے "آنکھ مچولی"
• بچے کے ساتھ بیٹھ کر تصویریں بنائیں یا رنگ کریں
• اُسے روزانہ آپ کے ساتھ واک پر لے جائیں، چیزوں کے نام بتاتے جائیں

یہ سب کچھ وقت لیتا ہے، محنت مانگتا ہے،
مگر یہی اصل "والدین ہونا" ہے۔ یہ موبائل نہیں، یہ آپ کی آنکھیں، آپ کا ہاتھ، آپ کی آواز ہے جو بچے کی شخصیت بناتی ہے۔ کیا ہم یہ سب کچھ ایک موبائل کے بدلے میں چھوڑ سکتے ہیں؟ کیا ہمیں واقعیب ایک نوالہ کھلانے کے لیے ایک اسکرین کی ضرورت ہے؟

*اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے خدارا، سوچئے گا…*

✨ *ایک آدمی اچھا باپ نہیں بن سکتا جب تک کہ وہ پہلے ایک بہترین شوہر نہ ہو، کیونکہ بچے* *وہی سیکھتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں۔ ...
24/10/2025

✨ *ایک آدمی اچھا باپ نہیں بن سکتا جب تک کہ وہ پہلے ایک بہترین شوہر نہ ہو، کیونکہ بچے* *وہی سیکھتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں۔ ایک باپ کے طور پر، آپ کا اپنی بیوی کے ساتھ رویہ آپ کے بچوں کے لیے تعلقات، عزت، اور* *محبت کی بنیاد بناتا ہے* ۔
*یاد رکھیں، آپ کی بیوی صرف آپ کی شریکِ حیات نہیں، بلکہ* *مستقبل کی تخلیق میں آپ کی ساتھی بھی ہے۔ اس کا جذباتی سکون، اس کی خوشی اور اس کا اطمینان براہِ راست اس ماحول پر اثر انداز ہوتا ہے جس میں آپ کے بچے پروان چڑھتے ہیں۔ اس کے جذبات کو نظر انداز کرنا، اس کے احساسات کو مسترد کرنا، یا اس کی کوششوں کو بے وقعت سمجھنا آپ کے خاندان کی بنیاد میں دراڑیں ڈال سکتا ہے۔ ✨*

📖 قرآن پاک  نہ پڑھنے  والے بس ایک بات سوچیں…ہم دنیا کے لیے روز وقت نکالتے ہیں،مگر قرآن کے لیے چند منٹ بھی بھاری لگتے ہیں...
24/10/2025

📖 قرآن پاک نہ پڑھنے والے بس ایک بات سوچیں…
ہم دنیا کے لیے روز وقت نکالتے ہیں،
مگر قرآن کے لیے چند منٹ بھی بھاری لگتے ہیں۔
یہ وہی کتاب ہے جو جنت کا راستہ دکھاتی ہے،
لیکن ہم دنیا کی مصروفیات میں کھو گئے ہیں۔
⏰ سوشل میڈیا کے لیے گھنٹے…
لیکن قرآن کے لیے آدھا گھنٹہ بھی نہیں؟
کل اگر اللہ پوچھ لے:
“میری کتاب کے لیے وقت کہاں تھا؟”
تو ہمارا جواب کیا ہوگا؟ 💔
اصل مشکل وقت کی کمی نہیں،
بلکہ نیت کی کمی ہے۔
🚫 “کل سے شروع کروں گی”
یہ شیطان کی سب سے بڑی چال ہے۔
✨ آج ایک چھوٹا قدم لو،
کل تمہارا دل خود کھنچ کر آ جائے گا۔
قرآن دل کو سکون، گھر کو برکت
اور زندگی کو راستہ دیتا ہے۔
اس سے دوری میں صرف اندھیرا ہے۔ 🌙

Address

Colony Battagram KPK
Kpk
21040

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISLAM is the BEST posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share