Islamic Point

Website

Islamic Point Wellcom to Islamic Point, Islamic statements will be shared here. So please Like, Share and follow ♥️

04/09/2026
خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اترےوہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہویہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوںیہاں خزاں کو گزرنے ک...
06/08/2026

خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

خدا کرے کہ نہ خم ہو سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویشِ ماہ وسال نہ ہو

ہر ایک خود ہو تہذیب وفن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو، کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو، زندگی وبال نہ ہو

(احمد ندیم قاسمی)

🇵🇰🇵🇰🇵🇰👍♥️♥️😂

05/08/2026

ڈاکٹر عبد السلام قـادیـانی ہے جو کہ شریعت اور پاکستانی آئین دونوں کی رو سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں، اس لیے نصابی کتاب میں اس کو مسلمان سائنسدانوں کی فہرست میں شمار کرنا سنگین غلطی ہے جو کہ شریعت اور آئین کے صریح خلاف ورزی ہے، اس لیے فوری طور پر یہ غلطی دور کی جائے۔ احباب اس مہم کو آگے بڑھائیں اور متعلقہ افراد تک یہ بات پہنچانے کی کوشش کریں۔

✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

05/08/2026

روضہ اقدس پر حاضر ہوکر حضور اقدس ﷺ سے دعائے مغفرت کی درخواست کرنا کہ اللہ تعالٰی سے میرے لیے مغفرت اور بخشش طلب فرمائیے۔ (معارف القرآن عثمانی: سورۃ النساء آیت 64) یعنی کہ سورۃ النساء کی یہ آیت "وَلَوْ اَنَّهُمْ اِذْ ظَّلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ جَآءُوْكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللّٰهَ تَوَّابًا رَّحِیْمًا" عام ہے کہ آج بھی روضہ اقدس پر حاضر ہوکر دعائے مغفرت کی درخواست کی جاسکتی ہے کیونکہ حضور اقدس ﷺ کو قبر مبارک میں برزخی حیات حاصل ہے۔

بندہ مبین الرحمٰن

Address

Lakki Marwat KPK
Lakki Marwat
28420

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share