علمائے درہ آدم خیل/ Ulama-e-Darra Adam Khel

علمائے درہ آدم خیل/ Ulama-e-Darra Adam Khel علمائے درہ آدم خیل (اخوروال، زرغن خیل، طورچھپر، شیراکی، بوستی خیل) کا علمی و فکری ترجمان، آفیشل فیس بک پیج "علمائے درہ آدم خیل/ Ulama-e-Darra Adam Khel"

22/08/2026
17/08/2026

بڑی خبر 🚨 | کوہاٹ میں 6 ستمبر کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
کوہاٹ کی تمام تاجر تنظیموں کا متفقہ اور تاریخی فیصلہ!
آج منعقدہ تاجر کنونشن کوہاٹ میں تمام تاجر تنظیموں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ 6 ستمبر 2026ء بروز اتوار سالانہ عظیم الشان تحفظِ ختمِ نبوت کانفرنس کے سلسلے میں نمازِ عصر کے بعد کوہاٹ شہر کے تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
یہ فیصلہ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ سے والہانہ وابستگی، دینی غیرت اور ایمانی جذبے کا بھرپور اظہار ہے۔
📢 تمام تاجرانِ کوہاٹ!
اپنے کاروبار بند کرکے اس عظیم دینی اجتماع میں بھرپور شرکت کریں اور دنیا کو بتا دیں کہ ختمِ نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے کوہاٹ کی تاجر برادری یک زبان و یک جان ہے۔
🔥 چلو چلو! کمپنی باغ کوہاٹ چلو!
🔥 6 ستمبر بروز اتوار — بعد از نمازِ عصر
🔥 28ویں سالانہ عظیم الشان تحفظِ ختمِ نبوت کانفرنس
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کوہاٹ

قرض اور دشمنوں سے حفاظت کی دعا !ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــFollow WhatsApp Chann...
15/08/2026

قرض اور دشمنوں سے حفاظت کی دعا !

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Follow WhatsApp Channel 👇

https://whatsapp.com/channel/0029Vb5S1ORDp2QAExgzvn1P

اھم اطلاع
15/08/2026

اھم اطلاع

جنگ آزادی میں علماء کرام کی قربانیاں
14/08/2026

جنگ آزادی میں علماء کرام کی قربانیاں

14/08/2026

📢 *خطرے کو بھانپ لیجیے اس سے پہلے کہ افسوس کرتے رہ جائیں!*

▪️آپ کا بچہ کن لڑکوں کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا ہے؟
▪️آپ کا بچہ کن لوگوں کے ساتھ وقت گزارتا ہے؟
▪️آپ کے بچے کے پاس پیسے، موبائل، گھڑی جیسی چیزیں کہاں سے آتی ہیں اور کیوں آتی ہیں؟
▪️آپ کے بچے کو بائیک کون دیتا ہے اور کیوں دیتا ہے؟
▪️آپ کے بچے پر خرچے کون کررہا ہے اور کس لیے کررہا ہے؟
▪️آپ کا بچہ کن لوگوں کے ساتھ پکنک منانے جاتا ہے؟
▪️آپ کے بچے کو ہوٹلوں میں کھانے کون کھلا رہا ہے اور اس کی وجہ کیا ہے؟
ایسے کئی سارے سوالات ہیں جو کہ والدین کے ذہن میں آنے چاہییں اور ان کے جوابات تلاش کرکے ان پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرلینا چاہیے۔
ہم اپنی اولاد کے حوالے سے بڑی ہی غفلتوں کا شکار ہیں۔ ہم سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی انجان بن جاتے ہیں۔ اور ہماری یہی غفلتیں اور غلطیاں جہاں ہمارے بچوں کی دنیا اور آخرت برباد کردیتی ہیں تو وہاں ہمارے لیے بدنامی اور افسوس کا ذریعہ بھی بن جاتی ہیں۔ اللّٰہ تعالٰی ہم سب کی حفاظت فرمائے۔
یہ باتیں یقینًا تلخ ہیں، لیکن معاشرے کے بڑھتے اخلاقی زوال کے پیشِ نظر اس معاملے کو نظر انداز کردینا بڑے نقصان کا سبب بن جاتا ہے۔
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آپ کے بچے پر خرچے کرنے والے مفت میں خرچے کررہے ہیں؟ آپ کے بچے کو مفت میں اپنے ساتھ سیر وتفریح کے لیے لے جانے والا آدمی مخلص ہے؟ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کا بچہ اپنی عمر سے بڑے لڑکوں اور افراد کے ساتھ کیوں وقت گزارتا ہے؟ آپ کیسے والدین ہیں کہ جو معاشرے کی بگڑتی صورتحال دیکھنے کے باجود بھی اپنے بچوں کے بارے میں حساس نہیں ہیں؟ نجانے ہم کیوں ایسی باتوں میں بلاوجہ کا اچھا گمان کیے بیٹھے ہیں؟ ہم کس قدر سادہ یا کس قدر غافل لوگ ہیں!
اس موضوع سے متعلق میرے لیے اگرچہ کھل کر بات کرنا مشکل ہورہا ہے لیکن اشاروں کنایوں میں لکھی گئی اس مختصر تحریر کو بہت کچھ سمجھیں اور اپنے بچوں کی طرف بڑھنے والے خطرات کا ادراک کریں۔
آخر میں درد مندانہ گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی تربیت کی فکر کریں، ان پر نظر رکھیں، شفقت کے ساتھ ان کی خبر گیری کریں، یہ آپ کا سرمایہ ہے، اسے ضائع ہونے سے بچائیں۔

آپ کا خیر خواہ
بندہ مبین الرحمٰن
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

Address

Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when علمائے درہ آدم خیل/ Ulama-e-Darra Adam Khel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share