Noor-e-Iman

Noor-e-Iman 🌙 اسلامی نورِ ایمان 🌙
📖 روزانہ قرآن و حدیث سے خوبصورت پیغامات
🤍 دین کی روشنی پھیلانے کی ایک چھوٹی سی کوشش
✨ فالو کریں اور ثواب کا حصہ بنیں..
(1)

29/06/2026

پنجاب کے ایک گاؤں نے جنازے کی رسم کو بدل کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ جہاں ایک غریب شخص کا جنازہ جب جنازہ گاہ پہنچا اور صفیں درست ہوئیں، تو امام صاحب نے شرکاء سے مخاطب ہو کر ایک دل سوز اعلان کیا: یہ میت جس کا ہم جنازہ پڑھنے لگے ہیں، اپنے گھر کا واحد کفیل اور سہارا تھا۔ سوگواران میں صرف ایک بیوہ اور تین چھوٹے بچے ہیں۔ عدت کے ایام میں ان کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ لہذا، جنازہ گاہ کے مرکزی دروازے پر ایک چادر بچھا دی گئی ہے۔ جو بھی صاحبِ توفیق بغیر کسی دکھلاوے کے، اللہ کی رضا کے لیے دس روپے سے لے کر اپنی حیثیت کے مطابق جتنی رقم دے سکتا ہے، وہ وہاں ڈال دے۔ جنازے کے بعد جب چادر سے رقم جمع کی گئی تو وہ ایک لاکھ روپے سے زائد کی تھی۔ کسی کے 10 روپے تھے تو کسی کے 100، لیکن اس مشترکہ ہمدردی نے یتیم بچوں کے لیے کئی مہینوں کا معاشی سکون فراہم کر دیا۔ تعزیت صرف ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے کا نام نہیں، بلکہ دکھ کی گھڑی میں عملی سہارا بننے کا نام ہے۔ ہمارے نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ اگر کوئی پودا لگائے اور اس سے کسی انسان، پرندے یا جانور کو فائدہ پہنچے، تو لگانے والے کو اس کا بھی ثواب ملتا رہتا ہے۔ جنت کا آسان راستہ خلقِ خدا کی خدمت میں چھپا ھوا ہے۔ آئیں اس روایت کو ہر گاؤں اور شہر میں زندہ کریں۔ جب بھی کسی ایسے غریب کا جنازہ ہو جو گھر کا واحد کفیل تھا، تو وہاں کے علماءِ کرام پانچ منٹ ادھر اُدھر کی بات کرنے کے بجائے یہ اعلان کریں کہ "مرحوم کے بچوں کے لیے اپنا حصہ ڈالیں"۔ تاکہ اس کے خاندان کو معاشی پریشانی سے بچایا جا سکے اور آپ کا یہ عمل آپ کے لیے صدقہ جاریہ بن جائے۔۔۔
۔
جزاک اللّہ خیر۔
🌙Noor-e-Imaan

29/06/2026

🌙Noor-e-Imaan

اُن ہاتھوں کی خیر ہو جو ہمارے سروں پر شفقت کی تھپکیاں دیں ان سایوں پر سلامتی ہو جو ہماری ڈھال بنے رہتے ہیںان قدموں پہ را...
29/06/2026

اُن ہاتھوں کی خیر ہو
جو ہمارے سروں پر شفقت کی تھپکیاں دیں

ان سایوں پر سلامتی ہو
جو ہماری ڈھال بنے رہتے ہیں

ان قدموں پہ راحت ہو
جو بھیڑ میں ہمارے لیے راہیں ہموار کرتے ہیں ،

بہاریں ہمیشہ آپ کی جانب رواں رہیں !!!
مجھے کبھی آپ کا دُکھ دیکھنا نصیب نہ ہو
آمین ثم آمین!
🌙Noor-e-Imaan

29/06/2026

🌹*جادو اور نظر بد سے بچاؤ کے لیے رقیہ شرعیہ روز سنا کریں*🌹

🌹*اپنے بچوں کو روز سنایا کریں*🌹

🌹*اپنے گھروں میں روز اونچی اواز میں لگایا کریں* 🌹

🌹*اللّٰه سب کو نظر بد اور جادو اور جن و انس کے برے شر سے محفوظ فرمائے۔*
*اللھــــم آمیـــن ثـــم آمیـــن یـــا رب العـــالمیـــن 🤲💞🌹*
🌙Noor-e-Imaan

زلزلوں اور آفات سے حفاظت کے لیے صبح وشام پڑھنے کی مسنون دعا !🌙Noor-e-Imaan
29/06/2026

زلزلوں اور آفات سے حفاظت کے لیے صبح وشام پڑھنے کی مسنون دعا !
🌙Noor-e-Imaan

*اور جب آخرت میں نامہ اعمال کھولے جائیں گے تب ہم جان جائیں گے کہ صرف وہی لمحے قیمتی تھے جو اللہ کی یاد میں گزرے۔* ذکر دل...
29/06/2026

*اور جب آخرت میں نامہ اعمال کھولے جائیں گے تب ہم جان جائیں گے کہ صرف وہی لمحے قیمتی تھے جو اللہ کی یاد میں گزرے۔*

ذکر دلوں کا سکون... رب کا قرب..
‏✿ *سبحان الله*
‏✿ *الحمد لله*
‏✿ *لا إله إلا الله*
‏✿ *الله أكبر*
‏✿ *لا حول ولاقوة إلا بالله*

(پھر سے دہرائیں...)

‏✿ *سبحان الله*
‏✿ *الحمد لله*
‏✿ *لا إله إلا الله*
‏✿ *الله أكبر*
‏✿ *لا حول ولاقوة إلا بالله*

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ🫐

*`🌼اَفْضَلُ الذِّكْرِ: لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ💛`*
*ترجمہ: سب سے افضل ذکر “لا الٰہ الا اللہ” ہے۔♥️*
🌙Noor-e-Imaan

29/06/2026

*کیا آپ تو ان لوگوں میں سے نہیں جو یہ سب سوچتے ہیں ؟*
عقیدہ درست کر لیں اور آگے شئر بھی ضرور کریں۔۔۔
🌙Noor-e-Imaan

29/06/2026

کل پاکپتن کا بہشتی دروازہ کھولا گیا،یہ پانچ دن عشاء اور فجر کے درمیان کھلا رہے گا۔

روزانہ اس دروازے سے ڈیڑھ لاکھ لوگ گزریں گے جن کا یہ ماننا ہے کہ جو شخص ایک بار اس دروازے سے گزرا اس کے سبھی گناہ معاف ہونگے،یہ جنتی دروازہ ہے ۔

عالم اسلام میں گناہ بخشوانے کی یہ خصوصی سہولت و رعایت پاکستانیوں کے ہاتھ اور حصے میں آئی ہے ۔

مسجد الحرام کے 243 دروازے،مسجد نبوی شریف کے 110 دروازے ،قبلہ اوّل بیت المقدس کے 11 دروازے مسلمانوں کے تینوں مقدسات کے مجموعی 364 دروازوں میں سے کسی دروازے کے حصے میں یہ “سعادت “ نہ آئی کہ آدمی صرف نیچے سے گزرے اور گناہوں سے دھل جائے۔

میں یہ سوچ رہا ہوں کہ تیرہویں صدی سے پہلے اس خطے کے لوگ گناہ بخشوانے کے لئے کیا کرتے ہونگے ؟

جنت کے اس دروازے پر بھیڑ کی وجہ سے 2021 میں 16 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ 2010 میں ایک خودکش بمبار کو بھی باب جنت سے گزر کر، چھ افراد کو ہمراہ لیکر، بزعم خود جنت میں جانے کا “شرف” حاصل ہوا تھا۔

جنت کا یہ واحد دروازہ ہے جس پر فرشتے نہیں بلکہ پنجاب پولیس تعینات ہے۔ 🙏
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

*جہالت اور بد عقیدگی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔*
*جنت میں شارٹ کٹ راستے سے جانے کے لیے*
`پاک پتن میں بابا فرید کے مزار پر`
*بہشتی دروازے میں داخلے کے لیے*
*کئی میل لمبی لائن ۔۔۔ بغیر عمل صالح کے،*
`بنا صحیح ایمان و عقیدے کے`
*اور دین کے تقاضوں کو پورا کیئے بغیر ہی*
`جنت میں داخل ہونے کے`
`خواہشمند لوگوں کی بھیڑ دیکھیں۔`

*اللّٰه تعالیٰ ہم مسلمانوں کو ہدایت عطا فرمائے*
`آمین ثم آمیـــن یا رب العالمین`
▬▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬▬

Address

Karachi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor-e-Iman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share