Jamia Ameenia Yaseenia Nakband Stop Kohat

Jamia Ameenia Yaseenia Nakband Stop Kohat Islamic Education

05/06/2026
📢 ضرورت برائے کُک (Cook)جامعہ امینیہ یاسینیہ ناکبند سٹاپ کوہاٹ کے لیے ایک ذمہ دار، دیانت دار اور تجربہ کار کُک (باورچی) ...
31/05/2026

📢 ضرورت برائے کُک (Cook)

جامعہ امینیہ یاسینیہ ناکبند سٹاپ کوہاٹ کے لیے ایک ذمہ دار، دیانت دار اور تجربہ کار کُک (باورچی) کی ضرورت ہے۔

✅ رہائش اور کھانے کی سہولت موجود ہے۔
✅ تنخواہ تجربہ اور صلاحیت کے مطابق طے کی جائے گی۔
✅ دینی ماحول میں کام کرنے کا بہترین موقع۔

📞 رابطہ برائے معلومات:

الحاج حافظ محبوب حسین نقشبندی
0311-7672238

یاسر بن محبوب
0346-5959754

📍 جامعہ امینیہ یاسینیہ ناکبند سٹاپ، کوہاٹ

🎓✨ الحمدللہ ✨🎓ایک طویل علمی سفر…دعاؤں، محنتوں، آزمائشوں اور قربانیوں کے بعدآخرکار اپنے خوبصورت انجام کو پہنچ گیا۔ ❤️میری...
29/05/2026

🎓✨ الحمدللہ ✨🎓

ایک طویل علمی سفر…
دعاؤں، محنتوں، آزمائشوں اور قربانیوں کے بعد
آخرکار اپنے خوبصورت انجام کو پہنچ گیا۔ ❤️

میری اس کامیابی کے پیچھے اُن عظیم ہستیوں کی بے مثال محنت شامل ہے جنہوں نے اپنی راحتوں کو قربان کرکے میری تربیت فرمائی۔

میرے اساتذۂ کرام…
جن کے علم، شفقت، تربیت اور دعاؤں نے میری شخصیت کو سنوارا،
اللہ تعالیٰ ان کے فیوض و برکات کو تا قیامت جاری فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔ 🤲

خصوصاً حضرت صاحبزادہ علامہ احمد بشیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ…
جن کی شفقت، توجہ اور خلوص کو میں زندگی بھر فراموش نہیں کرسکتا۔ ❤️

انہوں نے مجھے صرف پڑھایا نہیں بلکہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے انگلی پکڑ کر علم کے راستے پر چلنا سکھایا ہو۔
میری علمی و فکری تربیت میں ان کا احسان ایسا ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
ان کی محبت، اندازِ تربیت، شفقت بھری نصیحتیں اور طالب علموں پر خصوصی توجہ ہمیشہ میری زندگی کا قیمتی سرمایہ رہیں گی۔

آج اگر میرے نام کے ساتھ علمِ دین کی یہ نسبت جڑی ہے تو اس میں اُن کی محنت، دعا اور خصوصی تربیت کا بہت بڑا حصہ شامل ہے۔
اللہ تعالیٰ حضرت کے درجات کو بلند فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🌹

اور میرے والدین… ❤️
جن کی دعاؤں، قربانیوں، محبتوں اور سجدوں کے بغیر یہ منزل ممکن نہ تھی۔
جنہوں نے اپنی خواہشات کو پسِ پشت ڈال کر میری کامیابی کے خواب کو حقیقت بنایا۔
اللہ کریم انہیں صحت، عافیت، لمبی عمر اور دنیا و آخرت کی بے شمار خوشیاں عطا فرمائے، اور ان کا سایۂ شفقت ہمیشہ میرے سر پر قائم رکھے۔ آمین۔ 🌹

اور میرے پیارے بھائی… 🤍
جنہوں نے زندگی کے ہر موڑ پر میرا سہارا بن کر میرا حوصلہ بڑھایا۔
ہر مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے،
میری تعلیم، ضروریات اور راحت کا اس قدر خیال رکھا کہ کبھی کسی چیز کی کمی محسوس نہ ہونے دی۔

میری کامیابی میں اُن کی محبت، قربانی، تعاون اور خلوص کا بہت بڑا حصہ شامل ہے۔
اللہ تعالیٰ میرے بھائیوں کو دنیا و آخرت کی تمام خوشیوں سے نوازے، ان کے رزق، عزت، صحت اور عمر میں برکت عطا فرمائے، اور ہماری محبت و اخوت کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین۔

یا اللہ!
جس علم سے نوازا ہے اسے
باعمل، بابرکت اور دینِ مصطفی ﷺ کی خدمت کا ذریعہ بنا۔
اور ہمیں اخلاص، ادب اور حق پر استقامت عطا فرما۔ آمین 🤲

آپ سب سے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔ 🌹

✍️گل ولی خان عطاری قادری

الحمدللہ!جامعۃ المدینہ کوہاٹ میں پیرِ الحاج حافظ محبوب حسین نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ ہارون آباد ناکبند ک...
26/05/2026

الحمدللہ!

جامعۃ المدینہ کوہاٹ میں پیرِ الحاج حافظ محبوب حسین نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ ہارون آباد ناکبند کوہاٹ کی طرف سے اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام کے لیے کپڑے بھیجے گئے، جنہیں ڈویژن نگران مولانا فضل کریم مدنی صاحب نے تقسیم کیا۔

اللہ پاک پیر صاحب اور نگران صاحب کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Kohat

Telephone

+923425439538

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Ameenia Yaseenia Nakband Stop Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share