Masjid Ameer-mu-awaiya مسجد امیر معاویہ

Masjid Ameer-mu-awaiya  مسجد امیر معاویہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Masjid Ameer-mu-awaiya مسجد امیر معاویہ, Religious organisation, Khyber.

23/06/2022

ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﮐﮯ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺑﺪﻭ ﺁﭖ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻋﻨﮧ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﮯ ﻣﺪﯾﻨﮯ ﮐﻮ ﭼﻼ ، ﺟﺐ ﻣﺪﯾﻨﮯ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺗﻮ ﺍﺩﮬﯽ ﺭﺍﺕ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﻣﻠﮧ ﺑﯿﻮﯼ ﺗﮭﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺪﯾﻨﮯ ﮐﯽ ﺣﺪﻭﺩ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮨﯽ ﺧﯿﻤﮧ ﻟﮕﺎ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺻﺒﺢ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ، ﺑﯿﻮﯼ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﻗﺮﯾﺐ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺩﺭﺩ ﺳﮯ ﮐﺮﺍﮨﻨﮯ ﻟﮕﯽ ، ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻋﻨﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﻭﺯ ﮐﮯ ﮔﺸﺖ ﭘﺮ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻏﻼﻡ ﺗﮭﺎ ، ﺟﺐ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮯ ﺩﻭﺭ ﺷﮩﺮ ﮐﯽ ﺣﺪﻭﺩ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺁﮒ ﺟﻞ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺧﯿﻤﮧ ﻟﮕﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻏﻼﻡ ﮐﻮ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﮐﮧ ﭘﺘﮧ ﮐﺮﻭ ﮐﻮﻥ ﮨﮯ
ﺟﺐ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮈﺍﻧﭧ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﯿﻮﮞ ﺑﺘﺎﺅﮞ ، ﺁﭖ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﺁﭖ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﮐﺮﺍﮨﻨﮯ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﺭﺩ ﺳﮯ ﭼﯿﺦ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺑﺘﺎﺅ ﺑﺎﺕ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﯿﺮ ﺍﻟﻤﻮﻣﻨﯿﻦ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﮯ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﺁﯾﺎ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻏﺮﯾﺐ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺻﺒﺢ ﻣﻞ ﮐﮯ ﭼﻼ ﺟﺎﺅﮞ ﮔﺎ ، ﺭﺍﺕ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺧﯿﻤﮧ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺻﺒﺢ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ، ﺑﯿﻮﯼ ﺍﻣﯿﺪ ﺳﮯ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﻗﺖ ﻗﺮﯾﺐ ﺁﻥ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ ﭘﻠﭧ ﮐﺮ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﮐﮧ ﭨﮩﮭﺮﻭ ﻣﯿﮟ ﺁﺗﺎ ﮨﻮﮞ ، ﺁﭖ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﻮﺭﺍً ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﺍ ﺍﺟﺮ ﻣﻞ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻟﮯ ﻟﻮ ﮔﯽ ﺯﻭﺟﮧ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﭼﻠﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﺣﺎﻣﻠﮧ ﮨﮯ ، ﻭﻗﺖ ﻗﺮﯾﺐ ﮨﮯ ﭼﻠﻮ ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﭘﮑﮍﻧﺎ ﮨﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﭘﮑﮍ ﻟﻮ ،
ﺁﭖ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﮔﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﺍﻧﮯ ﭘﮑﮍ ﻟﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻟﮑﮍﯾﺎﮞ ﭘﮑﮍﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﮩﺎ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻟﮑﮍﯾﺎﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﻻﺩﮪ ﻟﯿﮟ ،،، ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺍﻟﻠﮧ ۔۔۔ ‏( ﯾﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﻮﻧﺴﻠﺮ ، ﻧﺎﻇﻢ ، ﺍﯾﻢ ﭘﯽ ﺍﮮ ﯾﺎ ﺍﯾﻢ ﺍﯾﻦ ﺍﮮ ﻧﮩﯿﮟ ﯾﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﮨﻮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺩﻭﺳﺘﻮ ﺟﻮ ﮐﮧ 22 ﻻﮐﮫ ﻣﺮﺑﻊ ﻣﯿﻞ ﮐﺎ ﺣﮑﻤﺮﺍﻥ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﻗﻮﺍﻧﯿﻦ ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﮨﮯ ‏) ﺟﺐ ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﻭﮨﺎﮞ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺗﻮ ﻓﻮﺭﺍً ﮐﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﻟﮓ ﮔﺌﮯ ﺑﺪﻭ ﺍﯾﺴﮯ ﺣﮑﻢ ﭼﻼﺗﺎ ﺟﯿﺴﮯ ﺁﭖ ﺷﮩﺮ ﮐﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﻮﮐﯽ ﺩﺍﺭ ﯾﺎ ﻏﻼﻡ ﮨﯿﮟ ،، ﮐﺒﮭﯽ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﺎﻧﮕﺘﺎ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺩﻭﮌﮮ ﺩﻭﮌﮮ ﭘﺎﻧﯽ ﺩﯾﺘﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﭼﮭﺘﺎ ﮐﮧ ﺗﯿﺮﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﯾﮧ ﮐﺎﻡ ﺁﺗﺎ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺘﮯ ،، ﺟﺒﮑﮧ ﺍﺱ ﮐﻮ ﮐﯿﺎ ﭘﺘﮧ ﮐﮧ ﺍﻣﯿﺮ ﺍﻟﻤﻮﻣﻨﯿﻦ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺧﻮﺩ ﮨﯿﮟ ،
ﺟﺐ ﺍﻧﺪﺭ ﺑﭽﮯ ﮐﯽ ﻭﻻﺩﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺯﻭﺟﮧ ﻧﮯ ﺁﻭﺍﺯ ﻟﮕﺎﺋﯽ ﯾﺎ ﺍﻣﯿﺮ ﺍﻟﻤﻮﻣﻨﯿﻦ ﺑﯿﭩﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ﺗﻮ ﯾﺎ ﺍﻣﯿﺮ ﺍﻟﻤﻮﻣﻨﯿﻦ ﮐﯽ ﺳﺪﺍ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺍﺱ ﺑﺪﻭ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺟﯿﺴﮯ ﭘﺎﺅﮞ ﺗﻠﮯ ﺯﻣﯿﻦ ﻧﮑﻞ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﮯ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﮨﯽ ﻋﻤﺮ ﻗﺎﺭﻭﻕ ﺍﻣﯿﺮ ﺍﻟﻤﻮﻣﻨﯿﻦ ﮨﯿﮟ ؟؟ ﺁﭖ ﻋﻤﺮ ﮨﯿﮟ ؟ ﻭﮨﯽ ﺟﺲ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﻗﯿﺼﺮ ﻭ ﮐﺴﺮﯼٰ ﮐﺎﻧﭙﮯ ﺁﭖ ﻭﮦ ﮨﯿﮟ ﻭﮨﯽ ﻭﺍﻟﮯ ﻋﻤﺮ ﮨﯿﮟ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻠﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺩﻋﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﮐﻮ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺩﻋﺎ ﻣﺎﻧﮓ ﮐﺮ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﺎﻧﮕﺎ ﻭﮨﯽ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﺎ؟؟
ﺁﭖ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﺎﮞ ﮨﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﮨﻮﮞ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﮐﺎﺝ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ، ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺍﻭﻝ ﻟﮕﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﮬﻮﺋﯿﮟ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﺍﮌﮬﯽ ﻟﭙﯿﭧ ﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﺧﺪﻣﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ؟ ﺗﻮ ﺳﯿﺪﻧﺎ ﻋﻤﺮ ﺭﻭ ﭘﮍﮮ ﺍﺱ ﺑﺪﻭ ﮐﻮ ﮔﻠﮯ ﺳﮯ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﺗﺠﮭﮯ ﭘﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮﮞ ﮐﮩﺎ ﺁﯾﺎ ﮨﮯ ؟ ؟ ﯾﮧ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺁﻗﺎ ﮐﺎ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﯾﮩﺎﮞ ﺍﻣﯿﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﺳﺘﻘﺒﺎﻝ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ، ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﻋﺰﺗﯿﮟ ﻣﻠﺘﯽ ﮨﯿﮟ ، ﻣﺰﺩﻭﺭ ﺍﻭﺭ ﯾﺘﯿﻢ ﺑﮭﯽ ﺳﺮ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ !!
عدل و انصاف پر مبنی ریاست کا نظام

21/06/2022

وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَلَّمَا خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا قَالَ: «لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ» . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ

حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ جب بھی ہمیں خطاب کرتے تو فرماتے :’’ جس شخص میں امانت نہیں اس کا ایمان ہی نہیں ، اور جس شخص کا عہد نہیں اس کا کوئی دین ہی نہیں ۔‘

(مشکوٰۃ المصابیح_35)

15/06/2022

یہ ایسے لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار بخشیں تو وہ نماز قائم کریں ، اور زکوٰۃ ادا کریں ، اور لوگوں کو نیکی کی تاکید کریں ، اور برائی سے روکیں ۔ اور تمام کاموں کا انجام اللہ ہی کے قبضے میں ہے ۔

اور ( اے پیغمبر ! ) اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں ، تو ان سے پہلے نوح کی قوم ، اور عاد و ثمود کی قومیں بھی ( اپنے اپنے پیغمبروں کو ) جھٹلا چکی ہیں ،

نیز ابراہیم کی قوم اور لوط کی قوم

(سورۃ الحج_41,42,43)

14/06/2022

مسجد امیر معاویہ(رضی) کے چھت کے لیےاینٹ، سریا، سیمنٹ، اور بجری کی اشد ضرورت ہے۔تمام مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی جاتی ہے
لوگ کوبارش اور گرمی کے موسم میں ظہر اور عصرکے نماز پڑھنے میں بہت مشکلات ھوتے ہے
آیزی پیسہ /جاز کیش اکاونٹ نمبر
+923025710597
+923049000656
بینک اکاونٹ نمبر
MCB
PK20 MUCB 1108624331004686

14/06/2022
14/06/2022

کہتے ہیں محمود غزنوی کا دور تھا

ايک شخص کی طبیعت ناساز ہوئی تو طبیب کے پاس گیا

اور کہا کہ مجھے دوائی بنا کے دو طبیب نے کہا کہ دوائی کے لیے جو چیزیں درکار ہیں سب ہیں سواء شہد کے تم اگر شہد کہیں سے لا دو تو میں دوائی تیار کیے دیتا ہوں اتفاق سے موسم شہد کا نہیں تھا ۔۔

اس شخص نے حکیم سے وہ ڈبیا پکڑی اور لوگوں کے دروازے کھٹکھٹانے لگا

مگر ہر جگہ مایوسی ہوئی

جب مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ محمود غزنوی کے دربار میں حاضر ہوا

کہتے ہیں وہاں ایاز نے دروازہ کھولا اور دستک دینے والے کی رواداد سنی اس نے وہ چھوٹی سی ڈبیا دی اور کہا کہ مجھے اس میں شہد چاہیے ایاز نے کہا آپ تشریف رکھیے میں بادشاھ سے پوچھ کے بتاتا ہوں



ایاز وہ ڈبیا لے کر بادشاھ کے سامنے حاضر ہوا اور عرض کی کہ بادشاھ سلامت ایک سائل کو شہد کی ضرورت ہے

بادشاہ نے وہ ڈبیا لی اور سائیڈ میں رکھ دی ایاز کو کہا کہ تین کین شہد کے اٹھا کے اس کو دے دیے جائیں

ایاز نے کہا حضور اس کو تو تھوڑی سی چاہیے

آپ تین کین کیوں دے رہے ہیں

بادشاھ نے ایاز سے کہا ایاز

وہ مزدور آدمی ہے اس نے اپنی حیثیت کے مطابق مانگا ہے

ہم بادشاہ ہیں ہم اپنی حیثیت کے مطابق دینگے ۔

مولانا رومی فرماتے ہیں

آپ اللہ پاک سے اپنی حیثیت کے مطابق مانگیں وہ اپنی شان کے مطابق عطا کریگا شرط یہ ہے کہ

مانگیں تو صحیح ۔

14/06/2022

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

’’ مجھے بتاؤ اگر تم میں سے کسی شخص کے گھر کے سامنے نہر ہو اور وہ ہر روز اس میں پانچ مرتبہ غسل کرتا ہوتو کیا اس کے جسم پر کوئی میل ( گندگی ) باقی رہ جائے گی ؟
‘‘ صحابہ نے عرض کیا ، اس کے جسم پر کوئی میل (گندگی) باقی نہیں رہے گی،

آپ ﷺ نے فرمایا :’’ یہی پانچ نماز وں کی مثال ہے ، اللہ ان کے ذریعے خطائیں مٹا دیتا ہے ۔‘‘

(مشکوٰۃ_565)

07/06/2022

درس حدیث
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کرے اسے دین کی سمجھ عنایت فرما دیتا ہے اور میں تو محض تقسیم کرنے والا ہوں، دینے والا تو اللہ ہی ہے اور یہ امت ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گی اور جو شخص ان کی مخالفت کرے گا، انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا، یہاں تک کہ اللہ کا حکم ( قیامت ) آ جائے ( اور یہ عالم فنا ہو جائے ) ۔
صحیح بخاری 71

20/04/2022

اللہ کسی بھی شخص کو اس کی وسعت سے زیادہ ذمہ داری نہیں سونپتا۔ اس کو فائدہ بھی اسی کام سے ہوگا جو وہ اپنے ارادے سے کرے، اور نقصان بھی اسی کام سے ہوگا جو اپنے ارادے سے کرے۔ ( مسلمانو اللہ سے یہ دعا کیا کرو کہ : ) اے ہمارے پروردگار ! اگر ہم سے کوئی بھول چوک ہوجائے تو ہماری گرفت نہ فرمایئے۔ اور اے ہمارے پروردگار ! ہم پر اس طرح کا بوجھ نہ ڈالیے جیسا آپ نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اور اے ہمارے پروردگار ! ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالیے جسے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہ ہو۔ اور ہماری خطاؤں سے درگذر فرمایئے، ہمیں بخش دیجیے، اور ہم پر رحم فرمایئے۔ آپ ہی ہمارے حامی و ناصر ہیں، اس لیے کافر لوگوں کے مقابلے میں ہمیں نصرت عطا فرمایئے۔

(سورۃ البقرہ_286)

Address

Khyber

Telephone

+923339169076

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Masjid Ameer-mu-awaiya مسجد امیر معاویہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share