16/12/2025
درسِ تصوف و سوال و جواب سیشن
آج بروز *منگل، مورخہ 16 دسمبر 2025ء* کو بعد از نمازِ عشاء سید عون علی لائبریری میں جانشینِ پیرِ طریقت حضرت الحاج سید شمس الدین مدّظلّہ العالی کی زیرِ قیادت ایک روحانی و علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس پُراثر نشست میں انجمن فلاح و بہبودی نوربخشی بلتستانیاں (رجسٹرڈ) کراچی کے اراکین سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نائب رہبرِ معظم نے تصوف، فقہِ الاحوط، اور اولیائے کرام کے فضائل و تعلیمات پر سیر حاصل گفتگو فرمائی، جس سے شرکاء نے روحانی طور پر فیض حاصل کیا۔
نشست کے آخر میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی رکھا گیا، جس میں نوجوانوں نے اپنے دینی و فکری سوالات پیش کیے، اور جانشینِ پیرِ طریقت نے نہایت حکمت اور شفقت سے ان کے جوابات عطا فرمائے۔
#ایڈمن