Al Quran

Call Website Contact the place of worship

Al Quran Al Quran is holy book of the muslims around the globe . it is the most readed book in the world .

it consists of 30 para and it has 114 surah ,6666 ayats and 14 sajdas.

25/09/2026
25/09/2026

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جب قرآن زنا کا ذکر کرتا ہے تو وہاں عورت کا ذکر پہلے کیا گیا ہے، لیکن جب چوری کا ذکر کرتا ہے تو وہاں مرد کو پہلے رکھا گیا؟ یہ قرآن کا ایک عجیب راز ہے، آئیے آج میں آپ کو بتاتی ہوں!

جب اللہ تعالیٰ سورۂ نور میں زنا کا ذکر کرتے ہیں تو وہاں عورت کا ذکر پہلے کیا گیا ہے، جیسے ارشاد ہے:

الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي
یعنی: زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والا مرد۔

اور پھر آگے سزا کا ذکر کیا گیا ہے۔

لیکن... جب سورۂ مائدہ میں چوری کا ذکر کیا گیا ہے تو وہاں مرد کو پہلے رکھا گیا ہے، جیسے ارشاد ہے: وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ

یعنی: چوری کرنے والا مرد اور چوری کرنے والی عورت۔

اور پھر یہاں بھی آگے سزا کا ذکر کیا گیا ہے۔

مگر... سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہے؟ زنا کا ذکر کرتے ہوئے عورت کو پہلے کیوں رکھا گیا؟ اور چوری کا ذکر کرتے ہوئے مرد کو پہلے کیوں رکھا گیا؟ آئیے، میں آپ کو کچھ وجوہات بتاتی ہوں۔

زنا کے اندر عورت کا ذکر پہلے کیوں کیا گیا ہے؟

اس کی کئی وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ تو یہ ہے کہ زنا بذاتِ خود بہت زیادہ قبیح اور برا عمل ہے۔ یعنی ویسے تو زنا عورت کے لیے بھی بری چیز ہے اور مرد کے لیے بھی، لیکن زنا کی صورت میں حمل ٹھہر جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اگر حمل ٹھہر جائے تو یہ چیز کئی مہینے عورت کے لیے شرمندگی کا باعث بنتی رہتی ہے، اس لیے عورت کو پہلے رکھا گیا ہے۔

کیونکہ مرد تو ایک بار زنا کر کے سائیڈ پر ہو جاتا ہے، لیکن وہ چیز اگلے کئی مہینوں تک عورت کو تنگ کرتی رہتی ہے، اس لیے عورت کو پہلے رکھ کر آگاہ کیا گیا کہ عورت! تم نے زیادہ کوشش کرنی ہے زنا سے بچنے کی، کیونکہ یہ چیز تمہارے لیے زیادہ باعثِ شرمندگی ہے۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ عورت کمزور اور قابلِ رحم ہوتی ہے۔ اس لیے عورت کا ذکر پہلے کیا گیا۔ آپ نہیں سمجھے نا؟ آئیے، میں سمجھاتی ہوں...

قرآن یہ بتا رہا ہے کہ عورت مرد کے مقابلے میں فزیکلی کمزور ہوتی ہے، اس کے اندر اتنی طاقت نہیں ہوتی جتنی مرد کے اندر ہوتی ہے۔ اور عورت کے معاملے میں شریعت بھی نرمی کرتی ہے۔ اسلام کہتا ہے کہ عورت پر رحم کیا جائے، عورت پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے۔ لیکن...

زنا کے معاملے میں عورت کا ذکر پہلے کر کے اسلام نے یہ بتا دیا کہ جب ایک کمزور اور قابلِ رحم مخلوق کے لیے سزا ہے، اس کے لیے اللہ نے زنا کی سزا میں کوئی نرمی اختیار نہیں کی، تو پھر ایک ایسی مخلوق جو مضبوط ہے، طاقتور ہے، اس کے لیے تو بالکل نرمی اختیار نہیں کی جائے گی۔

یعنی مرد کے معاملے میں تو بھرپور سزا دی جائے گی۔ اگر کوئی نرمی کی جانی ہوتی تو عورت کے لیے نرمی کی جاتی، لیکن نہیں! جب عورت کے لیے نرمی نہیں ہے تو پھر مرد کے لیے تو بالکل نہیں ہے۔

ایک اور تیسری وجہ بھی بیان کی گئی ہے کہ مرد کے مقابلے میں عورت اتنی ہوشیار نہیں ہوتی، عورتیں سادہ دل ہوتی ہیں، وہ بھروسہ کر لیتی ہیں، وہ مردوں کے جھانسے میں بھی آ جاتی ہیں، اس لیے زیادہ ممکن ہے کہ عورت بہک جائے اور زنا میں مبتلا ہو جائے۔

تبھی اللہ تعالیٰ نے عورت کا ذکر پہلے کر کے عورت کو آگاہ کیا ہے کہ خبردار! مردوں کے جھانسے میں مت آنا، زنا کے قریب مت جانا۔

اگر تم زنا کے قریب گئی تو پھر کوئی نرمی اختیار نہیں کی جائے گی۔ اپنے آپ کو قابو میں رکھو اور عقل سے کام لو۔

لیکن صرف یہی تین وجوہات نہیں ہیں، اور بھی کئی وجوہات ممکن ہیں۔ مگر...

اب میں اس بات کو ڈسکس کرتی ہوں کہ جب سورۂ مائدہ میں چوری کا ذکر کیا گیا تو وہاں مرد کو پہلے کیوں رکھا گیا؟

وہاں مرد کا ذکر پہلے کیوں کیا گیا؟ اس کی بھی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ مگر میں صرف ایک اصل وجہ بتا دیتی ہوں۔ وہ یہ کہ:

مرد کا ذکر پہلے اس لیے کیا گیا ہے، کیونکہ چوری کرنے کے لیے اکثر طاقت اور مضبوطی کی ضرورت ہوتی ہے۔ چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے کی صورت میں کئی بار بھاگنا پڑ سکتا ہے، اس لیے مرد کو پہلے رکھا گیا کیونکہ مرد طاقت میں عورت سے زیادہ ہوتا ہے، وہ بھاگ بھی سکتا ہے۔

کئی بار چوری کے لیے چالاکی چاہیے ہوتی ہے، Smartness اور عیاری چاہیے ہوتی ہے، جبکہ عیاری اور ہوشیاری مرد کے اندر زیادہ پائی جاتی ہے۔ یقیناً عورتیں بھی اسمارٹ ہوتی ہیں، لیکن ایسے معاملات میں مرد زیادہ کلیور ہو جاتے ہیں۔

اس لیے قرآن میں مرد کا ذکر پہلے کر کے مرد کو بتا دیا گیا کہ دیکھو! چوری مت کرنا، اس برے عمل کے قریب مت جانا، ورنہ تمہارے اوپر ہرگز رحم نہیں کیا جائے گا۔

قرآن کے اندر ایسے اور بہت سارے راز چھپے ہوئے ہیں۔

تو اگر آپ بھی ایسے ہی قرآن کی باریکیاں جاننا چاہتے ہیں تو آن لائن قرآن سیکھنے کے لئے مجھ سے رابطہ کیجیے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں قرآنِ کریم کو سمجھنے، اس کی آیات میں غور و فکر کرنے، اس کے احکام پر عمل کرنے اور اسے اپنی زندگی کا دستور بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Quran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Al Quran:

Shortcuts

Share