ڈیلنگ ایک لعنت ہے

ڈیلنگ ایک لعنت ہے یہ جھوٹ سننے والے اور حرام کھانے والے ہیں۔۔۔القرآن

14/01/2023

بے شک ڈیلنگ اور سود حرام ہیں اور تھل کو برباد کر رہے ہیں

19/09/2022
تعلیمی نظام میں عدم دلچسپی کی وجوہات۔۔۔حالیہ طالب علموں کے آنیوالے نتاٸج پر والدین ,اساتذہ اور خود طالب علم اپنے نتاٸج پ...
19/09/2022

تعلیمی نظام میں عدم دلچسپی کی وجوہات۔۔۔
حالیہ طالب علموں کے آنیوالے نتاٸج پر والدین ,اساتذہ اور خود طالب علم اپنے نتاٸج پر پریشان حال ہیں اور سوشل میڈیا پر ناکامیوں کی پوسٹیں لگا رہے ہیں اور ایک دوسرے کو موردِ الزام ٹھہرا رہے ہیں۔لیکن اپنی ناکامی کو تسلیم کرنے کے لیے کوٸی تیار نہیں۔۔
موجودہ ناکامیوں کے اسباب اور اس کے حل۔۔
والدین کو اپنے بچوں پر کنٹرول نہیں ہے جو کہ والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے۔موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔اب تقریبا ہر دوسرے نہیں تو تیسے طالب علم کے پاس موباٸل موجود ہے۔جس کا استعمال منفی یا مثبت کر رہا بچہ۔۔۔یہ والدین کو لازمی پتہ ہونا چاہیے اگر بڑا بھاٸی ہے تو اس کو اس کی خبر رکھنی چاہیے۔۔۔کوشش تو یہ کریں کہ بچوں کو مکمل وقت کے لیے سیل فون نا دیں۔۔
اس کے بعد اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے۔۔۔معلم کا مقام و مرتبہ جتنا اونچا ہے۔آج کے اکثر اساتذہ اس کی بے توقیری کرتے نظر آتے ہیں۔
استاد خود پاس بیٹھا کر بچے کو موباٸیل سے انٹرٹین کرتا ہے تو آپ خود سمجھ جاٸیں۔۔۔
اکثر بچوں سے سننے کو ملتا ہے اور دیکھا بھی ہے کہ اساتذہ کرام بچوں کے ساتھ پب جی اور اس طرح کی اور گیمز کھیلتے ہیں۔اب بچے احترام کیسے کریں گے۔۔بات یہاں ختم نہیں بلکہ سربراہ ادارہ یا ہیڈ ادارے کا اس کا اساتذہ پر کوٸی کنٹرول نہیں۔۔اور جیسا سربراہ ادارہ کا مقام ہونا چاہیے وہ بھی اس کو بھلاٸے ہوٸے ہیں۔۔
پیسے کی ہوس اور انسانی خواہشات کے ریلے نے بھی طالب علموں کے اذہان کو متاثر کیا ہے۔
بلکہ اب بچہ تھوڑا ہی بڑا ہوتا ہے تو اس کے منہ پر پیسہ کی رَٹ سجی ہوتی ہے۔۔
ہمارے شہر اور اڑوس پڑوس کے علاقوں میں ”ڈیلنگ“(فراڈ،دھوکہ) نے بھی سٹوڈنٹ کے مستقبل کو داٶ پر لگایا ہے۔کرونا کی چھٹیوں کے بعد جب سکول کھلنے لگے تو ڈیلر مافیا پریشان ہو گیا کہ اب ورکر کم ہو جاٸیں گے۔۔۔اور ڈیلنگ مافیا کی تحسین و اکرام میں والدین اور اساتذہ برابر کے شریک ہیں۔۔۔
بچوں میں حرام کمانا،نشہ اور غیر اخلاقی حرکتیں دیکھنے کو مسلسل مِل رہی ہیں۔۔کوٸی اس پر روکنے کو آگے نہیں آتا۔۔اور کہ کر ٹال دیا جاتا ہے کہ اس کا اپنا فعل ہے۔۔۔
قرآن میں ہمیں ”خیرِ اُمت“امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی وجہ سے کہا گیا ہے۔۔
اس لیے ہمیں اپنی اداٶں پر خود سمجھنے اور سمنبھلنے کی ضرورت ہے۔۔
از قلم۔۔۔معراج رسول بگھور

چن- رنگپور بگھور اور آدھی کوٹ کے تمام سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو ڈیلنگ کے خلاف بچوں میں آگاہی مہم کا ...
17/09/2022

چن- رنگپور بگھور اور آدھی کوٹ کے تمام سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو ڈیلنگ کے خلاف بچوں میں آگاہی مہم کا آغاز کرنا چاہیے اور بتانا چاہیے کےاس معاشرتی ناسور کے معاشرے میں کیا نقصانات ہیں اور یہ دھوکہ دہی کتنا بڑا ظلم اور گناہ ہے تا کہ ہماری آنے والی نسلیں اس برائی سے بچ سکیں اور اس کو فخر نہیں بلکہ شرمندگی سمجھیں ۔۔۔

لمحہٕ فکریہپیسہ آیا کہاں سے£حضرت ابو ہریرةؓ سے مروی ہے کہرسول ﷺ نے فرمایا۔۔              کہ ایک زمانہ آٸے گا کہ لوگ اس چ...
17/09/2022

لمحہٕ فکریہ
پیسہ آیا کہاں سے£
حضرت ابو ہریرةؓ سے مروی ہے کہ
رسول ﷺ نے فرمایا۔۔
کہ ایک زمانہ آٸے گا کہ لوگ اس چیز کی پرواہ نہیں کریں گے کہ مال حلال طریقے سے آیا کہ حرام۔۔۔
صحیح بخاری

17/09/2022

ڈیلنگ (دھوکہ ,فراڈ)
ڈیلنگ جس میں آپ جھوٹ کا مسلسل سہارا لیکر ملکی و بیرونی ملک لوگوں کو انعامات وغیرہ کا لالچ دے کر لوگوں سے رقم بٹورتے ہیں۔۔اور بغیر کسی محنت و مشقت کے کماٸی کرتے ہیں۔۔۔اس وقت ایک پورا ڈیلنگ مافیا ہے جو معاشرتی بگاڑ کا سبب ہے میرے گاٶں اور اس کے پڑوس میں موجود چن اور چکوک اور رنگپور بگھور میں اس کا دھندہ عروج پر ہے۔۔
پیسے کی لالچ و حرص نے بہت سوں کو اندھا کیا ہوا ہے۔۔۔اور وہ اس لعنت کا شکار ہیں۔
اس نے نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی کوٸی کسر نہیں چھوڑی۔۔تعلیم نا ہونے کے برابر ہے۔۔۔اب تعلیمی اداروں کو چھوڑ کر نوجوان نسل ڈیلنگ اسٹیشن& کا رخ کرتی ہے۔۔
اب لوگوں نے محنت و مشقت چھوڑ کر ڈیلنگ کرنا شروع کر دیا ہے اور اس کے جواز میں وہ شیطانی دلیلیں بھی پیش کرتے ہیں کہ ہم أَسْتَغْفِرُ اللّٰه (جہاد) کر رہے ہیں اور سونے پہ سُہاگا یہ ہوا کہ معاشرے میں ان کو محفلِ رونق بنایا جانے لگا ہے اور سیاسی لوگ بھی ان کے پشتیبان بنے ہوٸے ہیں۔۔
نبی کریمﷺ کا فرمان مبارک ہے۔۔کہ ہاتھ سے کمانے والا اللّٰہ کا دوست ہے۔۔
اب محنت و مشقت سے رزق حلال کمانے والے کو معاشرے میں عجیب نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔۔
اس وقت ڈیلنگ ایک لعنت کی صورت میں ہمارے معاشرے کو تباہ و برباد کر رہی ہے۔۔اس کی وجہ سے نوجوانوں میں نشہ عام ہو رہا ہے اور تو اور نوجوان لڑکیاں اور عورتیں بھی اس لعنت کا شکار ہیں۔۔بے حیاٸی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔۔سفید پوش اور علاقہ کے زمیندار اس لعنت کی وجہ سے احساسِ کمتری کا شکار ہیں کیونکہ ڈیلنگ والوں کی ریل پیل کی وجہ سے مہنگاٸی زیادہ ہوٸی۔یہ حرام کے پیسوں کو پانی کی طرح بہاتے ہیں۔۔ہر دوسرا تیسرا نوجوان جس کو معاشرے میں کچھ کردار ادا کرنا تھا وہ ڈیلنگ والوں کی عیاشیاں دیکھ کر ڈیلنگ کے خواب سجاٸے ہوٸے ہے۔۔
اور سب سے زیادہ وہ شخص متاثر ہے جو محنت و مشقت سے کچھ کماتا بناتا ہے اور اللہ اس کی محنت کے نتیجے میں اس کچھ اللہ رزق عطا ٕ کرتا ہے اور اسے بھی یہ سننے کو ملتا ہے کہ یار ڈیلنگ کرتے ہو۔۔۔
میری اپنے نوجوان دوست بھاٸیوں سے گزارش ہے کہ اس ڈیلنگ جیسی لعنت کے خلاف عوام میں آگاہی پیدا کریں۔۔اور حق کی آواز بلند کریں۔۔۔
والسلام

Address

Chan, Adhikot, Rangpur
Khushab
41260

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ڈیلنگ ایک لعنت ہے posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share