28/05/2026
🌹 سالانہ عظیمُ الشان، فقیدُ المثال جشنِ شامِ ولایت 🌹
✨ بمناسبت عیدُ اللہ الاکبر — عیدِ سعید غدیر ✨
👑 بسلسلہ تاجپوشیِ مولائے کائنات، امیرُالمؤمنین حضرت اِمام علی ابنِ ابی طالب علیہ الصلوٰۃ والسلام 👑
📍 بمقام: بڑا علم مارکیٹ، لقمان خیرپور
حسبِ روایت، امسال بھی یہ روح پرور و پُرنور جشن درج ذیل تصریحات کے مطابق نہایت تزک و احتشام، عقیدت و احترام اور شایانِ شان انداز میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس بابرکت محفلِ ولایت میں نامور شعراءِ کرام، معروف منقبت خواں اور قصیدہ خواں حضرات بارگاہِ شہنشاہِ ولایت مآب میں اپنے اپنے نذرانۂ عقیدت پیش فرمائیں گے اور سامعین کے قلوب کو عشقِ مولا علیؑ کی خوشبو سے معطر کریں گے۔
🌸 محفل کی نمایاں خصوصیات: 🌸
🔹 ایمان افروز مناقب و قصائد
🔹 روح پرور نذرانۂ عقیدت
🔹 شایانِ شان لنگر و نیاز
🔹 مومنین کی پرتکلف تواضع
🔹 روایتی و شاندار آتش بازی کا خصوصی مظاہرہ
💫 تمام عاشقانِ ولایت سے بروقت شرکت کی مؤدبانہ و پُرخلوص استدعا ہے۔ 💫 نوٹ: فائرنگ کرنے والے کو قانون کے حوالے کیا جائے گا۔
🌹 منتظرین قدوم: پرنور فاؤنڈیشن لقمان خیرپور 🌹
✍️ منتظمینِ جشن:سید عادل حسنین زیدی، سید عاصم حسنین زیدی و برداران و احبابِ ولا