Labbaik Ya Hussain as

Labbaik Ya Hussain as اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاٲَباعَبْدِاﷲ الحُسِــــــــــيَنَ۴
_یا عَلیؔؑ کاش ميرا عشق اثر دکھلائے 🤍🌸🖇️_

17/08/2026
13 محرمآج کربلا میں قبیلۂ بنی اسد کی آمد ہوئی۔ مرد، عورتیں اور بچے "لبیک یا حسینؑ" کہتے ہوئے حرمِ امام حسینؑ کی جانب دو...
01/07/2026

13 محرم
آج کربلا میں قبیلۂ بنی اسد کی آمد ہوئی۔ مرد، عورتیں اور بچے "لبیک یا حسینؑ" کہتے ہوئے حرمِ امام حسینؑ کی جانب دوڑتے ہوئے آئے۔

یہ وہی قبیلۂ بنی اسد ہے جس سے امام حسینؑ نے یہ سرزمین خریدی تھی۔ خریدنے کے بعد امامؑ نے اس قبیلے کے مردوں، عورتوں اور بچوں کو الگ الگ بلا کر وصیت فرمائی تھی:

"اے بنی اسد کے مردو! کل جب ہمیں یہاں شہید کر دیا جائے گا تو ہمارے لاشے اس تپتے صحرا میں پڑے ہوں گے، تم آنا اور ہمارے لاشوں کو دفن کر دینا۔"

پھر عورتوں سے فرمایا:

"اے بنی اسد کی عورتو! اگر تمہارے مرد جان، مال یا خوف کی وجہ سے نہ آ سکیں، تو تم فرات سے پانی بھرنے کے بہانے آ جانا اور ہمارے لاشوں کو دفن کر دینا۔"

پھر بچوں سے فرمایا:

"اے بنی اسد کے بچو! اگر تمہارے ماں باپ بھی نہ آئیں، تو تم کھیلتے ہوئے آ جانا اور ہمارے لاشوں پر خاکِ کربلا ڈال دینا۔"

یہ وہی وصیت ہے جس پر آج تک قبیلۂ بنی اسد عمل کرتا آ رہا ہے۔ وہ ہر سال اپنی عورتوں اور بچوں کے ساتھ 13 محرم کو کربلا آتے ہیں، اور "لبیک یا حسینؑ" کی صدائیں بلند کرتے ہوئے اپنے مولا سے وفا کا عہد تازہ کرتے ہیں۔ 💔😢

واقعہ کربلا اور اس کے بعد کے لرزہ خیز حالات میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا کردار تاریخِ انسانیت کا وہ درخشاں باب ہے جو...
18/06/2026

واقعہ کربلا اور اس کے بعد کے لرزہ خیز حالات میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا کردار تاریخِ انسانیت کا وہ درخشاں باب ہے جو صبر، شجاعت اور حق گوئی کی لازوال داستان ہے۔ میدانِ کربلا میں جب نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا، تو اس ہولناک ظلم کے بعد اہل بیتِ اطہار کے لٹے ہوئے قافلے کی قیادت کی بھاری ذمہ داری سیدہ زینبؑ کے کندھوں پر آ گئی۔ اس کٹھن سفر میں آپؑ یتیموں اور دکھیاری خواتین کے لیے ایک مضبوط پناہ گاہ بنی رہیں۔ لیکن سیدہ زینبؑ کا سب سے بڑا معجزہ ابنِ زیاد اور یزید کے بھرے درباروں میں خطبے دینا تھا۔ آپؑ نے اپنی فصاحت و بلاغت اور علیؑ جیسے لہجے کی گرج سے ظالم جابر حکمرانوں کے غرور کو خاک میں ملا دیا، کربلا کے حقیقی مقصد کو آشکار کیا اور یزیدی سلطنت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔ اگر حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا کی تپتی ریت پر اپنے خون سے اسلام کی آبیاری کی، تو سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے اپنے بے مثال صبر اور جرات مندانہ خطبوں کے ذریعے اس قربانی کو ہمیشہ کے لیے زندہ و جاوید بنا دیا، اسی لیے آپ کو شریکۃ الحسینؑ اور فاتحِ شام کہا جاتا ہے۔😭😭

Murshid sain😘Waiting new Album🌹
23/05/2026

Murshid sain😘
Waiting new Album🌹

١ ذوالحجہ عقدِ بی بی فاطمہ(س) و امام علی (ع) مبارک۔🌸🤍
18/05/2026

١ ذوالحجہ عقدِ بی بی فاطمہ(س) و امام علی (ع) مبارک۔🌸🤍

03/05/2026

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Labbaik Ya Hussain as posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share