Jammat E Ahle Sunnat Karianwala

Jammat E Ahle Sunnat Karianwala Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jammat E Ahle Sunnat Karianwala, Karianwala.

کڑیانوالہ سالانہ تاجدارِ صداقت افضل الخلق بد از رسول سیدنا ابوبکر صدیقِ اکبرؓ کی یاد میں کانفرنس کی تصویری جھلکیاں۔
06/12/2025

کڑیانوالہ سالانہ تاجدارِ صداقت افضل الخلق بد از رسول سیدنا ابوبکر صدیقِ اکبرؓ کی یاد میں کانفرنس کی تصویری جھلکیاں۔

•سالانہ عظیم الشان تاجدارِ صداقت کانفرنس•تمام احباب سے گزارش ہے کہ آج نمازِ مغرب مرکزی جامع مسجد اویسیہ شاہ بہرام کڑیانو...
05/12/2025

•سالانہ عظیم الشان تاجدارِ صداقت کانفرنس•

تمام احباب سے گزارش ہے کہ آج نمازِ مغرب مرکزی جامع مسجد اویسیہ شاہ بہرام کڑیانوالہ میں ادس فرمائیں۔

احباب وقت کی پابندی کرتے ہوئے بھرپور شرکت فرمائیں۔

جزاک اللہ خیر۔

اہلسُنت اہلِ محبت آپ کو سلام پیش کرتے ہیں۔۔۔❤️
18/11/2025

اہلسُنت اہلِ محبت آپ کو سلام پیش کرتے ہیں۔۔۔❤️

اہلِ سنت کے تاریخی و عظیم الشان گرینڈ اجلاس میں حضرت قبلہ، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، حضرت علامہ حافظ محمد عبدالرشید اویسی...
18/11/2025

اہلِ سنت کے تاریخی و عظیم الشان گرینڈ اجلاس میں حضرت قبلہ، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، حضرت علامہ حافظ محمد عبدالرشید اویسی صاحب (مسندنشین خانقاہِ عالیہ اویسیہ، گجرات شریف) کی خدمات کو دل کی گہرائیوں سے سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اتحاد کا چراغ جلا، دلوں کو ہمسفر بنایا،
اعلیٰ مرتبے والے سادات و مفتیانِ کرام کو
ایک صف میں جمع کیا، تاریخ کے صفحات کو روشن کر دیا

حضرت صاحب نے جو ولولہ انگیز کردار ادا کیا، وہ اتحادِ اہلِ سنت کی ایک بے مثال اور روشن مثال ہے۔ جس اخلاص، حوصلے اور روحانی بصیرت کے ساتھ انہوں نے ساداتِ کرام اور ممتاز مفتیانِ اہلِ سنت کو ایک صف میں جمع کیا، وہ نہ صرف ایک اجلاس کی کامیابی ہے بلکہ تاریخ کے صفحات میں ایک تابناک باب کی صورت میں محفوظ ہے۔

ان کی قیادت، مسلسل محنت اور للّٰہی سوچ اہلِ سنت کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد ہے۔ ہم ان کی اس بلند پایہ خدمتِ دین، جذبۂ اتحاد، اور امتِ مسلمہ کے لیے اٹھائے گئے تاریخی قدم پر دلی عقیدت اور احترام کے ساتھ سلام پیش کرتے ہیں۔
منجانب: جماعت اہلسنت پاکستان حلقہ کڑیانوالہ۔

سُنے گا اقبالؔ کون ان کویہ انجمن ہی بدل گئی ہےنئے زمانے میں آپ ہم کو پُرانی باتیں سنا رہے ہیں
09/11/2025

سُنے گا اقبالؔ کون ان کو
یہ انجمن ہی بدل گئی ہے
نئے زمانے میں آپ ہم کو پُرانی باتیں سنا رہے ہیں

1500ویں جشنِ ولادتِ خاتم النبیین کے موقع پر عوامی پارک کڑیانوالہ میں ڈویژن گجرانوالہ کی سب سے بڑی اور  تاریخی و شاندار ت...
12/09/2025

1500ویں جشنِ ولادتِ خاتم النبیین کے موقع پر عوامی پارک کڑیانوالہ میں ڈویژن گجرانوالہ کی سب سے بڑی اور تاریخی و شاندار تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس کے کامیاب انعقاد و احسن انتظامات کرنے پر پیر طریقت رہبر شریعت عظیم علمی و روحانی پیشوا حضرت علامہ مولانا حافظ محمد عبدالرشید اویسی صاحب(مسندنشین خانقاہ عالیہ اویسیہ گجرات شریف) جماعتِ اہلسُنت حلقہ کڑیانوالہ و میلاد کمیٹی کے اراکین کو تخائف بطور خراجِ تحسین پیش کررہے ہیں۔

پیر طریقت رہبر شریعت عظیم علمی و روحانی پیشوا حضرت علامہ مولانا حافظ محمد عبدالرشید اویسی صاحب(مسندنشین خانقاہ عالیہ اوی...
12/09/2025

پیر طریقت رہبر شریعت عظیم علمی و روحانی پیشوا حضرت علامہ مولانا حافظ محمد عبدالرشید اویسی صاحب(مسندنشین خانقاہ عالیہ اویسیہ گجرات شریف) کو صاحبزادہ عبدالمصطفی منہاس(ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان حلقہ کڑیانوالہ) شیخ مشتاق علی گوگا(چئیرمین مرکزی انجمن میلاد کمیٹی حلقہ کڑیانوالہ) سندھ کی ثقافتی اجرک پہنا رہے ہیں۔

1500ویں جشنِ ولادتِ خاتم النبیین کے موقع پر عوامی پارک کڑیانوالہ میں ڈویژن گجرانوالہ کی سب سے بڑی اور  تاریخی و شاندار ت...
11/09/2025

1500ویں جشنِ ولادتِ خاتم النبیین کے موقع پر عوامی پارک کڑیانوالہ میں ڈویژن گجرانوالہ کی سب سے بڑی اور تاریخی و شاندار تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس کے کامیاب انعقاد و اہتمام پر پیر طریقت رہبر شریعت عظیم علمی و روحانی پیشوا حضرت علامہ مولانا حافظ محمد عبدالرشید اویسی صاحب(مسندنشین خانقاہ عالیہ اویسیہ گجرات شریف) کی طرف سے اپنی رہائش گاہ پر جماعتِ اہلسُنت حلقہ کڑیانوالہ کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔

جماعت اہلسنت پاکستان حلقہ کڑیانوالہ کے زیرِ اہتمام اہلیان کڑیانوالہ کے تعاون سے گجرات میں سیلابی پانی سے متاثرہ تقریباً ...
10/09/2025

جماعت اہلسنت پاکستان حلقہ کڑیانوالہ کے زیرِ اہتمام اہلیان کڑیانوالہ کے تعاون سے گجرات میں سیلابی پانی سے متاثرہ تقریباً 250 گھروں میں خشک راشن اور 300 سے زائد گھروں میں کھانہ تقسیم کیا گیا۔
جس کی نگرانی صاحبزادہ عبدالمصطفی منہاس(ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت حلقہ کڑیانوالہ) نے کی۔
اللہ پاک تمام متاثرہ خاندانوں کی مدد فرمائے اور اراکینِ جماعتِ اہلسنت و تمام معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین ثمہ آمین۔
منجانب: جماعت اہلسُنت پاکستان حلقہ کڑیانوالہ تحصیل و ضلع گجرات۔

1500 ویں جشنِ ولادتِ خاتم النبیینؐ کے موقع پر کڑیانوالہ میں  57 سالہ جشنِ عید میلاد النبیؐ کے قدیمی جلوس کی  تصویری جھلک...
09/09/2025

1500 ویں جشنِ ولادتِ خاتم النبیینؐ کے موقع پر کڑیانوالہ میں 57 سالہ جشنِ عید میلاد النبیؐ کے قدیمی جلوس کی تصویری جھلکیاں۔
منجانب: جماعت اہلسنت پاکستان حلقہ کڑیانوالہ و اھلیانِ کڑیانوالہ تحصیل و ضلع گجرات۔

ِ_ولادت

Address

Karianwala

Telephone

+923002654590

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jammat E Ahle Sunnat Karianwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share