Abul Hasan Qari Riaz Salfi Spiritual Page۔

Abul Hasan Qari Riaz Salfi Spiritual Page۔ Islamic reminders based on the Quran and Sunnah.

19/08/2026
09/08/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

السلام علیکم اس سال مفتی کورس کے لیے پاکستان اور بیرون ممالک سے صرف 30 علماء کرام داخل کیے جائیں گے،اگلے سال ان شاءاللہ ...
25/06/2026

السلام علیکم اس سال مفتی کورس کے لیے پاکستان اور بیرون ممالک سے صرف 30 علماء کرام داخل کیے جائیں گے،اگلے سال ان شاءاللہ تعداد بڑھادی جائے گی
رجسٹریشن کیلئے رابطہ 03342858466 مفتی مدثر لطیف اثری

إسناده صحيح سنن ابن ماجہ : 800 اس کی سند صحیح ہے
14/03/2026

إسناده صحيح سنن ابن ماجہ : 800 اس کی سند صحیح ہے

*ہمیشہ میٹھا بولیں!**کڑوا کسی کو اچھا نہیں لگتا*
16/02/2026

*ہمیشہ میٹھا بولیں!*
*کڑوا کسی کو اچھا نہیں لگتا*

امام ابنِ قیمؒ فرماتے ہیں:"قُرآن کو یُوں پڑھو جیسے کوئی اپنے محبوب کا خط پڑھ رہا ہو۔ہر لفظ پر غور کرو،اُسے دل سے لگاؤ او...
16/02/2026

امام ابنِ قیمؒ فرماتے ہیں:
"قُرآن کو یُوں پڑھو جیسے کوئی اپنے محبوب کا خط پڑھ رہا ہو۔
ہر لفظ پر غور کرو،
اُسے دل سے لگاؤ اور اُس کی مُحبّت' محسوس کرو۔" ❤️‍🩹📖

11/02/2026

*الحمدللہ والصلاة والسلام علي رسول الله*

حال ہی میں مجھے جامعہ ابی ھریرہ بورے والہ میں حفظِ قرآن کے طلبہ کے سالانہ امتحان لینے کا موقع ملا۔
یہ لمحہ میرے لیے بے حد خوشی اور اطمینان کا باعث بنا۔ بچوں نے جس اعتماد، روانی اور خوبصورت انداز میں قرآن مجید سنایا، وہ واقعی قابلِ تحسین تھا۔ ان کا ضبط اور تلفظ نہایت عمدہ تھا، آیات کی ادائیگی میں پختگی اور تجوید کی جھلک نمایاں تھی۔ مزید خوشی اس بات پر ہوئی کہ بچوں کو ضروری دعائیں بمع ترجمہ اچھی طرح یاد تھیں، جو ان کی ہمہ جہت تربیت کا واضح ثبوت ہے۔

بچوں کا ڈسپلن مثالی تھا۔ وہ نہایت سلیقے، ادب اور خاموشی کے ساتھ اپنی باری آنے پر امتحان دیتے رہے۔ سب بچے صاف ستھرے اور باوقار انداز میں موجود تھے، جس سے ادارے کی تربیتی محنت جھلک رہی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ وہاں کا ماحول دیکھ کر دل بے حد خوش ہوا اور یہ احساس تازہ ہوا کہ قرآن سے جڑے یہ بچے امت کا روشن مستقبل ہیں۔

یقیناً اس کامیابی کے پیچھے اساتذہ کرام کی دن رات کی محنت شامل ہے۔ ان کی لگن، اخلاص اور محنت بچوں کی کارکردگی میں واضح نظر آ رہی تھی۔ اسی طرح جامعہ کے ذمہ داران کی شفقت اور نگرانی بھی نمایاں تھی، جو ہر پہلو سے بچوں کی بہترین تربیت میں مصروف دکھائی دی۔

میں بالخصوص جامعہ کے مدیر محترم مولانا حافظ شہباز خورشید صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کی قیادت میں ادارہ دینی و اخلاقی تربیت کا حسین نمونہ بنا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔

خصوصی طور پر میں اپنے محترم حافظ ابوبکر صدیق طاہر صاحب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس عظیم ذمہ داری کو ادا کرنے کے قابل سمجھا اور مدعو کیا۔ ان کی محبت اور اعتماد میرے لیے باعثِ عزت ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے، ان کے علم و عمل میں برکت دے اور انہیں دینِ اسلام کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ اس جامعہ کو ہمیشہ آباد رکھے، اساتذہ و طلبہ کو اخلاص اور استقامت نصیب فرمائے، اور اسے قرآن کی خدمت کا مضبوط مرکز بنائے۔ آمین۔
از قلم ۔
*قاری محمد عباس ملک*
مدیر حفظ الکتاب سپر سیکشن جامعہ بلال الاسلامیہ یوکے سنٹر لاہور
*03008126961*

Address

Khanewal
Khanewal
63800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abul Hasan Qari Riaz Salfi Spiritual Page۔ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share