دربار عالیہ باوا حاجی ہاشم ولی المعروف باوا حاجی شاہ بادشاہ مندیاڑی سیداں

  • Home
  • Pakistan
  • Kotli Azad Kashmir
  • دربار عالیہ باوا حاجی ہاشم ولی المعروف باوا حاجی شاہ بادشاہ مندیاڑی سیداں

دربار عالیہ باوا حاجی ہاشم ولی المعروف باوا حاجی شاہ بادشاہ مندیاڑی سیداں صاحبزادہ پیر سید عبدالغفار بخاری

04/06/2026

🌹 عیدِ غدیر مبارک 🌹

الحمدللہ آج 18 ذوالحج کا بابرکت دن ہے، وہ دن جب رسولِ خدا ﷺ نے میدانِ غدیر میں فرمایا:

"مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهَذَا عَلِيٌّ مَوْلَاهُ"

"جس کا میں مولا ہوں، اس کے یہ علیؑ مولا ہیں۔"

اس عظیم اور مبارک دن پر تمام محبانِ اہلِ بیتؑ کو عیدِ غدیر کی دلی مبارکباد۔

🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت علیؑ کی سیرت، عدل، علم اور تقویٰ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

✨ یا علیؑ مدد ✨

عیدِ غدیر مبارک
18 ذوالحج 1446ھ
التماس دعا ء

صاحبزادہ پیر سید عبد الغفار بحاری ۔

27/03/2026
17/09/2025

*بسْــــــــــــــمِ ﷲِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم*

*آج کی حدیث مبارکہ*

✍️ *رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:*

_أَرْبَعٌ يُمِتْنَ اَلْقَلْبَ اَلذَّنْبُ عَلَى اَلذَّنْبِ وَ كَثْرَةُ مُنَاقَشَةِ اَلنِّسَاءِ يَعْنِي مُحَادَثَتَهُنَّ وَ مُمَارَاةُ ۔۔۔۔۔۔ يَا رَسُولَ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَ مَا اَلْمَوْتَى قَالَ كُلُّ غَنِيٍّ مُتْرَفٍ_

*پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چار خصلتیں دل کو مردہ بنا دیتی ہیں:*

1️⃣ *گناہ پر گناہ کرنا*

2️⃣: *خواتین کے ساتھ بہت زیادہ اٹھنا بیٹھنااور گفتگو کرنا*

3️⃣ *ایسے بے عقل کے ساتھ بحث و مباحثہ کرنا جس کا پتہ ہے کہ کبھی بھی حق کو قبول نہیں کرے گا (چاہے لاکھ دلایل لے کر آو)*

4️⃣ *مُردوں سے دوستی اور ہمنشینی*

*پوچھا گیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مُردوں سے کیا مراد ہے؟ تو حضرت (ص) نے فرمایا "ہر وہ دولتمند جو عیاش اور خوش گذران (اور غافل)ہو"۔*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
📚:الخصال،228/1

06/09/2025

💓اسلام علیکم صبح بخیر 💓

💦ہفتہ وحدت میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 💦

🔺 کی مناسبت سے 12 ربیع الاول کو اہلسنت برادران کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مبارکباد پیش کرتا ہوں 🔺

💓عید میلاد نبی ع آئمہ اطہار کے اقوال میں 💓

# # # امام علی بن محمد الہادی (ع) کی حدیث
امام ابو الحسن علی بن محمد (الہادی) علیہ السلام سے ایک حدیث میں روایت ہے کہ جن دنوں میں روزہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے وہ چار ہیں، اور ان میں سے ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا دن ہے، جو کہ ۱۷ ربیع الاول ہے۔ اس حدیث میں صریحاً نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کو روزہ رکھنے جیسے عبادت کے ذریعے منانے کی ترغیب دی گئی ہے، جو اس دن کی تعظیم اور منانے کی ایک شکل ہے۔
اس روایت کا ایک حصہ سند کے ساتھ یوں بیان کیا گیا ہے:
اسحاق بن عبداللہ سے، ابو الحسن علی بن محمد (امام الہادی) علیہ السلام سے ایک حدیث میں مروی ہے...

# # # شیخ مفید کا بیان
محمد بن محمد المفید نے اپنی کتاب "مسار الشیعہ" میں فرمایا ہے کہ ۱۷ ربیع الاول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت ہے۔ اس پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھرانے کے نیک لوگ قدیم زمانے سے ہمیشہ اس کی تعظیم کرتے آئے ہیں، اس کے حق کو پہچانتے آئے ہیں، اس کی حرمت کا خیال رکھتے آئے ہیں، اور اس دن رضاکارانہ طور پر روزہ رکھتے آئے ہیں۔
یہ بیان اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ آئمہ اطہار اور ان کے پیروکار قدیم زمانے سے اس دن کی اہمیت کو سمجھتے اور اسے مخصوص اعمال کے ذریعے مناتے رہے ہیں۔

# # # خلاصہ
یہ احادیث اور اقوال واضح طور پر یہ بتاتے ہیں کہ آئمہ معصومین علیہم السلام اور ان کے قریبی پیروکاروں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت (خاص طور پر ۱۷ ربیع الاول) کو روزہ رکھنے اور دیگر عبادات کے ذریعے منانے کا رواج رہا ہے، جو اس دن کی حرمت اور عظمت کو اجاگر کرتا ہے

صاحبزادہ پیر سید عبدالغفار بخاری

🌹🌹

29/08/2025

*شبِ جمعـه🕊️*
*یَـا سَــرِیـعَ الـــــرِّضَـــا🌷*

*📍دعــــــا و منــــاجــــات کی رات، اپنے مھـــــــربان خـدا کے سـاتھ راز و نیــــــاز کی رات، تــــوبـه و استغفــــــار کی رات اپنے اور اپنے مــرحـومین کے گنـاھـوں کی بخشش طلب کـرنے کی رات، خدایا ہم پر نظرے کرم کیجئے ہماری مشکلات کو آسان کیجئے ہمیں توفیق دیجئے کہ ہم تیرا شکر ادا کر سکے اس طرح جیسے ادا کرنے کا حق ہے ہمیں واجبات کا پابند بنا الٰہی آمين 🤲🏻🌸✨
*التمــــــــاس دعا*
صاحبزادہ پیر سید عبدالغفار بخاری

14/08/2025

*اعمالِ روز اربعین📿*

*❶ زیارت امام حسینؑ اور زیارت اربعین*
اس دن امام حسینؑ کی زیارت مستحب ہے، اور یہ زیارت دراصل زیارتِ اربعین ہے۔
امام حسن عسکریؑ سے روایت ہے کہ آپؑ نے فرمایا:
*"مؤمن کی علامت پانچ چیزیں ہیں:*

1. شب و روز میں 51 رکعت نماز (یعنی 17 رکعت واجب + 34 رکعت نفل) پڑھنا۔

2. زیارتِ اربعین کرنا۔

3. دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا۔

4. پیشانی کو سجدے میں مٹی (خاکِ شفا) پر رکھنا۔

5. بسمِ اللّٰہ الرَّحمٰن الرَّحیم کو بلند آواز سے پڑھنا۔"

*❷ غسلِ اربعین اور توبہ*

*❸ نمازِ فجر کے بعد 100 مرتبہ:*
*لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ*

*❹ 70 مرتبہ تسبیحاتِ اَربَعہ*
*(سُبْحَانَ اللّٰہِ، وَالحَمْدُ لِلّٰہِ، وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ، وَاللّٰہُ أَکْبَر)*

*❺ نمازِ ظہر کے بعد سورۃ العصر پڑھیں، پھر 70 مرتبہ استغفار کریں۔*

*❻ غروبِ اربعین کے وقت 40 مرتبہ:*
*لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ*

*❼ نمازِ عشاء کے بعد سورۃ یٰسین پڑھیں اور ثواب امام حسینؑ کو ہدیہ کریں۔*

*📚 وسائل الشیعه، ج 10، ص 373*

*جتنازیادہ ممکن ہوعزاداری میں شریک ہوں*

07/07/2025

میرا سلام ہو آپ پر یا ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام
میرا سلام ہو آپ کی اولاد پر
میرا سلام ہو آپ کے اصحاب پر
میرا سلام ہو خشک ہونٹوں پر
میرا سلام ہو بے کفن لاشوں پر
میرا سلام ہو ان چادروں پر جن کو نیزوں کی انیوں سے چھینا گیا
میرا سلام ہو ان قدموں پر دھوپ کی شدت سے جو جلتے رہے
میرا سلام ہو ان آنکھوں پر جو خون کے آنسوں روتی رہیں
میرا سلام ہو ان رخساروں پر جن کا رنگ کربلا سے شام تک بدلتا رہا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
😭😭😭😭*
*اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠٰﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢْ*
*

29/06/2025

🌷 *بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ* 🌷

☀ *`حُسینی کیلنڈر`* ☀

🪷 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ*

🍁 *اَلسَّلامُ عَلَى الْحُسَیْنِ ، وَعَلٰى عَلِىِّ بْنِ الْحُسَیْنِ ، وَعَلىٰ اَوْلادِالْحُسَیْنِ ، وَعَلىٰ اَصْحٰابِ الْحُسَیْن علیہ السّلام*

🔥 *اَلّلھُمَ لَعَنَ قَتلَتَ اَلحُسَیِنَؑ َوَاُولاَدُ الَحُسِینؑ وَاَصحَابُ الحُسینؑ علیہ السّلام*

🌹 *أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ*

🌹 *اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ*

*🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ*

🤲 *آٸےحُجّتِ خُدا جلدی آٸیں*

💚 *آج کا دن ➖ سوموار*
🌙 *𝟎𝟒 محرم الحرام 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری*
⭐ *𝟏𝟕 ھاڑ 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی*
☀ *𝟑𝟎 جون 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی*

🌙 *آج 𝟎𝟒 ماہِ محرم کا دن نحس ہے*

😢 *فتویٰ قتلِ امام حسین علیہ السّلام*

4 محرم الحرام 61 ھجری کو ابنِ زیاد ملعون نےیزید کےحکم پر قاضی شریح سے قتلِ امام حسین علیہ السّلام کا فتویٰ جاری کروایا۔
اسی فتویٰ کو لیکر مسجد میں خطبہ دیااور لوگوں کو نواسہ رسول (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم) امام حسین علیہ السّلام کےقتل پر آمادہ کیا۔

😢 *آج کےدن سیدالشہداء مولا امام حسین علیہ السّلام کےسفیر جناب قیس بن مسھرصیداوی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو کوفہ میں ابنِ زیاد کےحکم پر شہید کر دیاگیا۔*

✋ *لبیک یاحُسین علیہ السّلام*
کہ میں کسی پر ہونیوالے ظلم و ناانصافی پر خاموش نہیں رہتا/رہتی۔

🌺 *القرآن الحکیم* 🌺
پارہ: 𝟏𝟔 قَالَ اَلَمۡ
سُورةُطٰہٰ 𝟐𝟎 (مکی) پارہ 𝟏𝟔، رکوع 𝟎𝟖 کل 𝟏𝟑𝟓 ، کلمات 𝟏𝟔𝟒𝟏، حروف 𝟓𝟐𝟒𝟐۔
آیت 52

> قَالَ عِلۡمُہَا عِنۡدَ رَبِّیۡ فِیۡ کِتٰبٍ ۚ لَایَضِلُّ رَبِّیۡ وَلَا یَنۡسَی﴿۫۵۲﴾

*اندھی عقیدت، مانع ہدایت*
۵۲۔ موسیٰ نے کہا: ان کا علم میرے رب کے پاس ایک کتاب میں ہے، میرا رب نہ چوکتا ہے نہ بھولتا ہے۔

🔘 فرعون نے کہا: اگر رب کی یہی تعریف ہے جو تم بیان کر رہے ہو تو ہمارے آباؤاجداد کے بارے میں کیا کہتے ہو، کیا وہ سب گمراہ تھے؟
ان کے پاس کوئی عقل و فہم نہیں تھی کہ انہوں نے نسلاً بعد نسلٍ رب کے بارے میں وہی تصور اختیار کیے رکھا جو آج ہم رکھتے ہیں۔
اگر وہ گمراہ تھے تو تم بتا سکتے ہو کہ وہ کس حال میں ہیں؟

جناب موسیٰ علیہ السّلام نے جواب میں فرمایا:
ان کے اعمال کا پورا حساب میرے پروردگار کے ہاں محفوظ ہے۔ جہاں بھول چوک کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔

💖 *`نسبت روز`*
*آج کا دن مولا امام حسن مجتبی علیہ السّلام اور سیدالشہدا مولا امام حسین علیہ السّلام سے منسوب ھے*

💛 *`آج کےدن کی نمازیں`*

پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ آج کے دن کی 4 رکعت نماز پڑھنے کا بہت ثواب ہے۔
➖ دو دو رکعت کر کے نماز پڑھیں۔
➖ دو رکعت نماز روزِ سوموار پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰه۔
👈 پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد آیت الکرسی پڑھیں۔
👈 دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ توحید پڑھیں اور نماز تمام کریں۔
👈 دوسری دو رکعت کی پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ فلق پڑھیں۔
👈 دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ والناس پڑھیں۔
➖ پھر نماز تمام کر کے 10 مرتبہ پڑھیں۔
*أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّی وَاَتُوبُ اِلَیہ*

🌺 *دوسری نماز*

مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص سوموار کے دن 10 رکعت نماز ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 10 مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔ تو اللّٰه تعالی قیامت کے دن اس کیلٸے ایک نور مقرر فرماٸیگا جو اسکے کھڑے ہونیکی جگہ کو روشن کر دیگا اور سبھی اہلِ محشر اس پر رشک کرینگے۔

💠 *نماز شبِ منگل*

یہ دو رکعت نماز ہے۔ جسکی نیت یوں ہےکہ
دو رکعت نماز شبِ منگل پڑھتا/پڑھتی قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ پہلی رکعت میں سورہ الحمد کےبعد ایک مرتبہ سورہ قدر (اناانزلنا) پڑھیں اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کےبعد 7 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔

💙 *`آج کےاذکار`*
💥 *یا قاضیَ الحاجات 100 مرتبہ*
💥 *سُبحانَ اللهِ وَ الحَمدُ لِلّهِ 1000 مرتبہ*
💥 *یا لطیف 129 مرتبہ*

💙 *`عمل براۓحلال مشکلات`*

اپنی شرعی حاجات کو پورا کرنے کیلٸے آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔

💖 *اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحَسن علیہ السلام*
10 مرتبہ
💖 *اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحُسین علیہ السلام*
10 مرتبہ۔

📚 *_`فقہی تعلیمات`_*
_توضیح المسائل_

🪷 *فتاویٰ - مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔*

❂ *مطہرات*

❶ *پانی*

*مسئلہ (𝟏𝟓𝟎)*
اگر بڑا برتن مثلاً دیگ یا مرتبان نجس ہو جائےتو تین دفعہ پانی سے بھرنےاور خالی کرنے کےبعد پاک ہو جاتاہے۔
اسی طرح اگر اس میں تین دفعہ اوپر سے اسطرح پانی انڈیلیں کہ اسکے تمام اطراف تک پہنچ جائےاور ہر دفعہ اسکی تہہ میں پانی جمع ہو جائے اسکو نکال دیں تو برتن پاک ہو جائےگا اور احتیاط مستحب یہ ہےکہ دوسری اور تیسری بار جس برتن کے ذریعے پانی باہر نکالا جائے اسے بھی دھولیا جائے۔

*مسئلہ (𝟏𝟓𝟏)*
اگر نجس چیز دھات یا پلاسٹک کو پگھلا جائے اور پگھلانے کیوجہ سے اسکا اندرونی حصّہ بھی نجس ہو جائےگا اگر منجمد ہونے کےبعد اسکو پانی سے دھویا جائے تو اس کا ظاہری حصہ پاک ہو جائے گا۔

🔶 *بیشمار فوائد والی سورہ*

دعاؤں کی قبولیت، رزق میں وسعت، حاجات کےپورا ہونے کیلئے سورہ مزمل کو کثرت سے پڑھنے سے بیشمار فوائد حاصل ہوتےہیں۔

📖 *آج کافرمان*

جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:

`قاتل یحییٰ بن زکریا علیہ السّلام بھی ولدالزنا تھا اور قاتل سیدالشہداء امام حُسین علیہ السّلام بھی ولدالزنا۔ اور سوائے ان دونوں (امام حُسین علیہ السّلام اور جناب یحییٰ علیہ السّلام) کےکسی پر آسمان نہیں رویا۔`

😢 *پہلی مجلس امام حُسین علیہ السّلام*

اُم المؤمنین جناب عائشہ راوی ہیں کہ
ایک روز امام حُسین علیہ السّلام اپنےنانا رسولِ خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سےملنے کیلئے تشریف لائے اور اپنےنانا سے کھیلنےمیں مصروف ہو گئے، کبھی انکی پشت پر سوار ہو جاتےاور کبھی نیچےاتر جاتے تھے۔

ایسےمیں جناب جبرائیل علیہ السّلام نازل ہوئےاور کہا:
یامحمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم!
آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی امت آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کےبعد فتنہ کھڑا کرےگی اور آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کےاس بیٹےکو قتل کر دےگی😢

جبرائیل علیہ السّلام نےایک مٹھی میں خاکِ کربلا بھی تھامی ہوئی تھی۔
پھر کہا:
آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کابیٹا حُسین علیہ السّلام اس خاک پر قتل کر دیا جائیگا۔

جب جبرائیل علیہ السّلام واپس چلے گئےتو جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ہاتھ میں خاکِ کربلا تھامے ہوئے اور شدید گریہ کرتے ہوئے باہر نکلےاور اپنےاصحاب کیطرف گئے۔
صحابہ میں اس وقت امیرالمؤمنین علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام،
حضرت عمر، حضرت ابوبکر، حضرت حذیفہ وحضرت عمار یاسر اور حضرت ابوذر موجود تھے۔
صحابہ نےجب یہ منظر دیکھا تو عرض کیا:
یارسولِ خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم!
آپ کو کس نےرلایا؟
پیغمبر خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا:
ابھی ابھی میرےپاس میرا بیٹا حسین علیہ السّلام مجھ سےکھیل رہاتھا کہ جبرائیل علیہ السّلام نازل ہوئےاور کہا:
یارسولِ خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم!
آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کےبعد آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی امت میں ایک فتنہ پیدا ہوگا اور آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کےاس بیٹےکو بےجرم وخطا شہید کر دےگا۔
جناب پیغمبر خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا گریہ اور بڑھ گیا۔

اےعزاداران!
صحابہ میں امیرالمؤمنین علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام بھی تشریف فرما تھے۔
کیا یہ واقعہ سنکر وہ نہ روئےہوں گے؟
کیاباقی صحابہ جو جناب رسولِ خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی چھوٹی سی تکلیف کو بھی دیکھ کر برداشت نہ کر پاتے تھے،
اسطرح گریہ کرتے ہوئےدیکھ کر وہ نہ روئےہوں گے؟
یقیناً گریہ کیاہوگا۔
یہ غمِ حسین علیہ السّلام میں پہلی مجلس برپا ہوئی تھی جس میں ذاکر خود جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم تھےاور سامعین صحابہ کرام تھےاور سب نےملکر گریہ کیا۔😭

🪷 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ:
حر نے نہ نماز بدلی نہ روزے بدلے ۔۔ حر نے صرف "امام" بدلا تھا..!! ❤
تحریر
علامہ کمیل مہدوی.
[4 محرم منسوب ہے
شہادت جنابِ عونؑ و محمّدؑ
فرزِند ہو تم جناب زینب س کے شکوہ نہیں کرنا
جب زخم کوئی کھانا اے عونؑ و محمدؑ 💔
طالب دعاء ۔
صاحبزادہ پیر سید عبدالغفار بخاری

Address

Mandyari Syedan
Kotli Azad Kashmir
11100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دربار عالیہ باوا حاجی ہاشم ولی المعروف باوا حاجی شاہ بادشاہ مندیاڑی سیداں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share