Masjid Ayesha Siddiqa Welfare Organization

Masjid Ayesha Siddiqa Welfare Organization Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Masjid Ayesha Siddiqa Welfare Organization, Religious organisation, Mohallah Dodal, Shinkiari, Mansehra, Khyber Pakhtunkhwa.

وَ اْمُرْ اَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْهَاؕ-لَا نَسْــٴَـلُكَ رِزْقًاؕ-نَحْنُ نَرْزُقُكَؕ-وَ الْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوٰى۔
فنڈز اور عطیات کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔
92 334 9244733
https://youtube.com/?si=C8gt1hLd1yT8SxtQ

30/03/2025
07/03/2025

Youtube link in bio

05/03/2025

درسِ حدیث آقاِ دوجہان جنابِ محمد الرسول اللہ

05/03/2025

مسجدِ عائشہ صدیقہؓ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ انتظام جامع مسجدِ عائشہ صدیقہؓ محلہ دودال میں اب درسِ قرآنِ مجید کے ساتھ درسِ حدیث بھی شروع جس کا دورانیہ بعداز نمازِ فجر 4 سے 5 منٹ ہے۔ اس مختصر سے وقت میں آقاِ دوجہان، سرکارِ کونین، امام الانبیاء، خاتم الانبیاء، رب العالمین کے مبعوث کردہ رحمت اللعامین نبی جنابِ محمد الرسول اللہ ﷺ کی زبانِ مبارک سے ادا کردہ سنہری احادیث سُنائی جائیں گی۔اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔والسلام

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللّٰہ الحمداللہ الحمداللہ الحمداللہنوجوانانِ محلہ دودال نے احکاماتِ الٰہیہ کو سمجھنے اور اُن پر عمل...
29/10/2024

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللّٰہ
الحمداللہ الحمداللہ الحمداللہ

نوجوانانِ محلہ دودال نے احکاماتِ الٰہیہ کو سمجھنے اور اُن پر عمل پیرا ہونے کیلئے قرآن مجید بمعہ ترجمہ سیکھنے کا اہتمام کیا۔

نوجوانانِ محلہ کے اِس شوق کو مدِنظر رکھتے ہوئے نائب خطیب ومہتمم جامع مسجد عائشہ صدیقہ وصدر مسجد عائشہ صدیقہ ویلفیئر آرگنائزیشن قاضی عبداللّٰہ رشید نے اُن کے اِس شوق ولگن کو جِلا بخشتے ہوئے تدریسِ قرآنِ کریم بمعہ ترجمہ کا اہتمام کیا۔ مورخہ 29 اکتوبر 2024 کو اِس کا دوسرا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے دوسرا سپارہ سیقوم ترجمہ و تفسیر کے ساتھ مکمل کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔

ادارہِ ہذا جامع مسجد عائشہ صدیقہ روایات سے ہٹ کر اہلیانِ علاقہ کو اِس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ بھی آئیں اور خداوندِ تعالٰی کے قرآن سیکھنے کے اِس اَمر کی پاسداری کرتے ہوئے قرآنِ مجید سیکھیں۔

مسجد عائشہ صدیقہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے تمام شعبات سپارہِ دوم سیقول بمعہ ترجمہ مکمل کرنے والے حضرات کو دل کی اتھاہ گھرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اِس سنگِ میل میں سب سے بڑا اور قیمتی تعاون استادِ محترم جناب قاضی عبداللّٰہ رشید صاحب کا ہے جِنہوں نے اپنے والد استادِ محترم خطیب ومہتمم جامع مسجد عائشہ صدیقہ وسرپرستِ اعلٰی مسجد عائشہ صدیقہ ویلفیئر آرگنائزیشن اور انتہائی شفیق و مہربان جناب حضرت مولانا قاضی رشید احمد صاحب(اللہ پاک انکی زندگی میں برکت عطا فرمائے آمین) و دادا جناب حضرت مولانا حضرت احمد صاحب رح کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اِس کارِ خیر کو بہت سی مشکلات و آزمائشوں کے ساتھ نہ صرف جاری رکھا بلکہ کامیابی کی دوسری سیڑھی بھی عبور کر لی۔

اللّٰہ رب العزت استادِ محترم کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی اور ایمان و صحت والی زندگی عطا کرے۔
[آمین ثمہ آمین]

یاداشت کے لیئے ہم آپکو بتاتے چلیں کہ اِس کارِ خیر کا پہلا سنگِ میل یعنی سپارہِ اوّل الف لٰم بمعہ ترجمعہ و تفسیر 12 اگست 2024 کو عبور کیا گیا تھا.

اللّٰہ تبارک و تعالیٰ اسی شوق کو لگن کے ساتھ بقیہ قرآن مجید بھی ترجمعہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین

°•° خَيْرُکُم مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ°•°تم میں بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے.الحمدُاللّٰہ ٹینسائی ...
29/10/2024

°•° خَيْرُکُم مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ°•°
تم میں بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے.

الحمدُاللّٰہ ٹینسائی ڈیوز اکیڈمی کے طلبہ کے جوش و جذبہ کو دیکھتے ہوئے مسجدِ عائشہ صدیقہؓ ویلفیئر آرگنائزیشن کا ایک اور سنہرا قدم۔

ٹینسائی ڈیوز اکیڈمی میں تعلیم القرآن بمعہ ترجمعہ بڑے ذوق و شوق سے جاری و ساری ہے۔

مسجدِ عائشہ صدیقہؓ ویلفیئر آرگنائزیشن ہر روایت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے اِس نیک امر کو آگے ہی بڑھاتی چلی جا رہی ہے.

یاداشت کے لیئے شعبہ نشرواشاعت آپکو بتاتا چلے کہ تعلیم القرآن بمعہ ترجعہ کا آغاز جامع مسجد عائشہ صدیقہؓ محلہ دودال سے ہوا جو کہ آج بھی بڑی کامیابی کیساتھ جاری و ساری ہے.

اہلِ علاقہ بھی اِس سنہری موقع سے فائدہ اُٹھائیں اور اپنے اہل و عیال میں سے مردوں کو (خواہ بڑے ہوں یا بچے) احکماتِ الٰہیہ کو سمجھنے اور قرآنِ کریم بمعہ ترجمعہ پڑھنے بھیجیں.

اللّٰہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو.

والسلام

15/09/2024

گولڈن جوبلی ختمِ نبوت کانفرنس لاہور
اور رائیونڈ مرکز ❤️

Send a message to learn more

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللّٰہنوجوانانِ محلہ دودال نے احکاماتِ الٰہیہ کو سمجھنے اور اُن پر عمل پیرا ہونے کیلئے قرآن مجید بمع...
23/08/2024

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللّٰہ
نوجوانانِ محلہ دودال نے احکاماتِ الٰہیہ کو سمجھنے اور اُن پر عمل پیرا ہونے کیلئے قرآن مجید بمعہ ترجمہ سیکھنے کا اہتمام کیا۔

نوجوانانِ محلہ کے اِس شوق کو مدِنظر رکھتے ہوئے نائب خطیب ومہتمم جامع مسجد عائشہ صدیقہ وصدر مسجد عائشہ صدیقہ ویلفیئر آرگنائزیشن قاضی عبداللّٰہ رشید نے اُن کے اِس شوق ولگن کو جِلا بخشتے ہوئے تدریسِ قرآنِ کریم بمعہ ترجمہ کا اہتمام کیا۔ مورخہ 12 اگست 2024 کو اِس کا پہلا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلا سپارہِ *الف لٰم* ترجمہ و تفسیر کے ساتھ مکمل کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔

ادارہِ ہذا جامع مسجد عائشہ صدیقہ روایات سے ہٹ کر اہلیانِ علاقہ کو اِس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ بھی آئیں اور خداوندِ تعالٰی کے قرآن سیکھنے کے اِس اَمر کی پاسداری کرتے ہوئے قرآنِ مجید سیکھیں۔

مسجد عائشہ صدیقہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے تمام شعبات سپارہِ اول *الف لٰم* بمعہ ترجمہ مکمل کرنے والے حضرات کو دل کی اتھاہ گھرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اِس سنگِ میل میں سب سے بڑا اور قیمتی تعاون استادِ محترم جناب قاضی عبداللّٰہ رشید صاحب کا ہے جِنہوں نے اپنے والد استادِ محترم خطیب ومہتمم جامع مسجد عائشہ صدیقہ وسرپرستِ اعلٰی مسجد عائشہ صدیقہ ویلفیئر آرگنائزیشن اور انتہائی شفیق و مہربان جناب حضرت مولانا قاضی رشید احمد صاحب(اللہ پاک انکی زندگی میں برکت عطا فرمائے آمین) و دادا جناب حضرت مولانا حضرت احمد صاحب رح کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اِس کارِ خیر کو بہت سی مشکلات و آزمائشوں ساتھ نہ صرف جاری رکھا بلکہ کامیابی کی پہلی سیڑھی بھی عبور کر لی۔

اللّٰہ رب العزت استادِ محترم کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی اور ایمان و صحت والی زندگی عطا کرے۔
[آمین ثمہ آمین]

*بسم اللّٰہِ الرحمٰنِ الرحیم* 🩵 *الحمداللّٰہ* مسجدِ عائشہ صدیقہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام پہلی ماہانہ اصلاحی مجل...
18/08/2024

*بسم اللّٰہِ الرحمٰنِ الرحیم* 🩵
*الحمداللّٰہ* مسجدِ عائشہ صدیقہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام پہلی ماہانہ اصلاحی مجلس جامع مسجد عائشہ صدیقہؓ محلہ دودال میں بروزِ جمعۃ المبارک بعد از نمازِ مغرب منعقد ہوئی

اس پہلی ماہانہ اصلاحی مجلس کے مہمانِ خصوصی حضرت مولانا ضیاء الرحمٰن ضیاء صاحب تھے جنہوں ہے فہمِ قرآن کے موضوع پر مدّلل اور جامع گفتگو فرمائی
بعد ازاں محفل کا اختتام سرپرستِ اعلیٰ مسجد عائشہ صدیقہؓ ویلفیئر آرگنائزیشن حضرت مولانا قاضی رشید احمد صاحب کے قیمتی نصائح اور دعا سے ہوا

اہلِ علاقہ گزارش ہے کہ ہر مجلس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
*ان شاءاللّٰہ* بھرپور فائدہ ہوگا۔
*والسلام*

*اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ* بروز جمعۃ المبارک بتاریخ ۲ اگست ۲۰۲٤ بمطابق ۲۸ محرم الحرام *جامع مسجد عائشہ صدیقہ* محلہ دودال...
04/08/2024

*اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ*

بروز جمعۃ المبارک بتاریخ ۲ اگست ۲۰۲٤ بمطابق ۲۸ محرم الحرام *جامع مسجد عائشہ صدیقہ* محلہ دودال میں *صدر مسجد عائشہ صدیقہ ویلفیئرآرگنائزیشن *قاضی عبداللہ رشید* کی زیرِ صدارت ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں علم و ادب سے منسلک بہت سی باتیں ہوئیں اِس کے ساتھ ساتھ *مسجد عائشہ صدیقہ ویلفیئر آرگنائزیشن* کے کارکنان نے کام کرنے کی حکمتِ عملی پر اتفاق کیا, میٹنگ میں *مسجد عائشہ صدیقہ ویلفیئر آرگنائزیشن* کے منشور کا خاکہ پیش کیا گیا جو جلد ہی شائع کر دیا جائے گا۔

آج ہی کے دن کامیابی کی طرف پہلا قدم بڑھاتے ہوئے *مسجد عائشہ صدیقہ ویلفیئر آرگنائزیشن* کے کارکنان کو مستقل شناخت دی گئی۔

اہلِ علاقہ و کارکنانِ آرگنائزیشن ہر میٹنگ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

اپنی ذمہ داری کوذمہ داری سے نبھائیں۔

والسلام

Address

Mohallah Dodal, Shinkiari, Mansehra
Khyber Pakhtunkhwa
21140

Opening Hours

Monday 03:30 - 18:00
Tuesday 03:30 - 18:00
Wednesday 03:30 - 18:00
Thursday 03:30 - 18:00
Friday 03:30 - 18:00
Saturday 03:30 - 18:00
Sunday 03:30 - 18:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Masjid Ayesha Siddiqa Welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share