Silsala E Aliya Naqeebia

Silsala E Aliya Naqeebia This is the official page of the Naqeebiya spiritual order, headquartered in Naqeebabad Sharif, Kasur, Pakistan.

The current patrons and custodians of the Naqeebiya spiritual order are Sufi Muhammad Naqeeb-ur-Rehman Shah and Sufi Muhammad Asadullah Shah.

وَمَاۤ  اَرۡسَلۡنٰکَ اِلَّا رَحۡمَۃً  لِّلۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۰۷﴾‏And (Esteemed Prophet,) We did not send you but as a mercy f...
26/08/2026

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰکَ اِلَّا رَحۡمَۃً لِّلۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۰۷﴾‏

And (Esteemed Prophet,) We did not send you but as a mercy for all (creatures of) the worlds.‏

اور (اے رسولِ محتشم!) ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر۔‏

(الْأَنْبِيَآء‏ - Al-Anbiyā [21 : 107])

جشنِ عیدِ میلادُ النبی ﷺ - 12 ربیع الاول 1448ھ یہ اللہ تعالیٰ کا عظیم فضل و احسان ہے کہ اُس نے ہمیں اپنے محبوب، خاتم الن...
26/08/2026

جشنِ عیدِ میلادُ النبی ﷺ - 12 ربیع الاول 1448ھ

یہ اللہ تعالیٰ کا عظیم فضل و احسان ہے کہ اُس نے ہمیں اپنے محبوب، خاتم النبیین، رحمتُ للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی منانے، آپ ﷺ کا ذکرِ خیر کرنے اور آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو یاد کرنے کی سعادت عطا فرمائی۔

میلادِ مصطفیٰ ﷺ محض ایک خوشی کا اظہار نہیں، بلکہ اس عہد کی تجدید بھی ہے کہ ہم اپنے محبوب نبی ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اپنی زندگیوں کے لیے مشعلِ راہ بنائیں، آپ ﷺ کی سنتوں سے وابستہ ہوں اور آپ ﷺ کی تعلیماتِ رحمت و محبت کو عام کریں۔

اللہ رب العزت ہمیں سچی محبتِ رسول ﷺ، کامل ادب اور اتباعِ سنت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

جشنِ عید میلادُ النبی ﷺ - 12 ربیع الاول 1448ھوہ دن کہ جس نے زمانے کو نور بخشا،وہ ساعت کہ جس نے دلوں کو محبتِ مصطفیٰ ﷺ عط...
25/08/2026

جشنِ عید میلادُ النبی ﷺ - 12 ربیع الاول 1448ھ

وہ دن کہ جس نے زمانے کو نور بخشا،
وہ ساعت کہ جس نے دلوں کو محبتِ مصطفیٰ ﷺ عطا کی۔

آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف، قصور میں جشنِ عید میلادُ النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر 8 خوش نصیب احباب کے لیے عمرۂ مبارک کے ٹکٹس بذریعہ قرعہ اندازی پیش کیے جائیں گے۔ اس میں سات حضرات اور ایک مستورہ کے لیے عمرہ کے ٹکٹس شامل ہیں۔

اللہ کریم جنہیں یہ سعادت عطا فرمائے، ان کے سفر کو آسان، حاضری کو مقبول اور قدم قدم پر اپنی رحمتوں سے نوازے۔

تمام احباب کو محبت و عقیدت کے ساتھ اس بابرکت اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی جاتی ہے۔

بمقام: آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف، قصور

تاریخ: 12 ربیع الاول 1448ھ / 26 اگست 2026ء

وَ اِنۡ تُکَذِّبُوۡا فَقَدۡ کَذَّبَ اُمَمٌ مِّنۡ قَبۡلِکُمۡ ؕ وَ مَا عَلَی الرَّسُوۡلِ  اِلَّا الۡبَلٰغُ  الۡمُبِیۡنُ ﴿۱...
23/08/2026

وَ اِنۡ تُکَذِّبُوۡا فَقَدۡ کَذَّبَ اُمَمٌ مِّنۡ قَبۡلِکُمۡ ؕ وَ مَا عَلَی الرَّسُوۡلِ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِیۡنُ ﴿۱۸﴾‏

اور اگر تم نے (میری باتوں کو) جھٹلایا تو یقیناً تم سے پہلے (بھی) کئی امتیں (حق کو) جھٹلا چکی ہیں، اور رسول پر واضح طریق سے (احکام) پہنچا دینے کے سوا (کچھ لازم) نہیں ہے۔‏

(الْعَنْکَبُوْت‏ - Al-‘Ankabūt [29 : 18])

وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُدۡخِلَنَّہُمۡ  فِی الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۹﴾‏اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک ا...
20/08/2026

وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُدۡخِلَنَّہُمۡ فِی الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۹﴾‏

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے تو ہم انہیں ضرور نیکو کاروں (کے گروہ) میں داخل فرما دیں گے۔‏

(الْعَنْکَبُوْت‏ - Al-‘Ankabūt [29 : 9])

اَمۡ حَسِبَ الَّذِیۡنَ یَعۡمَلُوۡنَ السَّیِّاٰتِ اَنۡ  یَّسۡبِقُوۡنَا ؕ سَآءَ  مَا یَحۡکُمُوۡنَ  ﴿۴﴾‏کیا جو لوگ برے کام...
19/08/2026

اَمۡ حَسِبَ الَّذِیۡنَ یَعۡمَلُوۡنَ السَّیِّاٰتِ اَنۡ یَّسۡبِقُوۡنَا ؕ سَآءَ مَا یَحۡکُمُوۡنَ ﴿۴﴾‏

کیا جو لوگ برے کام کرتے ہیں یہ گمان کئے ہوئے ہیں کہ وہ ہمارے (قابو) سے باہر نکل جائیں گے؟ کیا ہی برا ہے جو وہ (اپنے ذہنوں میں) فیصلہ کرتے ہیں۔‏

(الْعَنْکَبُوْت‏ - Al-‘Ankabūt [29 : 4])

الحمدللہ رب العالمین، اللہ تعالیٰ کا بے پایاں فضل و احسان ہے کہ اس نے ہمیں اپنے محبوب، خاتم النبیین، رحمتُ للعالمین حضرت...
14/08/2026

الحمدللہ رب العالمین، اللہ تعالیٰ کا بے پایاں فضل و احسان ہے کہ اس نے ہمیں اپنے محبوب، خاتم النبیین، رحمتُ للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی منانے اور آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ، شمائلِ مبارکہ اور تعلیماتِ عالیہ کو یاد کرنے کی سعادت عطا فرمائی۔

اسی سلسلۂ محبت و عقیدت میں آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف، قصور میں، حسب روایت، جشنِ عید میلادُ النبی ﷺ کی بابرکت محفل کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جو حضور نقیبِ ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب الرحمٰن شاہ مدظلہ العالی اور حضور عظمتِ ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد اسداللہ شاہ مدظلہ العالی کی زیرِ سایہ و قیادت منعقد ہوگی۔

محفلِ میلاد میں تلاوتِ کلامِ پاک، ذکر و اذکار، درود و سلام، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، سیرتِ طیبہ کے ایمان افروز تذکرے اور دیگر بابرکت مجالس کا انعقاد ہوگا، تاکہ دلوں میں محبتِ رسول ﷺ کو تازہ کیا جائے اور آپ ﷺ کی پاکیزہ تعلیمات سے رہنمائی حاصل کی جائے۔

تمام وابستگانِ سلسلۂ عالیہ نقیبیہ، مریدین، محبین اور عاشقانِ رسول ﷺ کو دعوت پیش کی جاتی ہے کہ اس بابرکت محفلِ ذکرِ مصطفیٰ ﷺ میں شرکت فرمائیں۔

اللہ رب العزت ہمیں سچی محبتِ رسول ﷺ، اتباعِ سنتِ مصطفیٰ ﷺ اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور اس بابرکت محفل کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

12/08/2026
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ یَہۡدِیۡہِمۡ رَبُّہُمۡ بِاِیۡمَانِہِمۡ ۚ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہِمُ  ال...
11/08/2026

اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ یَہۡدِیۡہِمۡ رَبُّہُمۡ بِاِیۡمَانِہِمۡ ۚ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہِمُ الۡاَنۡہٰرُ فِیۡ جَنّٰتِ النَّعِیۡمِ ﴿۹﴾‏

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انہیں ان کا رب ان کے ایمان کے باعث (جنتوں تک) پہنچا دے گا، جہاں ان (کی رہائش گاہوں) کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہوں گی (یہ ٹھکانے) اُخروی نعمت کے باغات میں (ہوں گے)۔‏

(يُوْنـُس‏ - Yūnus [10 : 9])

وَ لَا تَسۡتَوِی الۡحَسَنَۃُ  وَ لَا السَّیِّئَۃُ ؕ اِدۡفَعۡ  بِالَّتِیۡ  ہِیَ  اَحۡسَنُ فَاِذَا الَّذِیۡ بَیۡنَکَ وَ بَ...
07/08/2026

وَ لَا تَسۡتَوِی الۡحَسَنَۃُ وَ لَا السَّیِّئَۃُ ؕ اِدۡفَعۡ بِالَّتِیۡ ہِیَ اَحۡسَنُ فَاِذَا الَّذِیۡ بَیۡنَکَ وَ بَیۡنَہٗ عَدَاوَۃٌ کَاَنَّہٗ وَلِیٌّ حَمِیۡمٌ ﴿۳۴﴾‏

اور نیکی اور بدی برابر نہیں ہو سکتے، اور برائی کو بہتر (طریقے) سے دور کیا کرو سو نتیجتاً وہ شخص کہ تمہارے اور جس کے درمیان دشمنی تھی گویا وہ گرم جوش دوست ہو جائے گا۔‏

(فُصِّلَت/حٰم السَّجْدَة‏ - Fuṣṣilat/Ha-Mim Sajdah [41 : 34])

Address

Kasur

Telephone

+923458472320

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Silsala E Aliya Naqeebia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Silsala E Aliya Naqeebia:

Shortcuts

Share