Bazm e Ghousia Naat International

Bazm e Ghousia Naat International Bazm e Ghousia Naat International Official Page

کعبہ کے بدر الدجٰی تم پہ کروڑوں درود

طیبہ کے شمس الضحیٰ تم پہ کروڑوں درود

شافع روز جزا تم پہ کروڑوں درود

دافع جملہ بلا تم پہ کروڑوں درود

جان و دل اصفیاء تم پہ کروڑوں درود

آب و گل انبیاء تم پہ کروڑوں درود

لائیں تو یہ دوسرا دوسرا جس کو ملا

کوشک عرش و دنیٰ تم پہ کروڑوں درود

اور کوئی غیب کیا تم سے نہاں ہو بھلا

جب نہ خدا ہی چھپا تم پہ کروڑوں درود

طور پہ جو شمع تھا چاند تھا ساحیر کا

نّیر فارا

ں ہوا تم پہ کروڑوں درود

دل کرو ٹھنڈا میراوہ کف پا چاند سا

سینہ پہ رکھ دو ذرا تم پہ کروڑوں درود

ذات ہوئی انتخاب وصف ہوئے لاجواب

نام ہوا مصطفی تم پہ کروڑوں درود

23/08/2026

مـحـفـل رنــگ و نــور
بزم غوثیہ کے زیر اہتمام محفل نعت میں جناب باھو فیصل فردوسی نے خوبصورت حاضری پیش کی

21/08/2026

عظیم الشان محفل رنگ و نور
زیر اہتمام ۔ بزم غوثیہ نعت انٹرنیشنل
شریک اہتمام ۔ احباب صائمہ ریزیڈنسی
بمقام ۔ صائمہ ریزیڈنسی کمیونٹی ہال متصل ملینیم مال ڈالمیا روڈ کراچی

انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی تشریف آوری ہی ہماری خوش نصیبی ہے، اس بابرکت محفل میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
21/08/2026

انشاء اللہ تعالیٰ
آپ کی تشریف آوری ہی ہماری خوش نصیبی ہے، اس بابرکت محفل میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

21/08/2026

بسمہ اللہ الرحمن الرحیم

غوثیہ مسجد اور بزم غوثیہ کے ساتھ جو نام لازم وملزوم ہے وہ جناب یوسف اجمیری کا نام ہے ہمارا یوسف بھائی سے محبت پیار کا تعلق تقریبا 45سال پر محیط ہے غوثیہ مسجد ملیر میں سالانہ محفل نعت میں ایک عرصہ ہماری شرکت رہی 1995میں جب سونک ریکارڈنگ کمپنی نے دنیائے نعت کا پہلا وڈیو کیسیٹ ریکارڈ کرنے کا اہتمام کیا تو یوسف بھائی اور بزم غوثیہ اس ریکارڈنگ میں سرفہرست تھے تقریبا چار گھنٹے کی یہ محفل صدائے حسان بزم غوثیہ کا نعت سے محبت کرنے والوں کو عطا کردہ تحفہ ہے جو آج تک نعت خوانی کی روح کو برقرار رکھے ہوئے ہے محفل صدائے حسان نام بھی یوسف بھائی کا تجویز کردہ ہے یوسف بھائی ایک خوبی جو ان کو انشاءاللہ ہمیشہ منفرد رکھے گی وہ یہ کہ جو ان کے دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر جو زبان پر ہوتا ہے وہی دل میں اور اس بات کو بارہا میں نے آزمایا ہے پسند ہے بالکل ہے پسند نہیں تو نہیں یہ یوسف بھائی کی بہت ہی کمال خوبی ہے ،کہا جاتا ہے کسی کو پرکھنا ہو تو اس کے ساتھ سفر کرو یا کھانا کھاؤ یوسف بھائی کے ساتھ یہ عمل ، عمل کثیر رہا 1997میں ہمارے انگلینڈ کے دوست مشتاق صدیقی پاکستان آئے اور انہوں نے پاکستان کی مشہور درگاہوں اور مزارات پر حاضری کی خواہش کا اظہار کیا تو ہم حضرت مفتی محمد جان نعیمی اور یوسف بھائی کی سرپرستی میں سندھ کی درگاہوں پر حاضری کے لئے پانچ دن تک ہم سفر رہے
نعت خوانی کے فروغ میں محمد یوسف اجمیری کا نام خاموش مگر متحرک مجاہد کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا یوسف بھائی انتہائی باوقار گفتگو اور شائستہ لب و لہجہ رکھنے والی شخصیت ہیں ہماری دوستی ان سے اس لئے پائیدار اور مستحکم ہے کہ ان میں شدت پسندی کسی بھی نوعیت کی نہیں ہے وہ معتدل مزاج اور راسخ العقیدہ ہیں اللہ کریم نعت رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور پنجتن پاک علیھم السلام کے طفیل یوسف بھائی کو صحت عافیت کے ساتھ سلامت رکھے اور وہ نعت کی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھیں آمین

سیدفصیح الدین سھروردی

19/08/2026

انشاء اللہ تعالیٰ

19/07/2026

18 واں سالانہ عظیم الشان عرس مبارک
خصوصی آمد : حضرت علامہ مولانا فیصل عزیز بندگی دامت برکاتھم العالیہ
زیر اہتمام : آستانہ عالیہ جہانگیریہ عثمانیہ پاکستان
بمقام : مرکزی جامع مسجد حنفیہ مین بس اسٹاپ قائد آباد

18واں سالانہ عظیم الشان عرس مبارک اہل عقیدت و محبت سے شرکت کی درخواست ہے
14/07/2026

18واں سالانہ عظیم الشان عرس مبارک
اہل عقیدت و محبت سے شرکت کی درخواست ہے

08/07/2026

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bazm e Ghousia Naat International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share