Dawat e islami k Madani Phool

Dawat e islami k Madani Phool i love dawat e islami this is unofficial page of dawat e islami.hamain apni aur sari dunya k logun ki islaah ki koshish karni hai

15/09/2023

‏امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ

جو زبان پر غور وفکر کرے، اُس کی طبیعت نرم ہو جاتی ہے!
(سير أعلام النبلاء : 234/8)

15/09/2023

فرمانِ آخری نبی ﷺ:
"مل کر
اور
اللّٰہ پاک کا نام لے کر کھایا کرو
کہ
کھانے میں برکت ہوگی."
(ابوداؤد، 3/486، حدیث:3764)

14/09/2023

‏مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:

بازار میں اس چیز کی قدر و قیمت ہوتی ہے جس پر کارخانے کی مہر ہو ایسے ہی بازار محبت میں اسی ایمان کی قیمت ہے جس پر مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر ہو۔

(تفسیر نعیمی 176/1)

13/09/2023

فرمانِ آخری نبی ﷺ:
"جو سورہ کہف شروع سے تین آیتیں پڑھا کرے
وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا."
(ترمذی، حدیث:2886)

31/08/2023

‏جلد قبول ہونے والی دعا ۔۔۔۔۔۔🤲🏻

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "إِنَّ أَسْرَعَ الدُّعَاءِ إِجَابَةً دَعْوَةُ غَائِبٍ لِغَائِبٍ"
رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

روایت ہے حضرت عبدﷲابن عمرو سے فرماتے ہیں فرمایا رسولﷲصلی اللہ علیہ و سلم نے بہت جلد قبول ہونے والی دعا غائب کی غائب کے لیے ہے

یعنی جب کوئی مسلمان دوسرے مسلمان کے لیے اس کی غیر موجودگی میں دعائے خیر کرے تو بہت جلد قبول ہوتی ہے اس کی وجہ ظاہر ہے کہ یہ شخص مسلمان بھائی کا خیر خواہ بھی ہے اور مخلص بھی،سامنے دعا کرنے میں ریاء دکھلاوے و خوشامد کا احتمال ہوسکتا ہے۔

(سنن ابی داود کتاب الصلاۃ باب الدعاء بظہر الغیب حدیث 1535)
(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:3 حدیث نمبر:2247 )

30/08/2023

فرمانِ امیرِاہلِسنت دامت برکاتھم العالیہ:
"بے شک نماز نہایت عظیم الشان عبادت ہے،
اس کی برکت سے
صرف و صرف
بدنصیب لوگ ہی محروم رہ سکتے ہیں."
(فیضانِ نماز، صفحہ:71)

30/08/2023

فرمانِ آخری نبی ﷺ:
"جس نے نماز عصر چھوڑی اس نے اپنا عمل برباد کیا."
(بخاری، 1/203، حدیث:553)

30/08/2023

‏پردہ پوشی کی فضیلت

حضرت ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے:

کہ جو اپنے بھائی کی کوئی برائی دیکھ کر اس کی پردہ پوشی کردے تو وہ جنت میں داخل کر دیا جائے گا۔

(کنز العمال جلد 3 صفحہ 145)

29/08/2023

فرمانِ آخری نبی ﷺ:
"احسان جتلانے والا،
والدین کا نافرمان
اور
شراب کا عادی
جنت میں نہیں جائے گا."
(نسائی، صفحہ:895، حدیث:5683)

29/08/2023

ارشادِ حضرت سیدنا عبدالعزیز بن عُمیر رحمۃ اللّٰہ علیہ:
"نماز
تمہیں نِصف راستے تک پہنچاتی ہے،
روزہ
بادشاہِ حقیقی کے دروازے تک پہنچاتا ہے
جبکہ
صَدقہ
اس کے دربار میں داخل کر دیتا ہے."
(المستطرف، جلد:01، صفحہ:19)

29/08/2023

‏نابالغ بچے وفات پا جائیں تو

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کے تین نابالغ بچے وفات پاگئے تو اس کو اللہ پاک اپنے فضل ورحمت سے جنت میں داخل فرمائے گا

(بخاری شریف کتاب الجنائز حدیث 1248)

29/08/2023

ارشادِ حضرت سیدنا امام عَزالی رحمۃ اللّٰہ علیہ:
"گناہ ایک ایسی زنجیر ہے
جو بندے کو نیکیوں
اور
اطاعتِ الٰہی کے راستے پر چلنے سے روک دیتی ہے."
(منھاج العابدین، صفحہ:19)

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dawat e islami k Madani Phool posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Dawat e islami k Madani Phool:

Share