15/01/2026
طفل وہ نفس ہے
جو گناہ میں ناسمجھ بچے کی طرح
لذت کے پیچھے بھاگتا ہے
اور اچھے بُرے کی تمیز کھو دیتا ہے۔
عینُ الفقر | صفحہ نمبر 177
شارٹ ریل پوسٹ نمبر: 0032
مصنف: حضرت سخی سلطان محمد باھوؒ
ترجمہ: ڈاکٹر کے۔بی نسیم
پیشکش: فیضِ باھو چینل
فقراء سے ڈرنا چاہیے،
کیونکہ وہ
شہوت کی حالت میں شہوت کو ضبط کرنے والے،
اور غضب کی حالت میں نفس کو مارنے والے ہوتے ہیں۔
اور یاد رکھو!
نفس —
شہوت کی وجہ سے غالب ہو جاتا ہے،
غصے کی حالت میں درندہ بن جاتا ہے،
گناہ کی حالت میں طفل صورت اختیار کر لیتا ہے،
نعمتوں کے کھانے میں فرعون بن جاتا ہے،
سخاوت میں قارون نظر آتا ہے،
بھوک میں دیوانہ کتا،
اور شکم سیری میں متکبر گدھا بن جاتا ہے۔
فقیر اس لیے خوف کی علامت ہے
کہ وہ نفس کے ہر روپ کو پہچان کر
اسے قابو میں رکھتا ہے۔
جو نفس کو پہچان لے —
وہی فقر کی راہ پر ہے۔